... loading ...
پاکستان کی نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے ساتھ لاکھوں ڈالرز کا معاہدہ کر لیا ہے ۔برطانوی خبررساں کے مطابق اس معاہدے کے تحت ملالہ ڈرامے ، بچوں کی سیریز، اینیمیشن اور دستاویزی فلمیں بنائیں گی جو ٹیک جائنٹ ایپل کی اسٹریمنگ سروس پر نشر ہوں گی۔برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 23 سالہ ملالہ یوسفزئی اور ان کی نئی پروڈکشن کمپنی ایکسٹراکری کلر، ایپل ٹی وی پلس کے بڑھتے ہوئے مواد تخلیق کاروں کا حصہ بنیں گی جن میں اوپرا ونفرے ، اسٹیون اسپیل برگ، ول اسمتھ، اوکٹاویا اسپینسر اور جینیفر اینسٹن شامل ہیں۔آئی فون بنانے والی کمپنی ایپل نے خواتین کے عالمی دن پر اپنی ویب سائٹ پر جاری ایک بلاگ پوسٹ میں مذکورہ بیان جاری کیا۔ملالہ یوسفزئی نے خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ‘میں امید کرتی ہوں کہ اس شراکت داری کے ذریعے میں اس پلیٹ فارم اور اس اسٹیج پر نئی آوازیں لاسکوں گی’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘میں امید کرتی ہوں اس کے ذریعے مزید نوجوان افراد اور لڑکیاں یہ شوز دیکھیں گی اور متاثر ہوں گی’۔انہوں نے کہا کہ میں کہانیاں سنانے پر یقین رکھتی ہوں کیونکہ یہ میری زندگی کا حصہ رہا ہے ، یہ میری کہانی تھی جس نے دنیا بھر کے لوگوں کو متاثر کیا کہ وہ اس بات کا احساس کریں کہ سب لڑکیوں کو تعلیم تک رسائی نہیں ہے ‘۔110ویں عالمی یوم خواتین پر ملالہ نے کہا کہ دنیا بھر کی خواتین کو اس سب کی تعریف کے لیے رکنا چاہیے جو کچھ انہوں نے حاصل کیا۔انہوں نے کہا کہ ‘میں چاہتی ہوں کہ ہر عورت اور ہر لڑکی خود پر فخر کرے ، فخر کرے کہ اس نے اپنی زندگی میں کیا حاصل کیا ہے ۔خیال رہے کہ ایپل نے 2015 میں ملالہ سے متعلق ایک دستاویزی فلم بنائی تھی اور 2018 میں دنیا بھر میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے ملالہ فنڈ کے ساتھ اشتراک کیا تھا۔ملالہ یوسف زئی نے برطانیہ میں رہائش کے دوران ہی معروف آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ لیا تھا، جہاں سے انہوں نے گزشتہ برس جون میں 22 سال کی عمر میں گریجویشن کی تعلیم مکمل کی تھی۔
دھماکا اس وقت پیش آیا جب مارچ میں ایرانی حملے کے بعد بند کی گئی تنصیبات کو دوبارہ فعال کیا جا رہا تھا،دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی اس کا اثر مرکزی دوحا تک محسوس کیا گیا، وزیر توانائیقطر ہمارے 13 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن کا تعلق بھارت، پاکستان سے ہے، 66 افراد زخمی ہوئے ،راس...
کلائمٹ سپورٹ لیوی میں 50فیصد اضافہ ،عالمی منڈی میں خام تیل کی گرتی قیمتوں کا ریلیف عوام کو منتقل کرنے میں پٹرولیم لیوی بڑی رکاوٹ بن گئی،مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ایران امریکا جنگ بندی کے بعدپیٹرول 299روپے 58پیسے فی لیٹرمقرر،نئے بجٹ میں لیوی کا ہدف بڑھا کر پیٹرولیم قیمتوںکی مد می...
وفاقی حکومت نے یوم عاشور کے موقع پر 2 روزہ عام تعطیل کا اعلان کر دیا سرکاری ملازمین 4 چھٹیوں سے مستفید ہوں گے، باضابطہ نوٹیفکیشن جاری وفاقی حکومت نے یوم عاشور کے موقع پر 2 روزہ عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہ...
اسپیکر باقر قالیباف اور ایران کی قیادت خطے میں امن کیلئے مخلص ہے، شہبازشریف پاک امریکا تعلقات وقت کیساتھ مزید مضبوط اور گہرے ہوئے،صحافیوں سے گفتگو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن پسند شخصیت ہیں، اسپیکر باقر قالیباف اور ایران کی قیادت خطے میں امن کیل...
حکومت نے مذاکرات کی بات کی لیکن بات چیت شروع نہیں ہوئی،سابق اسپیکر قومی اسمبلی ہم جمہوریت، آزاد الیکشن کمیشن، لیول پلیئنگ فیلڈ چاہتے ہیں،پی ٹی آئی رہنماکی میڈیا سے گفتگو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت نے مذاکرات کی بات کی لیکن بات چیت شروع نہیں ہوئی۔...
سندھ میں پانی کی شدید قلت ہے، وفاقی حکومت کو نوٹس لینا چاہیے ،اجلاس میں حکومتی ارکان پیپلز پارٹی کے منصوبے گنواتے رہے، اپوزیشن کی جانب سے مسائل کی نشاندہی حکومتی اراکین خود مسائل کا رونا رو رہے ہیں، 18سال کے دوران سندھ میں کیا ہوا، ڈیفنس میں فحاشی کے اڈے چل رہے ہیں،باتوں سے یہ ش...
انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قیدکی سزا اور شاہ محمود کو بری کر دیا جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میںپولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنایا، جلائو گھیرائو کیس ...
تخریب کاروں کو چوکوں اور چوراہوں پر سرعام پھانسی جیسی عبرتناک سزائیں دی جائیں آٹا، چینی، چاول اور بجلی سے متعلق معاشی مطالبات تو بالکل جائز تھے، سردار عتیق احمد خان سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے پاکستان کی م...
قومی اسمبلی سے منظور ہونے والا یہ بل جاہلانہ اور غاصبانہ ہے، یہ بل شہریوں کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ہے بل کی منظوری اراکین اسمبلی کی اہلیت پر سوالیہ نشان ، ٹیلی کام ٹاورز کی تنصیب سے متعلق بل پر شدید ردعمل امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے قومی اسمبلی سے منظور ہونے و...
تحریک انصاف نے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا سے وضاحت طلب کرلی حساس نوعیت کے معاملات پر بیان بازی سے گریز کرنے اور 7 روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے حوالے سے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا کو ش...
ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 25ہزار 992،غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 5ہزار 836ارب مختص کر دیے گئے سود کی ادائیگی کے لیے 69 کھرب 82 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں ، اپوزیشن کا تحفظات کا اظہار قومی اسمبلی نے 44ہزار 741ارب سے زائد کے غیر تصویبی لازمی اخراجات کی منظوری دیدی۔...
شادی ہالز، تقریباتی مقامات رات 10 بجے اور ریسٹورنٹس، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس 11 بجے بند ہوں گے ڈپارٹمنٹل اور جنرل اسٹورز،دکانیں، بازار ،شاپنگ مالز رات 9 بجے بند ہوں گے،کابینہ ڈویژن کا نوٹیفکیشن وفاقی حکومت نے فیول بچت اور اضافی کفایت شعاری اقدامات ختم کر دیے ہیں، اس حوالے سے ...