وجود

... loading ...

وجود
وجود

ایوانِ بالا کاانتخاب، کیا کھویا کیا پایا ؟

هفته 06 مارچ 2021 ایوانِ بالا کاانتخاب، کیا کھویا کیا پایا ؟

سینیٹ میں عددی اعتبار سے پی ٹی آئی سب سے بڑی جماعت تو بن گئی ہے لیکن اپوزیشن کواب بھی معمولی ہی سہی مگر برتری حاصل ہے اگر یہ کہا جائے کہ سینٹ انتخابات سے اپوزیشن کو نئی زندگی ملی ہے اور نتائج سے حکومتی صفوں میںمایوسی ہے تو غلط نہ ہو گا ۔اب بھی حکومت اگر محاذآرائی کی روش تبدیل نہیں کرتی اور سیاسی معاملات کو سیاسی انداز میں حل نہ کیا گیاتوپارلیمنٹ کی طرف سے مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا عام لوگوں کو پی ٹی آئی سے بڑی توقعات تھیں مگرمہنگائی سے ووٹ دینے والے اب خائف ہیں اِس لیے عوام کی طرف سے حکومت کو حمایت ملنا ازحد دشوار ہے اگر محدود اکثریت کے باوجود مدت پوری کر نی ہے تو سوچ کے ساتھ رویے پر نظرثانی لانا ہوگی۔

اسلام آباد کی جنرل نشست کے معرکے میں حکومتی امیدواروزیرِ خزانہ حفیظ شیخ کی شکست اور پی ڈی ایم کے یوسف رضا گیلانی کی جیت سے اپوزیشن دلیر اور حکومت یکدم دفاعی پوزیشن پر آگئی ہے اب چیئرمین سینٹ کے الیکشن میں یوسف رضا گیلانی جیتیں یاعدمِ اعتمادناکام بنانے کی طرح صادق سنجرانی فتح مند ہوں ایک بات طے ہے کہ حکومت کی اکڑ ہی رخصت نہیں ہوئی بلکہ اخلاقی طور پرایوان کا اعتمادبھی سوالیہ نشان بن گیا ہے وزیرِ اعظم نے ہفتے کو اعتماد کا ووٹ لینے کاعندیہ دیا ہے لیکن ساتھ ہی غلط فیصلوں کی زمہ داری قبول کرنے اور خامیوں پر نظرثانی کابھی فیصلہ کرنا چاہئے کیونکہ سینٹ الیکشن سے اُن کا شخصی سحر تحلیل ہوگیا ہے تصویر لگاکر ووٹ ملنے کے تاثر میں جان نہیں رہی اس لیے افہام تفہیم کی فضا نہیں بنائی جاتی تو اپوزیشن اتحاد مزید سیاسی نقصان پہنچاسکتا ہے ابھی تو اعتماد کافور ہواہے اگر معامالات پر گرفت کمزور ہوتی ہے جس کا بہت ذیادہ امکان ہے تو بقیہ مدتِ اقتدار میں بڑے فیصلے کرنے کی طاقت سے محروم ہوجائیں گے۔

