... loading ...
تحریک لبیک پاکستان کے امیر سعد حسین رضوی کو حراست میں لینے کے بعد سے ملک کے مختلف شہروں میں ٹی ایل پی رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے احتجاج اور مظاہروں کے باعث راستے بلاک ہوگئے جس کے بعد شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایک سینئر پولیس عہدیدار نے تصدیق کی کہ سعد حسین رضوی کو ان کی 20اپریل کی ڈیڈلائن سے قبل احتیاطی تدبیر کے طور پر حراست میں لیا گیا ہے تاہم تحریک لبیک پاکستان کے امیر سعد حسین رضوی کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔سعد حسین رضوی کی گرفتاری کے بعد شہر قائد سمیت ملک کے دیگر بڑے شہروں میں متعدد مقامات بعد تحریک لبیک کے کارکنوں کی جانب سے مظاہرے کیے گئے ۔ایک ویڈیو پیغام میں ٹی ایل پی کے نائب امیر سید ظہیرالحسن شاہ نے کہا کہ قوم دیکھ لے حکومت نے تحریک لبیک کے ساتھ کیے گئے معاہدہ ناموس رسالت کی مکمل خلاف ورزی کی ہے ،سید ظہیر الحسن شاہ نے سعد حسین رضوی کو حراست میں لینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حکومت غنڈہ گردی پر اتر آئی اور اپنے پرانے طریقے استعمال کررہی ہے ۔ظہیرالحسن شاہ نے پورے پاکستان میں موجود ٹی ایل پی رہنماؤں اور کارکنوں سے اپنے اپنے علاقوں میں سڑکوں پر نکلنے اور حکومتی اقدام کے خلاف مظاہرہ کرنے کا کہا۔سعد حسین رضوی کی حراست کے بعد مظاہرین نے شہر قائد کے کئی علاقوں میں احتجاج کرنا شروع کیا جن میں بلدی نمبر4، حب ریور روڈ، ناردرن بائی پاس، اورنگی ٹاؤن نمبر 5، جناح برج اور اسٹار گیٹ شامل تھے ،علاوہ ازیں اورنگی ٹاؤن نمبر 5 میں ٹی ایل پی کارکنان نے کچھ کارکنان کی گرفتاری پر پولیس پر پتھراؤ کیا جس کے نتیجے میں کم از کم کانسٹیبل زخمی ہوگیا۔پولیس کی جانب مظاہرین کے پتھراؤ اور اہلکار کے زخمی ہونے کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں ،بلدیہ نمبر 4 میں ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی ہے ، ڈبا موڑ سے آنے والی ٹریفک کو 24 مارکیٹ، اور شیرشاہ سے لیبر اسکوائر کی جانب موڑ دیا گیا ہے ۔علاوہ ازیں اورنگی ٹاؤن نمبر 5 میں بھی احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا اور ٹریفک کو اورنگی نمبر 1/5 اور زیڈ ایم سی موڑ دیا گیا ہے ۔کراچی میں جناح برج پر بھی آئی سی آئی بلڈنگ سے ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی اور ٹاور تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں موجود ہیں جہاں ٹریفک کی بحالی کے لیے ایس ایچ اوز مظاہرین سے مذاکرات کر نے کا فیصلہ کیا اسٹار گیٹ پر بھی مظاہرے کی وجہ سے ٹریفک جام ہے اور گاڑیوں کو ملیر ہالٹ سے ماڈل روڈ کی جانب موڑ دیا گیا ہے ۔حب میں مذہبی جماعت کے کارکنوں نے باب بلوچستان کے مقام پر ٹائر جلا کر قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بلاک کردیا۔علاوہ ازیں کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ پر دونوں اطراف سے ٹریفک کی روانی بھی ہوگئی ہے جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگنے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا رہا۔دوسری جانب مذہبی جماعت کے مظاہروں کے بعد حیدرآباد میں حیدر چوک کو بھی بلاک کردیا گیا۔لاہور میں تحریک لبیک پاکستان کے مظاہروں کی وجہ سے کئی سڑکوں سمیت شہر کے داخلی اور خارجی مقامات پر بدترین ٹریفک جام رہا۔تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں کی جانب سے لاہور شہر کے 24 مقامات کو سیل کردیا گیا۔مظاہرین نے فیصل چوک کی جانب فیلیٹی چوک، ریگل چوک جانے والا ہائی کورٹ چوک، آواری چوک، کارپوریشن چوک، یتیم خانہ چوک، خیابان چوک، محافظ ٹاؤن، داروغہ والا چوک کے دونوں اطراف، شاہدرہ چوک، شادباغ، برکی روڈ، بھٹ چوک بیدیاں روڈ، کنال روڈ، مصری شاہ، ہربنس پورہ انٹرچینج، شالیمار چوک، رنگ روڈ پر قائداعظم انٹرچینج اور نیازی انٹرچینج کو بلاک کردیا ہے ۔راولپنڈی میں مظاہرین کمیٹی چوک کے پاس جمع ہوئے اور ان کی جانب سے پتھراؤ بھی کیا گیا ، مری روڈ پر بھی مظاہرے کی وجہ سے ٹریفک جام رہا ، ٹی ایل پی کارکنان کی نعرے بازی بھی جاری رہی۔مذہبی جماعت کے کارکنان لیاقت باغ میٹرو بس اسٹیشن پر چڑھ گئے اور شہر بھر میں ٹریفک بلاک کردیا ہے ۔اس کے ساتھ ہی مظاہرین نے زبردستی گاڑیاں بھی روکنا شروع کیں اور شہریوں سے تلخ کلامی بھی کی۔اسلام آباد میں بھارہ کہو میں احتجاج جاری رہا جس کے باعث اٹھال چوک بند کردیا گیا ہے ، اٹھال چوک بند ہونے سے مری سے آنے والی ٹریفک مکمل طور پر جام ہوگئی ہے ۔ملتان میں بھی ٹی ایل پی کارکنوں کی جانب سے بہاولپور بائی پاس پر احتجاج جاری ہے جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث ملتان شہر کا جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں سے زمینی راستہ منقطع ہوگیا۔علاوہ ازیں بستی ملوک، اڈا لاڑ، خانیوال سمیت دیگر علاقوں میں مذہبی جماعت کے کارکنوں کی جانب سے بھی احتجاج جاری رہا۔
8ویں ترمیم کے مستقبل پر بحث شدت اختیار کر گئی، بعض حکومتی حلقوں میں ترمیم کے اہم حصوں کو ختم یا محدود کرنے پر غور ،فیصلے دوبارہ وفاقی بیوروکریسی کے ہاتھ میں جانے کے امکانات چیف سیکرٹری اور وفاقی افسران کا اثر و رسوخ بڑھے گا،18ویں ترمیم پرسیاسی جماعتوں میں اختلاف ، کئی صوبائی رہن...
