... loading ...
چین کی اسمارٹ فون کمپنی شیاؤمی نے امریکا کے دفاع اور خزانہ کے محکموں کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ہے ۔کمپنی کی جانب سے یہ مقدمہ واشنگٹن کی عدالت میں 29 جنوری کو دائر کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ اس کا نام امریکا اس آفیشل فہرست سے نکالا جائے جس میں ایسی کمپنیوں کو شامل کیا گیا ہے جو مبینہ طور پر چینی فوج سے تعلق رکھتی ہیں۔شیاؤمی نے بتایا کہ امریکا کی جانب سے اسے بطور کمیونسٹ چینی ملٹری کمپنی کے طور پر فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ غلط ہے اور عدالت کی جانب سے اسے غیرقانونی قرار دیا جائے ۔شیاؤمی کا کہنا ہے کہ کمپنی کے 75 فیصد ووٹنگ حقوق ایک منظم اسٹرکچر کے تحت اس کے بانیوں لین بن اور لائی جیون کے پاس ہیں۔کمپنی کی ملکیت یا کنٹرول کسی ایسے فرد یا ادارے پاس نہیں جس کا فوج سے تعلق ہو۔ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے آخری ہفتے میں شیاؤمی سمیت 8 چینی کمپنیوں کو کمیونسٹ چائنیز ملٹری کمپنیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔امریکی محکمہ دفاع کی اس فہرست میں شامل کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا جاتا ہے ، جس کے بعد امریکی شہریوں یا اداروں کو ان میں سرمایہ کاری سے روک دیا جاتا ہے ۔اس موقع پر شیاؤمی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اس کی جانب سے تمام امریکی قوانین و ضوابط کی پابندی کی جارہی ہے اور اس کا چینی فوج سے کوئی تعلق نہیں۔بیان میں کہا گیا کہ کمپنی اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ وہ اپنی مصنوعات اور سروسز شہریوں اور کمرشل استعمال کے لیے فراہم کرتی رہے گی۔کمپنی کا کہنا تھا کہ وہ چینی فوج کی ملکیت، زیرتحت یا منسلک نہیں اور نہ ہی کمیونسٹ چائنیز ملٹری کمپنی ہے ۔امریکی محکمہ دفاع کی اس فہرست کو 1999 میں تشکیل دیا گیا تھا جسس کا مقصد چینی فوج سے منسلک یا زیرتحت کمپینوں کو شامل کرنا تھا۔ہواوے کو جس فہرست میں بلیک لسٹ کیا گیا ہے وہ ہواوے سے مختلف ہے ۔ہواوے امریکی محکمہ تجارت کی فہرست میں شامل ہے ، جس کے تحت امریکی کمپنیوں کو اس کے ساتھ کاروبار سے روکا گیا ہے ، یہی وجہ ہے کہ حالیہ ہواوے فونز میں گوگل پلے اسٹور یا امریکی پراسیسرز موجود نہیں۔فہرست میں ہی زی ٹی ای بھی ہواوے کے ساتھ شامل ہے ، ہواوے پر پابندیوں کی وجہ یہ ہے کہ اس کے کاروبار کا بڑا حصہ ٹیلی کمیونیکشن آلات جیسے 4 جی اور 5 جی نیٹ ورکس کی تشکیل میں مدد دینے والے آلات ہیں۔ان ٹیلی کمیونیکشنز آلات کو ٹرمپ انتظامیہ نے قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے ، جبکہ شیاؤمی کی جانب سے کنزیومر الیکٹرونکس مصنوعات فروخت کی جاتی ہیں، جس کی وجہ سے ممکنہ طور پر اسے زیادہ سخت پابندیوں والی فہرست کا حصہ نہیں بنایا گیا۔
مذاکرات کا دوسرا مرحلہ جمعہ سے پہلے متوقع، اسلام آباد کے ہوٹلز کو مہمانوں سے خالی کروانے کا فیصلہ ، کسی نئی بکنگ کی اجازت نہیں، ریڈ زون کی سڑکیں عارضی طور پر بند، ذرائع ایران سے ایک یا دو دن میں معاہدہ طے پانے کا امکان ، میرے نمائندے آج اسلام آباد پہنچ جائیں گے، میں شاید بعد م...
پاکستان ہمارا گھر، کسی جاگیردار یا بیوروکریٹس کی ملکیت نہیں، امریکی صدرٹرمپ کی سفارتکاری دیکھیں ایسا لگتا ہے کوئی بدمعاش ہے، الفاظ اور لہجہ مذاکرات والا نہیں،سربراہ جے یو آئی جب تک فارم 47 کی غیرفطری حکمرانی رہے گی، تب تک نہ تو مہنگائی کم ہوگی اور نہ ہی حقیقی استحکام آئے گا، غ...
محکمہ تعلیم سندھ نے مخصوص مونوگرام یا لوگو والی نوٹ بکس خریدنے کی شرط بھی غیر قانونی قرار دیدی اسکول کے اندر کسی قسم کا اسٹال یا دکان لگا کر اشیا بیچنا اب قانونا جرم ہو گا،محکمہ تعلیم کا نوٹیفکیشن جاری نجی اسکولوں میں پڑھنے والے طلبا کے والدین کو بڑا ریلیف مل گیا،اسکول انتظام...
شہباز شریف سے فون پر گفتگو،وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی امن کوششوں پر اظہار تشکر خوشگوار گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں کا خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال وزیراعظم شہباز شریف کا صدرِ اسلامی جمہوریہ ایران سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج شام اسلا...
چیئرمین پی ٹی آئی نے اعتماد سازی کیلئے بانی کی فیملی، کوٹ لکھپت جیل میں اسیر رہنماؤں سے ملاقاتیں شروع کردیں،بانی پی ٹی آئی کی فیملی جیل کے باہر متنازع گفتگو نہ کرنے پر راضی ہوگئی پارٹی بشریٰ بی بی کے ایشو کو لیکر کوئی متنازع پریس کانفرنس نہیں کرے گی، سوشل میڈیا پیغامات جاری ن...
عوامی مفادات کو پسِ پشت ڈال کرامریکی دبائو کومودی سرکار نے سرتسلیم خم کرلیا بھارت کی خارجہ پالیسی واشنگٹن کے رحم وکرم پرہے، بھارتی چینلاین ڈی ٹی وی عوامی مفادات کو پسِ پشت ڈال کرامریکی دباؤ کیسامنے مودی سرکار نے سرتسلیم خم کردیا ہے۔ بھارتی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق امریکہ ن...
سندھ حکومت فسطائیت بند کرے، کراچی والے اپنا حق مانگتے رہیں گے تو کیا کل شہریوں کو یہ نعرہ لگانے پر گرفتار بھی کیا جائے گا، حافظ نعیم الرحمن امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی میں حق دو کراچی کے بینرز چھاپنے پر دکانیں سیل کرنے کی دھمکی دے ...
رجب طیب ایردوان ودیگر سے عالمی سطح اور خطے کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال وزیرِ اعظم شہبازشریف نے ترک صدر رجب طیب ایردوان، میر قطر شیخ تمیم بن حمد آلثانی قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیف، آذربائیجان کے صدر الہام علیئف، شامی صدر احمد الشرح سے ملاقاتیں کیں۔وزیر اعظم کی قطر ک...
وزیرِ اعظم کی انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شریک عالمی رہنمائوں سے غیر رسمی ملاقاتیں رجب طیب ایردوان ودیگر سے عالمی سطح اور خطے کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال وزیرِ اعظم شہبازشریف نے ترک صدر رجب طیب ایردوان، میر قطر شیخ تمیم بن حمد آلثانی قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیف، آذر...
لبنان میں جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز سیزفائر کی مدت کے دوران تجارتی بحری جہازوں کیلئے کھلی رہے گی، ایرانی پورٹ اور میر ی ٹائم آرگنائزیشن کے طے کردہ راستوں سے گزرنا ہوگا، عباس عراقچی بحری ناکہ بندی پوری طاقت سے برقرار رہے گی، یہ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ایران سے ہمارا لین دین...
مذاکرات صرف پاکستان میں ہوں گے، کہیں اور نہیں ،ایران خطے میں بالادستی نہیں چاہتا خودمختاری کا تحفظ چاہتا ہے، پاکستان غیر جانبدار ثالث قرار،ایرانی سفیرکا خطاب ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان پر اعتماد کرتے ہیں، امریکا پر نہیں۔ مذاکرات صرف پاکستان میں ہوں گے...
صدر ٹرمپ تہران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے پابندیوں سمیت دیگر اقدامات بدستور زیرِ غور ہیں، ڈپٹی چیف آف اسٹاف وائٹ ہائو س کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ معاہدے کے خواہاں ہیں اور پرامن حل کو ترجیح دیتے ہیں، تاہم وہ تہران ک...