... loading ...
تحقیق کے دوران ایک بات سامنے آ ئی ہے کہ مثبت غذا اور متحرک طرز زندگی مرد و خواتین کی ذہنی صحت کی بہتری میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔طبی و غذائی ماہرین کے مطابق غذا کا براہ راست تعلق انسانی ذہن سے ہے، کیا کھایا پیا جا رہا ہے اور کس قسم کی زندگی، متحرک یا غیر متحرک گزار رہے ہیں اس کا ذہنی صحت پر بہت اثر پڑتا ہے۔ ماہرین کی جانب سے انسانی جسمانی صحت برقرار اور اعضا کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے مثبت غذا اور متحرک طرز زندگی تجویز کیا جاتا ہے جس کے سبب ذہنی صحت میں بھی اضافہ ہوتا ہے اور انسان ڈپریشن اور ذہنی دباو جیسی بیماریوں سے بچ جاتا ہے۔بنگھمٹن یونیورسٹی آف نیویارک کی جانب سے کی گئی ریسرچ کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ متوازن غذا جس میں انسانی صحت کے لیے مطلوب سب ہی نیوٹرینٹس اور غذائیت موجود ہو انسانی زندگی میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہے۔ڈائیٹنگ سے مجموعی صحت سمیت ذہنی صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں، ایسی غذا ذہنی صحت کے لیے دوا کا اکردار ادا کرتی ہے۔محقیقین کے مطابق یہ سائنسی تحقیق سے تصدیق شدہ بات ہے کہ اچھی غذا بہتر ذہنی صحت کی ضامن ہے جبکہ مضر صحت غذا انسانی جسم سمیت ذہنی بیماریوں کا بھی سبب بنتی ہے ۔محققین نے بتایاکہ غذا کا ذہنی صحت سے براہ راست تعلق متعدد تحقیق میں ثابت کیا جا چکا ہے مگر اس میں یہ بات جاننا ضروری ہے کہ ایک ہی قسم کی متوازن اور صحت بخش غذا ہر فرد کے لیے آئیڈیل قرار نہیں دی جا سکتی، ہر عمر کے فرد اور ہر جنس کے لیے یہ متوازن اور مثبت غذا کا پیمانہ مختلف ثابت ہو سکتا ہے۔اسسٹنٹ پروفیسر بیگڈہچ کے مطابق مردوں اور خواتین کی جسمانی ضروریات مختلف ہونے کے سبب غذا اور روٹین میں بھی تبدیلی کی جانی چاہیے، مرد و خواتین کے لیے مثبت غذائیں بھی مختلف ہوتی ہیں، ایک غذا کو سب ہی عمر کے فرد اور جنس کے لیے مثبت قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔اسسٹنٹ پروفیسر بیگڈہچ نے بتایاکہ 18 سال کی عمر سے لے کر 29 سال تک انسانی جسم کی غذائی ضروریات مختلف ہوتی ہیں جبکہ 30 سال کے بعد غذا میں بدلاو لانا نہایت لازمی ہوتا ہے، ان عمروں کے دوران ہر جنس کی مختلف غذائی ضروریات مختلف ہوتی ہیں۔5 سال کے دورانیے میں 2,600 افراد سے کھانے پینے کی عادات سے متعلق ایک آن لائن فارم پر کروایا گیا جس کے نتیجے میں سامنے آنے والے ڈیٹا کے مطابق جو افراد اپنی غذا میں کیفین اور فاسٹ فوڈ کا زیادہ استعمال کر رہے تھے ان میں ڈپریشن عام اور ذہنی بیماریاں زیادہ پائی گئیں جبکہ جو افراد کیفین اور متوازن مثبت غذا اور متحرک زندگی جی رہے تھے ان میں ذہنی الجھنیں کم اور ڈپریشن بھی کم تھا۔ماہرین کے مطابق جو مرد 29 سال کی عمر سے قبل کیفین کا زیادہ استعمال کر رہے تھے ان میں ہم عمر کی خواتین کے مقابلے میں غصہ، ڈپریشن اور اضطراب زیادہ پایا گیا تھا، ماہرین کے مطابق جو بالغ افراد غیر متحرک زندگی اور مضر صحت غذا کا استعمال کرتے ہیں ان میں ڈپریشن زیادہ پایا جاتا ہے۔ماہرین کے مطابق اس ریسرچ کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ مردوں میں صرف کیفین اور فاسٹ فوڈ کے سبب ہی ذہنی صحت متاثر پائی گئی تھی جبکہ خواتین میں مثبت غذا کے ساتھ کیفین لینے یا غذا میں تھوڑی سی بے احتیاطی کے سبب بھی ذہنی صحت متاثر دیکھی گئی۔خواتین کو اپنی ذہنی صحت بہتر رکھنے کے لیے مثبت غذا، بہتر روٹین کے ساتھ ساتھ ورزش کی ضرورت بھی ہوتی ہے جبکہ مردوں میں ایسا نہیں ہے، خواتین کو بالغ عمر سے لے کر ادھیڑ عمر تک ذہنی صحت برقرار رکھنے کے لیے ورزش، مثبت غذا اور متحرک روٹین کی ضرورت پڑتی ہے۔
قطری حکام نے نئی امریکی فوجی کارروائی روکنے کیلئے سفارتی کوششیں شروع کر دیں، رپورٹ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو ایران کے خلاف امریکا کی جانب سے دوبارہ حملے شروع کرنے پر مسلسل زور دے رہے ہیں، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اس معاملے پر تقسیم ہو گئے ہیں کہ آیا جنگ ختم کی جائ...