خلیجی ممالک نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ صرف جنگ بندی کافی نہیں بلکہ ایران کی جنگی صلاحیتوں کو لگام دی جائے جس کے جواب میں ایرانی صدر کا سوشل میڈیا پربیان سامنے آگیا اگر آپ ترقی اور سلامتی چاہتے ہیں تو جنگ میں دشمنوں کو اپنی سرزمین ایران کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں،جارحیت پر ...
پاکستان کو 1 ارب ڈالر ملیں گے،موسمیاتی فنڈ سے مزید 21 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان اسٹیٹ بینک مہنگائی کنٹرول کیلئے سخت پالیسی جاری رکھے گا،عالمی مالیاتی ادارہ کا اعلامیہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پاگیا،منظوری کے بعد پاکستان کو توسیعی فنڈ سہولت کے 1 ارب ڈالر اور ...
کویت کی الشویخ بندرگاہ پر3بحری جہاز سمندر میں ڈوب گئے جبکہ دیگر 3میں آگ بھڑک اٹھی تل ابیب میں کثیر المنزلہ عمارتیں نشانہ ،میزائل اسرائیلی فضا میں داخل ہوتے ہی سائرن بج اٹھے ایران نے اسرائیل پر کلسٹر بموں کی بارش کردی جبکہ کویت میں 6امریکی بحری جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ بھی کرد...
اپنی ہی سمری خود مسترد کرکے وزیر اعظم نے قوم کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی،امیر جماعت وزیراعظم پروٹوکول کی 36گاڑیوںمیںایک تعزیت اور شادی کی مبارکباد دینے کراچی آئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے حکومت سے پیٹرول پر لیوی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ادارہ نور حق میں پ...
بزدل امریکی اور صہیونی افواج میں اپنے فوجی اڈوں کا دفاع کرنے کی ہمت نہیں ، دہشتگردفورسز نے ایرانیوں کونشانہ بنایا،جہاں ملیں انہیں ختم کردو ، پاسداران انقلاب کی عوام کو دور رہنے کی ہدایت اسلامی جنگجوؤں کی کارروائیوں کے خوف سے معصوم لوگوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی ...
سفیر اور عملہ محفوظ،سفارتخانے کے اطراف میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو تہران میں پاسداران کے زیر انتظام علاقے میں مقیم ہیں ایران کے دارالحکومت تہران میں پاکستانی سفارتخانے اور سفیر کی رہائشگاہ کے قریب اسرائیل نے شدید بمباری کی تاہم تمام سفارت...
موٹر سائیکلصارفین کیلئے ماہانہ 20 لیٹر تک پیٹرول کا کوٹہ مقرر کرنے کی تجویز 800 سی سی گاڑیوں تک سبسڈی کا فیصلہ نہیں ہو سکا، ذرائع وفاقی حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے حکومت نے پیٹرول سبسڈی پلان پر عملی کام شروع کر دیا۔موٹر سائیکلز کیلئے ماہانہ 20 لیٹر تک پیٹرول کا کوٹہ مقرر ک...
اسرائیل کی جانب سے لبنان کے تقریباً 14 فیصد علاقے کو خالی کرنے کی دھمکیاں جارحیت کا شکار معصوم بچپن، ایک ماہ کے دوران 121 بچے جاں بحق، یونیسف کی رپورٹ اقوامِ متحدہ کے بچوں کے عالمی ادارے (UNICEF) نے لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں اور زمینی جارحیت کے نتیجے میں بچوں پر ہونے والے...
حکومتی فیصلوں میں عوامی مفاد کو مقدم رکھنے کیلئے جامع حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ،اجلاس میںعالمی سطح پر تیل و گیس کی فراہمی اور قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے معیشت پر اثرات کا جائزہ لیا شرکاء نے مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنے اور توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی، وزیراعظم ...
بانی عمران خان کے بیٹے نے بلوچ نیشنل موومنٹ کے متنازع رہنما نسیم بلوچ کے ہمراہ خطاب کیا سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے اس مشترکہ موجودگی کو پاکستان مخالف لابنگ قرار دیا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے پاکستان مخا...
رات ساڑھے 8بجے شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند کرنے کیلئے تیار ہیں ملکی مفاد میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں،چیئرمین سندھ تاجر اتحاد تاجر برادری نے حکومت کے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا رات ساڑھے 8 بجے شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند کرنے کے لیے تیار ہے۔تفصیلات کے مطاب...