... loading ...
آنگ سان سوچ کی حکومت کے خاتمے اور گرفتاری پر جہاں روہنگیا مسلمان مسرت کا اظہار کررہے ہیں وہاں اقوام متحدہ نے حالات مزید بدتر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ‘بعض روہنگیائی مسلمانوں کا کہنا ہے کہ اب ہم اپنے علاقوں میں واپس جائیں گے جبکہ اقوام متحدہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ فوجی بغاوت کی وجہ سے میانمار میں اب بھی موجود تقریباً چھ لاکھ روہنگیائی مسلمانوں کی حالت مزید خراب ہوسکتی ہے ۔بنگلہ دیش میں پناہ گزین روہنگیا مسلمانوں نے آنگ سان سوچی کو حراست میں لیے جانے پر مسرت کا اظہار کیا ہے ۔ میانمارمیں تین برس قبل فوج کی بہیمانہ کارروائی کے بعد اپنی جان بچانے کے لیے لاکھوں روہنگیا بنگلہ دیش ہجرت کرگئے تھے ۔ اگست 2017 میں روہنگیائی مسلمانوں کے خلاف فوجی کارروائی، جسے اقوام متحدہ ممکنہ نسل کشی قرار دیتا ہے ، کے بعد تقریباً ساڑھے سات لاکھ روہنگیا باشندوں کو میانمار سے پڑوسی ملک بنگلہ دیش ہجرت کرنے کے لیے مجبور ہونا پڑا تھا۔ آنگ سان سوچی اس وقت ملک کی اصل حکمراں تھیں اور انہوں نے روہنگیاوں کی عصمت دری اور قتل سمیت دیگر زیادتیوں کے معاملے کی سن 2019 میں بین الاقوامی عدالت میں سماعت کے دوران میانمار کی فوج کا دفاع کیا تھا۔سوچی کو حراست میں لیے جانے کی خبر بنگلہ دیش میں روہنگیائی پناہ گزینوں کے خیموں میں آگ کی طرح پھیل گئی۔ انتہائی بھیڑ بھاڑ والے ان خیموں میں تقریباً دس لاکھ روہنگیائی مسلم پناہ گزین رہتے ہیں۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی پناہ گزین بستی کٹوپالونگ میں روہنگیائی پناہ گزینوں کے ایک رہنما فرید اللہ نے کہاآنگ سان سوچی ہماری مصیبتوں کی جڑ رہی ہیں۔ آخر ہم خوشی کیوں نہ منائیں۔ایک دوسرے کیمپ بالو کھالی میں ایک دیگر روہنگیائی رہنما محمد یوسف کا کہنا تھا”وہ حالانکہ ہماری آخری امید تھیں لیکن انہوں نے ہمارے ساتھ ہونے والے استحصال پر آنکھیں موند لیں اور روہنگیاوں کی نسل کشی کی حمایت کی۔نوبل امن انعام یافتہ سوچی کے ساتھ ہونے والے اس انصاف پر شکرانہ ادا کرنے کے لیے بعض روہنگیاوں نے دعائیہ تقریب کا بھی اہتمام کیا۔ نیا پاڑہ کیمپ میں رہنے والے ایک پناہ گزین مرزا غالب کا کہنا تھااگر کیمپ کے حکام ہمیں اجازت دیتے تو آپ دیکھتے کہ ہزاروں روہنگیائی جشن منانے کے لیے باہر نکل آتے ۔ روہنگیا خواتین، بچوں اور مردوں کا کوئی ملک نہیں ہے یعنی ان کے پاس کسی بھی ملک کی شہریت نہیں۔ رہتے یہ میانمار میں ہیں لیکن انہیں صرف غیر قانونی بنگلہ دیشی مہاجر مانا جاتا ہے ۔روہنگیا اسٹوڈنٹ یونین کے ترجمان ماونگ کیاومن نے کہا کہ اب روہنگیاوں کے میانمار میں اپنے گائوں واپس لوٹ جانے کی امیدیں بڑھ گئی ہیں۔ انہوں نے کہا”ایک منتخب حکومت کے برخلاف اس فوجی (حکومت) کو برقرار رہنے کے لیے عالمی حمایت کی ضرورت ہوگی اس لیے ہمیں امید ہے کہ وہ بین الاقوامی دباو کو کم کرنے کے لیے روہنگیا مسئلے پر توجہ مرکوز کریں گے ۔ دریں اثنا اقوام متحدہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ فوجی بغاوت کی وجہ سے میانمار میں اب بھی موجود تقریباً چھ لاکھ روہنگیائی مسلمانوں کی حالت مزید خراب ہوسکتی ہے ۔اقو ام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن جارک نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میانمار کے رکھائن ریاست میں اب بھی تقریباً چھ لاکھ روہنگیا موجود ہیں۔ ان میں ایک لاکھ بیس ہزار وہ لوگ شامل ہیں جنہیں کیمپوں تک محدود کر دیا گیا ہے ۔ وہ آزادانہ کہیں بھی نہیں جاسکتے جبکہ صحت اور تعلیمی خدمات تک ان کی رسائی انتہائی محدود کردی گئی ہے ۔ اقوام متحدہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھاہمیں خدشہ ہے کہ ان کے لیے حالات مزید ابتر نہ ہوجائیں۔ اقوام متحدہ اور مغربی ممالک نے 2017 میں رکھائن ریاست پر فوجی کارروائی کے بعد میانمار کی فوج پر نسل کشی کا الزام لگایا تھا۔ میانمار کی فوج تاہم اس سے انکار کرتی ہے ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...