شاہی خاندان میں صلح کروانے کے حوالے سے شہرت رکھنے والی کیٹ مڈلٹن نے ہیری سے مطالبہ کردیا برطانوی شاہی خاندان کے منحرف رکن شہزادہ ہیری اپنے ناراض بھائی شہزادہ ولیم سے تعلقات بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور اس مقصد کے لیے انہوں نے اپنی بھابھی کیٹ مڈلٹن سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہ...
ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے نہ روکا ہوتا تو آج اسرائیل ،مشرق وسطی موجود نہ ہوتے، امریکی صدر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مڈ ٹرم الیکشن کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ صرف ایک الیکشن کی وجہ سے امریکہ کو 3 ٹریلین ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کینیڈی سپیس سینٹر میں ...
عبداللہ فضل کی جگہ طیب عارف، علی عثمان کی جگہ عامر جمال کی شمولیت کا امکان پاکستان ٹیسٹ ٹیم مینجمنٹ وسلیکشن کمیٹی نے اسکواڈ سے 2 کھلاڑیوں کو ریلیز کردیا۔ ذرائع کے مطابق عبداللہ فضل اورعلی عثمان کو اسکواڈ جوائن کرنے سے قبل ہی ریلیز کردیا گیا، عبداللہ فضل کی جگہ طیب عارف، علی عث...
آسٹریلوی ٹیم کے تمام کھلاڑی بال ٹیمپرنگ منصوبے سے آگاہ تھے، صرف تین کرکٹرز کو سزا ہوگئی، سابق کرکٹر کا دعویٰ 8 برسوں میں بہت کچھ کہا بہت افواہیں سامنے آئیں، ہم اپنی انٹیگریٹی تحقیقات کے نتائج سے مطمئن ہیں،کرکٹ آسٹریلیا سابق آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کے انکشافات نے بال ٹیمپ...
ہوم سیریز نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بہترین موقع ہے، اپنی پرفارمنس میں بہتری سے مطمئن ہوں، میڈیا سے گفتگو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل نے کہا ہے کہ ٹیسٹ میچز میں پرفارمنس میں تسلسل نہیں سینئرز کی بھی ذمے داری ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سعود شکیل نے کہا کہ پاک...
وفاقی اردو یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کا مؤقف درست تسلیم حکومت، وزارت تعلیم اور ایچ ای سی کو فریق بنانے کی ہدایت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی کے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر...
میزائل حملے کی کوشش کو مسلمانوں کے لیے کھلی اشتعال انگیزی اور شہریوں کی جانوں سے خطرناک کھیل ہے،قطر قطر، کویت، بحرین اور اردن نے یمن کے حوثی گروپ کی جانب سے سعودی عرب کے مدینہ منورہ کے علاقے کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کی مبینہ کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ...
چین 22 ارب 40 کروڑ ڈالر کے ساتھ سب سے بڑا قرض خواہ، عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک بھی بڑے قرض دہندگان میں شامل گزشتہ 10 سال کے دوران پاکستان کا بیرونی قرض تقریباً دگنا ہوکر 135 ارب 10 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے، جبکہ چین پاکستان کا سب سے بڑا انفرادی قرض خواہ ہے۔ عالمی بینک...
وکلا کی درخواست پر سماعت، بجلی کی بندش سے عدالتی امور متاثر ہونے کا مؤقف کے الیکٹرک نے فیڈر تبدیل کرنے اور لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی یقین دہانی کرادی سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے اسد چیمبرز میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف وکلا کی درخواست پر کے الیکٹرک سے تحریری رپورٹ طلب کرلی...
ٹیلی کام آپریٹرز کے پاس ایک کروڑ 60لاکھ ری سائیکل نمبرز موجود ،پی ٹی اے نے ایک کروڑ نمبرز کی تفصیلات میٹا کو بھجوائی تھیں میٹا نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی درخواست پر ایک لاکھ 76ہزار اکائونٹس بند کر دئیے۔ حکام کے مطابق غیر فعال نمبرز پر واٹس ایپ اکائونٹس سائبر فراڈ کا...
خواتین کے جائیداد حقوق سے متعلق محتسب اور پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کالعدم قرار سپریم کورٹ آف پاکستان نے وفاقی محتسب کے اختیارات سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ محتسب کو پیچیدہ جائیداد تنازعات اور متنازعہ ملکیتی حقوق کا حتمی فیصلہ کرنے کا اختیار حاصل نہیں، ایسے...