حکومت کا خیال ہے کہ ایوانِ بالا میں یوسف رضا گیلانی کی جیت میںپیسے کاعمل دخل ہے جس سے سولہ ممبر بک گئے اِس بات میں کتنی صداقت ہے ابھی تعین ہونا باقی ہے لیکن اِس حقیقت سے نظریں چرانا ممکن نہیں کہ گزشتہ پانچ دہائیوں سے سے ہونے والے ہر الیکشن میں رقوم کے استعمال کے الزامات لگتے رہے ہیں جن کے ثبوت بھی منظرِ عام پر آتے رہے موجودہ حکومت نے بھی ایک ویڈیوسے اپنی جماعت کے ممبران کو رسوا کیا مگر اِس غلط روایت کو ختم کیسے کرنا ہے؟ سوچنا پارلیمنٹ کی زمہ داری ہے جسے بوجوہ پورا نہیں کیا گیا موجودہ وزیرِ اعظم نے بھی ابتدامیں کوشش کی کہ شوآف ہینڈ کے زریعے انتخاب ہو تاکہ ووٹ پر نوٹ اثر انداز نہ ہوسکیں جس کے لیے سپریم کورٹ ریفرنس بھیجنے کے بعد صدارتی آرڈیننس بھی جاری کرایا گیالیکن طریقہ کارغلط اختیار کیا گیا اسی لیے سیاسی حمایت حاصل کرنے میں ناکامی ہوئی علاوہ ازیں عدالتِ عظمٰی نے آرٹیکل 226 کے تحت کرانے مگر ساتھ ہی ووٹ ہمیشہ خفیہ نہیں رہ سکتا کی رائے دی جس سے حکومتی کاوشوں کو مزید دھچکا لگا تبھی ووٹ سیکرٹ بیلٹ کے ذریعے ہوئے اور ناقابلِ ِ یقین اپ سیٹ ہوا ساتھ ہی حکومتی خامیاں اُجاگر ہوئیںبلکہ اب تو عدم مقبولیت کی باتیں ہونے لگی ہیں۔ مریم نواز کہتی ہیں پیسہ نہیں ن لیگ کا ٹکٹ چلا ہے جبکہ بلاول بھٹو جمہوریت کے ذریعے انتقام کی بات کرتے ہیں۔ لیکن سچ یہ ہے کہ ایک زرداری سب پر بھاری ثابت ہوا ہے جو قبل ازیں بلوچستان میں پسندیدہ اُ میدواروں کو کامیاب کرانے کے بعد صادق سنجرانی کو سینیٹ کا چیئرمین بنوانے میں کامیاب ہوئے۔ اب بھی انھوں نے ہی تمام جماعتوں کو ضمنی انتخابات میں نہ صرف حصہ لینے پر رضا مند کیا بلکہ سینٹ انتخاب میں بھی ایسا جوڑتوڑ کیا جس سے حکومت کو ہزیمت ہوئی۔

یوسف رضا گیلانی اور صادق سنجرانی کا مقابلہ بھی کانٹے دار ہوگاساتھ ہی وسائل کے بے دریغ استعمال کا خدشہ ہے دراصل حکومت اور اپوزیشن دونوں ہی دُہرے معیارات پر کاربند ہیں جس سے سیاست میں منافقت بڑھ رہی ہے وزیرِ مملکت شہریار آفریدی کی مثال لے لیں جنھوں نے وزیر ہوکر کمال ہوشیاری سے دستخط کرکے نہ صرف ووٹ خراب کردیا بلکہ اپنی جماعت کا اعتماد بحال رکھنے کے لیے دوبارہ بیلٹ پیپر کی درخواستیں دینے کی ایسی بھاگ دوڑ کی اور جن سے خرابی ووٹ کا وعدہ کررکھا تھا اُنھیں بھی ثبوت دے کر مطمئن کر دیا اسی طرح زرتاج گُل کے حوالے سے بھی ووٹ خراب کرنے کی باتیں گردش کررہی ہیں ،راجہ ریاض نے توکُھلے عام ووٹ پی ڈی ایم کے امیدوار کو دیکراپنی ناراضگی ظاہر کی۔ اسی لیے جب ٹکٹ چلنے کی بات کی جاتی ہے توامکان ہے کہ بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے کچھ ممبران حکومتی کشتی سے چھلانے لگانا چاہتے ہیں ۔ اسی لیے آئندہ انتخابات میں پی پی اور ن لیگ کے ٹکٹ کے وعدے لینے کی کوشش میں ہیں ۔
جو بھی حکومت میں آتا ہے وہ اپنے سوا سب کو کمزوراورحقیر سمجھنے لگتا ہے حالانکہ اچھا پہلوان حریف کی طاقت دیکھ کر دائو آزماتا ہے اندھا دھند ٹکر لگانے کا انجام کبھی اچھا نہیں ہوتا موجودہ سینیٹ کے الیکشن میں پی ڈی ایم نے سوچ سمجھ کر جنوبی پنجاب سے یوسف رضا گیلانی کو میدان میں اُتاراکیونکہ اُسے معلوم ہے کہ جہانگیرترین ناراض ہیں اور وہ حکومت کے حق میںایک قدم اُٹھانے کو تیار نہیں اسی طرح گیلانی اور ترین خاندانوں میں قریبی تعلقات روزِ روشن کی طرح عیاں ہیں جس کے بعد یہ بعید ازقیاس نہیں تھا کہ جہانگیر ترین کی ہمدردیاں یوسف گیلانی کے ساتھ ہوں یہ بھی عیاں حقیقت ہے کہ وہ درجن کے لگ بھگ ممبرانِ اسمبلی پر ہنوز اثرانداز ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں اِس بارے اپوزیشن کے تمام اندازے درست ثابت ہوئے مگر حکومت نے اندھادھند ٹکر لگانے کی کوشش کی اور منہ کی کھائی سینٹ الیکشن میں خراب کارکردگی سے حکومت کو کچھ اتحادیوں کی ناراضگی کا سامنا بھی ہو سکتا ہے مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدرپیرصدرالدین شاہ راشدی ہارنے پرغصے کا اظہار کر چکے ہیں وجہ یہ ہے کہ جی ڈی اے کے چودہ ارکان نے جماعتی پالیسی کے مطابق ایم کیوایم اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ووٹ دیے مگر حکومتی اتحاد کی کامیابی میں حصہ ڈالنے کے باجود جودجی ڈی اے کے امیدوار کی حمایت نہ کی گئی اِس لیے اتحادیوں میں خیلج کے امکان کو رَد نہیں کیا جاسکتا پی ٹی آئی کے ممبرانِ سندھ اسمبلی کا پی پی کے امیدوار کو ووٹ دینے کے بعد جی ڈی اے کی ناراضگی حکومت کے لیے دُہرا صدمہ ہوگا۔

اپوزیشن نے اگروسائل کا بے دریغ استعمال کیا ہے تو حکومت بھی پیچھے نہیں رہی سینیٹ انتخابات سے قبل اراکینِ اسمبلی کوترقیاتی منصوبوں کے لیے پچاس پچاس کروڑ دینے کا علان بھی ایک قسم کی رشوت تھی یہ الگ بات ہے کہ سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کے بعد تردید کر دی گئی مگر نجی ملاقاتوں میں ممبران کویقین دہانی کرائی جاتی رہی کہ حکومتی امیدوار کو ووٹ دیکر اپنے حلقوں کو سنوارلیں۔ اسی طرح ایک طرف حکومتی ذمہ داران اپوزیشن پر ووٹوں کی خرید وفروخت کا الزام لگاتے ہیں مگر ٹکٹ دیتے وقت خود بھی کھرب پتی افراد کو ترجیح دی جس کا مطلب ہے کہ ایوانِ بالا کے انتخاب کے بعد اگرکیاکھویا کیا پایا کا جائزہ لیں تو اچھی صورتحال دکھائی نہیں دیتی۔ پہلے بھی قومی مفاد پر ذاتی و گروہی مفادات کو اہمیت ملتی تھی اب بھی کچھ نہیں بدلا،پہلے کی طرح شفافیت ،امانت ودیانت کا فقدان دکھائی دیتاہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
لیکن کردار؟ وجود جمعرات 28 مارچ 2024
لیکن کردار؟

خوابوں کی تعبیر وجود جمعرات 28 مارچ 2024
خوابوں کی تعبیر

ماحولیاتی تباہ کاری کی ذمہ دار جنگیں ہیں ! وجود جمعرات 28 مارچ 2024
ماحولیاتی تباہ کاری کی ذمہ دار جنگیں ہیں !

ریاست مسائل کی زدمیں کیوں ؟ وجود جمعرات 28 مارچ 2024
ریاست مسائل کی زدمیں کیوں ؟

مردہ قومی حمیت زندہ باد! وجود بدھ 27 مارچ 2024
مردہ قومی حمیت زندہ باد!

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر