... loading ...
میانمر میں روہنگیامسلم اقلیت کے دوعلاقوں میں دنیا میں انٹرنیٹ کی طویل ترین بندش کا خاتمہ ہوگیا ہے ۔میانمر کی شمالی ریاستوں راکھین اور چِن کے بیشتر علاقوں میں گذشتہ 19ماہ سے انٹرنیٹ سروس بند تھی ۔ میانمر میں کام کرنے والے ایک موبائل آپریٹر نے ان دونوں ریاستوں میں انٹرنیٹ کی بحالی کی اطلاع دی ہے ۔راکھین اور چِن میں جون 2019ء میں آنگ سان سوچی کے زیر قیادت سول حکومت کے تحت محکمہ ٹیلکام نے ایک ہنگامی حکم کے ذریعے انٹرنیٹ سروس معطل کردی تھی۔میانمر میں سوموار کو فوج نے آنگ سان سوچی کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا اور اس کی جگہ خود اقتدار سنبھال لیا تھا۔اس کے بعد موبائل فون آپریٹر ٹیلی نار گروپ کا کہنا ہے کہ راکھین اور چِن کے آٹھ ٹاؤنز میں انٹرنیٹ کی سروس بحال کردی گئی ہے ۔اس کا کہنا ہے کہ وہ ایک عرصے سے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کے لیے کوشاں تھا۔ان دونوں ریاستوں کے متاثرہ مکینوں نے انٹرنیٹ کے ذریعے دنیا سے دوبارہ رابطہ ہونے پر جشن منایا ہے ۔ مونگڈا میں روہنگیا نسل سے تعلق رکھنے والے مسلم شعبان کا کہنا تھااب ہمارا انٹرنیٹ بحال ہوا تو ہمیں ملک میں فوجی بغاوت کا پتا چلا ہے ۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کا کہنا تھا کہ گذشتہ سال انٹرنیٹ پر پابندیوں کی وجہ سے کرونا وائرس سے انسانی صحت کو لاحق خطرات کے بارے میں آگہی کی مہم بھی نہیں چلائی جاسکی تھی۔
کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکاء نے بشام میں چینی شہریوں پر بزدلانہ دہشتگردانہ حملے اور بلوچستان میں معصوم شہریوں کے بہیمانہ قتل ،غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، جنگی جرائم اور نسل کشی کی مذمت ،مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر فریقین...
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ایسے کمرے میں کروائی گئی جہاں درمیان میں شیشے لگائے گئے تھے۔ رکاوٹیں حائل کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔بانی پی ٹی آئی نے کہا لگ رہا ہے ملک ٹوٹ رہا ہے۔ عمران خان نے بہاولنگر واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئ...
رمضان المبارک میں تیل میں پکے پکوان اور عید کی دعوتوں میں مرغن عذا کے سبب کراچی میں ڈائریا کے کیسز میں اضافہ ہوگیا۔ جناح اسپتال میں عید سے اب تک ڈائریا کے تین سو سے زائد مریض رپورٹ ہوچکے ہیں کراچی میں رمضان کے بعد سے ڈائریا کے کیسز میں معمول سے 10فیصد اضافہ ہوگیا ڈاکٹروں نے آلودہ...
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ نیا تجربہ کرنے والے ایک دن بے نقاب ہوں گے، بانی پی ٹی آئی کے کیسز جعلی ہیں اور یہ نظام آئے روز بے نقاب ہورہا ہے۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے راولپنڈی میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم عدلیہ کا...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں اسرائیل اور امریکا کے مندوبین نے تلخ تقاریر کیں اور ایران کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دیں جس کے جواب میں ایران نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کا عندیہ دیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد اقوام متحدہ کی سلام...
جی-7ممالک کے ہنگامی اجلاس میں رکن ممالک کے سربراہان نے ایران کے حملے کے جواب میں اسرائیل کو اپنی مکمل حمایت کی پیشکش کرتے ہوئے ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد جی-7 ممالک امریکا، جاپان، جرمنی، فرانس، بر...
حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8روپے 14پیسے فی لیٹر تک اضافہ کردیا، پٹرول 4.53روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 8.14روپے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے۔قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی قیمت 289.41روپے سے بڑھ...
پاکستانی وفد آئی ایم ایف سے نئے قرض کے حصول کے لئے واشنگٹن پہنچ گیا ۔ آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹیلینا جارجیوا کا کہنا ہے کہ پاکستان کیلئے نئے قرض کیلئے مذاکرات طویل اور مشکل ہوسکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹیلینا جارجیوا نے اپنے بیان میں کہ...
کراچی میں فلور ملز کی جانب سے آٹے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود شہریوں کوریلیف نہ مل سکا ۔۔ عوام کو نہ آٹا سستا مل رہاہے نہ تندور پرروٹی کے ریٹ کم ہوئے ہیں۔ عید کے تین دنوں میں تندور مالکان نے پچیس روپے بکنے والی روٹی تیس روپے کی فروخت کی ۔کراچی میں مہنگائی مافیا نے عوام کوسستے آٹے...
محکمہ موسیات نے اٹھارہ اپریل سے کراچی میں بارش کی پیش گوئی کردی۔۔۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کہتے ہیں کہ اچھی بارشوں کے باعث اس سال گرمی زیادہ نہیں پڑے گی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا نیا سسٹم سترہ اپریل کی رات کو مغربی بلوچستان میں داخل ہوگا۔جس کے باعث اٹھارہ اپریل سے کر...
برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے کہا ہے کہ برطانوی طیاروں نے اسرائیل کی جانب سے آنیوالے متعدد ایرانی ڈرون مار گرائے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے کہا ہے کہ برطانیہ ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کو روکنے کیلئے عالمی مربوط کاوشوں کا حصہ بنا۔رشی سونک نے کہا کہ رائل ...
ایران کے اسرائیل پر جوابی حملے کے بعد پاکستان نے کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے اپنی فضائی حدود، خصوصاً مغربی سمت سے آنے والی پروازوں کی نگرانی شروع کردی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے ) کے ذرائع نے کہا کہ نئی صورتحال کے حوالے سے ایئر ٹریفک کنٹرول کو ہ...