وجود

... loading ...

وجود
وجود

مصنوعی سیاست بمقابلہ حقیقی سیاست

جمعرات 25 فروری 2021 مصنوعی سیاست بمقابلہ حقیقی سیاست

یہ تو سب ہی کو بہت پہلے سے معلوم تھا پاکستان پیپلزپاٹی کراچی ،سانگھڑ اور تھرپارکر میں ہونے والے ضمنی انتخابات باآسانی جیت لے گی لیکن انتخابی سیاست میں ’’آسانی ‘‘ کی بھی کچھ’’سیاسی اقسام‘‘ ہوا کرتی ہیں ۔ہمارے خیال میں جس آسانی سے پاکستان پیپلزپارٹی نے سندھ میںہونے والے حالیہ ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں کو شکست فاش دی ہے ۔یقینا’’سیاسی آسانی‘‘ کی یہ سب سے بدترین قسم ہی قرار دی جا سکتی ہے۔حیران کن بات یہ ہے کہ کسی ایک ضمنی نشست پر بھی تحریک انصاف اور جی ڈی اے کا مشترکہ اُمیدوار پاکستان پیپلزپارٹی کے اُمیدوار کے مقابلے میں اتنے سے ووٹ بھی حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکاکہ جتنے ووٹ کسی انتخابی اُمیدوار کو، کونسلر کی نشست جیتنے کے لیے درکار ہوتے ہیں۔ خاص طور پر انتخابی حلقہ 88 ملیر کے متعلق عوام میں ضمنی انتخابی معرکہ شروع ہونے سے قبل ایک مبہم سی اُمید ضرور پائی جاتی تھی کہ شاید یہاں کے ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے اُمیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ دیکھنے کو میسر آجائے۔ مگر شومئی قسمت کہ اس انتخابی نشست پر بھی نہ تو عمران اسماعیل کی گورنری کا جادو چلا اور نہ ہی حلیم عادل شیخ کی سیاسی پھرتیاں اپنا رنگ جما نے میں کامیاب ہوسکیں اورپاکستان پیپلزپارٹی کے اُمیدواریوسف بلوچ نے 21731 حاصل کر کے بھاری برتری کے ساتھ تحریک انصاف کے اُمیدوار جان شیر جونیجو کو تاریخی شکست سے دوچار کردیا ۔ یاد رہے کہ اس انتخابی حلقہ میں تحریک انصاف کے اُمیدوار نے صرف 4753 ووٹ حاصل کیئے جبکہ پی ٹی آئی سے لاکھ درجے بہتر انتخابی کارکردگی کا مظاہر ہ تو نوزائیدہ سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے دیکھنے میں آیا کہ جس کا اُمیدوار 4476 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ یعنی اگر تحریک لبیک پاکستان 278 ووٹ مزید حاصل کرلیتی تو تحریک انصاف اس انتخابی حلقہ میں دوسرے درجہ کی سیاسی جماعت بھی نہ رہ پاتی ۔

یکے بعد دیگرے تین ضمنی نشستوں پر واضح کامیابی سے جہاں پاکستان پیپلزپارٹی کے سیاسی اعتماد میں زبردست ہوا ہے ،وہیں سندھ حکومت کے انتظامی حوصلے بھی خوب بلند تر ہوچکے ہیں اور یہ ’’سیاسی اعتماد‘‘ اور’’ انتظامی حوصلے ‘‘کا مشترکہ ،کرشمہ ہی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے متحرک ترین رہنما حلیم عادل شیخ کو جیل کی چاردیواری میں قید کردیا گیا ہے۔حالانکہ چند ہفتے قبل تک یہ ہی حلیم عادل شیخ لہک لہک کر وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی ممکنہ گرفتاری کے سیاسی دعوے کررہے تھے۔ لیکن آج حالات کی ستم ظریفی ملاحظہ ہوکہ مراد علی شاہ پوری تمکنت کے ساتھ وزیراعلی سندھ کے منصب پر براجمان ہیں جبکہ حلیم عادل شیخ کو تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کی موجودگی میں پابند سلاسل کیا جاچکا ہے۔بظاہر سندھ حکومت اس بات سے انکاری ہے کہ حلیم عادل شیخ کی گرفتاری میں کسی بھی طرح سے اُس کا ’’انتظامی عمل دخل ‘‘ہے ۔لیکن جاننے والے بخوبی سمجھتے ہیں کہ حلیم عادل شیخ کی گرفتاری سندھ حکومت کی رضا مندی یا سیاسی منشا کے بغیر کی ہی نہیں جاسکتی تھی۔دراصل حالیہ ضمنی انتخابات میں غیر معمولی کامیابی سے سندھ حکومت کو سیاسی دباؤسے باہر نکلنے کا جو موقع ملا ہے ،اُسے بروقت بروئے کار لاتے ہوئے ، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے تحریک انصاف سندھ کی قیادت کے خلاف کُھل کر سیاسی کھیل کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے ۔تاہم بعض سیاسی تجزیہ کاروں کو خدشات لاحق ہیں تحریک انصاف اور پاکستان پیپلزپارٹی کے درمیان شروع ہونے والی اس نئی جارحانہ سیاسی چپقلس کے نتیجے میں سندھ کی سیاست آنے والے ایام میں سنگین قسم کے بحرانوں کی زد میں بھی آسکتی ہے۔

