... loading ...
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے نئی دہلی میں بات چیت کرتے ہوئے بھارت کے ہم خیال شراکت داروں’ کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات کی تعریف کی۔واضح رہے کہ بھارت ایشیا پیسیفک کے خطے میں امریکا کا ایک اہم شراکت دار ہے اور لائیڈ آسٹن کا دو روزہ دورہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کا نئی دہلی سے آمنے سامنے بات چیت کا پہلا موقع ہے ۔غیر ملکی میڈیارپورٹ کے مطابق بھارت سے قبل لائیڈ آسٹن اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے جاپان اور جنوبی کوریا کا دورہ کیا تھا جو چینی سرگرمیوں سے ناراض اس خطے میں امریکا کے دو دیگر اہم شراکت دار ہیں۔اس کے بعد امریکا، جاپان، آسٹریلیا اور بھارت کے چار طرفہ اتحاد ‘کواڈ رہنماوں’ کے پہلے سربراہی اجلاس منعقد ہوگا جس میں چین کے خلاف کاروائی دیکھی جاسکتی ہے ۔لائیڈ آسٹن جمعے کی رات نئی دہلی پہنچے اور انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال سے بات چیت کی۔پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے کہا لائیڈ آسٹن نے ‘ہند بحر الکاہل میں بھارت کے قائدانہ کردار کی تعریف کی اور مشترکہ اہداف کو فروغ دینے کے لیے خطے میں ہم خیال افراد کے ساتھ بڑھتی ہوئی مصروفیت کو سراہا’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘دونوں فریقین نے آزاد علاقائی نظم و ضبط کو فروغ دینے کے اپنے عزم کی تصدیق کی، خطے کے مشترکہ چیلنجز کا سامنا کرنے والے دونوں فریقین نے اپنے خیالات کا تبادلہ کیا اور ان کے وسیع تر اور مضبوط دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا’۔براہ راست چین کا ذکر نہ کرتے ہوئے نریندر مودی نے ٹوئٹ کیا کہ ‘بھارت اور امریکا اسٹریٹجک شراکت داری کے لیے پرعزم ہیں’۔امریکا اور بھارت کے تعلقات تاریخی طور پر کانٹے دار رہے ہیں تاہم چین کے بارے میں مشترکہ رائے کی وجہ سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ قریب تر ہوگئے تھے ۔2016 میں امریکا نے بھارت کو ‘اہم دفاعی شراکت دار’ قرار دیا تھا اور اس کے بعد انہوں نے جدید اسلحہ کی منتقلی اور فوجی تعاون کو بڑھانے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔امریکی دفاعی اداروں نے بھارت کی مسلح افواج کو جدید بنانے تحت 250 ارب ڈالر کے ہیلی کاپٹروں سمیت فوجی ساز و سامان کی فراہمی کے لیے معاہدے کیے ہیں۔تاہم روس بھارت کا سب سے بڑا اسلحہ فراہم کنندہ ہے اور نئی دہلی نے ماسکو کے ایس -400 میزائل دفاعی نظام کی 5ارب 40کروڑ ڈالر کی خریداری پر رضامندی کا اظہار کیا ہے حالانکہ اس سے امریکی پابندیاں عائد ہوسکتی ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...