... loading ...
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے گیارہویں میچ میں لاہور قلندرز نے سنسنی خیزمقابلے کے بعد دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ لاہور قلندرز نے 187 رنز کا مطلوبہ ہدف 4 گیندیں قبل 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔لاہورقلندرز کو جیت کے لیے آخری 2 اوورز میں 30 رنز درکار تھے کہ ڈیوڈے ویزے اور بین ڈنک نے محمد عامر کو اننگز کے انیسویں اوور میں 1 چھکا اور 3 چوکے لگا کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔میچ کے آخری اوور میں لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 10 رنز درکار تھے ۔ ڈیوڈ ویزے نے ڈین کرسچن کو اوور کی پہلی دو گیندوں پر دو بائونڈریز لگا کر میچ ختم کردیا۔لاہور قلندرزکے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی اننگز کا آغاز زیادہ اچھا نہ تھا، اننگز کے پہلے اوور میں ہی لاہور قلندرز کے دو کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ چکے تھے ۔ کپتان سہیل اختر رن آئوٹ ہوئے جبکہ جوڈینلی کو محمد عامر نے کلین بولڈ کیا۔لاہور کے تیسرے آئوٹ ہونے والے بیٹسمین محمد حفیظ تھے وہ وقاص مقصود کی گیند پر 15 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے ۔محض 33 کے مجموعی اسکور پر 3 وکٹیں گنوانے کے بعد لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان اور اوورسیز کرکٹر بین ڈنک نے پراعتماد بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 119 رنزکی شاندار شراکت قائم کی۔اوپنر فخر زمان 54 گیندوں پر 8 چوکوں اور 4 چھکوں کی بدولت 83 رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ یہ ان کی ایچ بی ایل پی ایس ایل میں نویں نصف سنچری تھی۔ وہ ڈین کرسچن کی گیند پر بابراعظم کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے ۔پانچویں نمبر پربیٹنگ کے لیے میدان میں اترنے والے ڈیوڈ ویزے نیکریز سنبھالتے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور محض 9 گیندوں پر 31 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر لاہور قلندرز کو فتح دلادی۔ وہ تین چوکے اور تین چھکے لگا کر ناٹ آئوٹ رہے ۔دوسر ی طرف بین ڈنک نے 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 57 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ لاہور قلندرز نے 187 رنز کا مطلوبہ ہدف 19.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔کراچی کنگز کے محمد عامر، وقاص مقصود اور ڈین کرسچن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل لاہور قلندر ز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو میزبان ٹیم کو پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب میچ کے تیسرے اوور کی پانچویں گیند پر بابر اعظم صرف پانچ رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے ۔لاہور قلندر نے مجموعی طور پر میچ میں ناقص فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی یقینی کیچزچھوڑے تاہم پانچویں اوور میں حارث رئوف نے ایک تھرو سیدھی وکٹ پر مار کر ایک شاندار رن آئوٹ کیا اور اگلی ہی گیند پرفاسٹ بائولر احمد دانیال نے کولن انگرم کو کھاتہ کھولے بغیرہی پویلین واپس پہنچادیا۔37 کے مجموعی اسکور کراچی کنگز کی 3 وکٹیں گر چکی تھیں۔اس موقع پر افغانستان کے آل رائونڈر محمد نبی میدان میں آئے اور اوپنر شرجیل خان کے ہمراہ ذمہ دارانہ اور دھواں دھار بیٹنگ کاسلسلہ شروع کیا۔ دونوں بلے بازوں نے چوتھی وکٹ کے لیے 76 رنز کی عمدہ شراکت قائم کی۔اس دوران شرجیل خان نے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ ان کی اننگز میں پانچ چوکے اور چھ چھکے شامل تھے ۔ وہ 64 کے انفرادی اسکور پر ڈیوڈ ویزے کا شکار بنے ۔دوسری طرف سمت پٹیل کے ایک اوور میں 2 چھکے اور ایک چوکا لگانے والے محمد نبی نے 35 گیندوں پر 57 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔چار چوکوں اور تین چھکوں پر مشتمل ان کی اننگز کا خاتمہ حارث رئوف نے کیا۔ڈین کرسچن کے 27 اور وقاص مقصود کے 12 رنز کی بدولت کراچی کنگز نے مقررہ بیس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے ۔ کپتان عماد وسیم اور محمد عامر بغیر کوئی رنز بنائے آئوٹ ہوئے ۔محمد الیاس چار اور ارشد اقبال بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود رہے ۔شاہین شاہ آفریدی نے 27 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ احمد دانیال،سمت پاٹیل، ڈیوڈ ویزے اور حارث رئوف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
مولانا فضل الرحمان کے ذریعے مذاکرات کی آخری کوشش بھی ناکام ہوگئی وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کردیا گیا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے سمری پر دستخط کردیے ہیں۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں سلامتی کی صورتح...
اگر مجھے یا کسی پارلیمنٹرین کو نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار آئی جی ہوں گے ، صوبائی وزیر خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ صوبائی پولیس نے ان سمیت دیگر اراکین پارلیمنٹ کی سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے سماجی رابطے کی ویب سائ...
آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت ایمرجنسی اور گورنر راج لگایا جائے گا، وزیراعظم ہائوس کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے دہشتگردی کے خاتمے کی بجائے دہشتگردی کے خلاف جنگ سے دانستہ لاتعلقی تشویشناک ہے، کابینہ اراکین خیبر پختونخوا کے حوالے سے کسی بھی حتمی...
ریاض ایئرپورٹ دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ہوائی اڈوں میں سرفہرست آگیا سعودی عرب میں حوثیوں کے تازہ حملوں کے بعد فضائی سفر کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا جہاں دارالحکومت ریاض کے ایئرپورٹ سے سیکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ متعدد طیاروں کا رخ دوسرے شہروں کی جانب موڑ دیا گیا۔فلائ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...