مثال کے طور پرتحریک انصاف کراچی کی قیادت کی جانب سے حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کا تمام تر ’’سیاسی نزلہ‘‘سندھ پولیس پر گرانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔اخباری اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کراچی کی اعلیٰ قیادت نے باضابطہ طور پر وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان کو اپنا پیغام پہنچایا ہے کہ’’ آئی جی سندھ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے سیاسی ایماء پر تحریک انصاف کے ساتھ امتیازی سلوک کے مرتکب ہورہے ہیں لہٰذا انہیں فی الفور تبدیل کردیا جائے ‘‘۔حالانکہ تلخ حقیقت تو یہ ہے کہ تحریک انصاف سندھ کی مقامی قیادت ،سیاسی و انتخابی محاذ پر پاکستان پیپلزپارٹی سے مقابلہ کرنے کی سرے سے اہلیت ہی نہیں رکھتی ۔جسے ہماری اس رائے پر ذرہ برابر بھی شک ہو وہ گزشتہ تین برسوں پر محیط تحریک انصاف کی مقامی قیادت کی صوبہ بھر میں سیاسی و انتظامی کارکردگی ملاحظہ کرسکتاہے۔دراصل تحریک انصاف کراچی کی قیادت کا سارا وقت اور توانائی ایک دوسرے کے ساتھ الجھنے میںہی گزر جاتاہے۔ اس لیے تحریک انصاف کے رہنما سوشل میڈیا پر تصاویر میں تو بہت زیادہ دکھائی دیتے ہیں لیکن عوامی حلقوں انہیں تلاش کرپانا ،کسی وسیع و عریض صحرا میں ایک سوئی کو ڈھونڈنے سے بھی زیادہ مشکل کام ہے۔ جبکہ پیپلزپارٹی سندھ کی قیادت کو آپ لاکھ بُرا ،بھلا کہیں مگر ان میں یہ خوبی بہر صورت پائی جاتی ہے وہ اپنے حلقے کی عوام کے ساتھ ہمہ وقت منسلک و مربوط رہتی ہے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ حالیہ ضمنی انتخابات میں پیپلزپاٹی کے حصہ میں فقید المثال کامیابی حصے میں آئی۔

حالیہ سیاسی تناظر میں اگر واقعی پاکستان تحریک انصاف کی قیادت پیپلزپارٹی کو سند ھ کے سیاسی میدان ِ کارزار میں مشکلات سے دوچار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تو پھر یقیناسب سے پہلے تحریک انصاف کے قائدین کو سوشل میڈیا کی’’ مصنوعی سیاست ‘‘کے خول سے باہر نکل کر اپنے اپنے عوامی حلقوں میں عوام کی سمت جانا ہوگا ۔خاص طور پر کراچی کے عوامی حلقے جہاں سے گزشتہ قومی انتخابات میں تحریک انصاف کو زبردست انتخابی کامیابی حاصل ہوئی تھی ،وہاں کے عوام ہنوز تحریک انصاف کے اُن سیاسی نمائندوں کے شدت کے ساتھ منتظر ہیں جنہیں انہوں نے ووٹ دے کر ایوانِ اقتدار تک رسائی دی تھی۔ اہلیان کراچی کے انتظامی مسائل اور سیاسی دُکھوں کا مداوا کرنا تحریک انصاف کی عوامی نمائندوں کی اولین ترجیح ہونا چاہئے ۔فقط یہ ایک واحد عوامی شاہراہ ہے جس سے گزر کر تحریک انصاف کی قیادت صوبہ سندھ میں سیاسی مقبولیت حاصل کرسکتی ہے۔ بصورت دیگر آئی سندھ کی تبدیلی حتی کہ وزیراعلیٰ سندھ کے تبدیل ہوجانے سے بھی صوبہ سندھ میں تحریک انصاف کا تاریک سیاسی مستقبل ،ہر گز روشن اور تابناک ہونے والا نہیں ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭


متعلقہ خبریں


مضامین
اندھا دھند معاہدوں کانقصان وجود هفته 27 اپریل 2024
اندھا دھند معاہدوں کانقصان

ملک شدید بحرانوں کی زد میں ہے! وجود هفته 27 اپریل 2024
ملک شدید بحرانوں کی زد میں ہے!

صدر رئیسی کا رسمی دورۂ پاکستان اور مضمرات وجود جمعه 26 اپریل 2024
صدر رئیسی کا رسمی دورۂ پاکستان اور مضمرات

سیل ۔فون وجود جمعه 26 اپریل 2024
سیل ۔فون

کڑے فیصلوں کاموسم وجود جمعه 26 اپریل 2024
کڑے فیصلوں کاموسم

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر