... loading ...
پاکستان آئندہ ماہ سے مینوئل ویزوں کا اجرا بند کردے گا اور غیر مقیم پاکستانیوں اور دیگر افراد جو کہ وہاں کا سفر کرنا چاہتے ہیں انہیں الیکٹرانک یا ایـویزوں کے لیے آن لائن اپلائی کرنے کا کہا گیا ہے ۔واشنگٹن میں موجود پاکستانی سفارت خانے نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ایـویزا طریقہ کار پر عملدرآمد کے سلسلے میں حکومت پاکستان کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے امریکا بھر میں موجود پاکستانی سفارت خانہ اور قونصل خانے یکم فروری 2021 سے مینوئل ویزوں کا اجرا روک دیں گے ۔ رپورٹ کے مطابق سفارت خانے کے بیان میں کہا گیا کہ ویزا حاصل کرنے کے خواہشمندوں کو آن لائن درخواستیں جمع کروانے کی ہدایت کی جاتی ہے ۔سفارت خانے کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ اس تبدیلی کا اطلاق دنیا بھر میں موجود تمام پاکستانی سفارت خانوں پر ہوگا اور وہ یکم فروری سے مینوئل ویزوں کا اجرا روک دیں گے ۔خیال رہے کہ پاکستان نے کئی سال قبل مینوئل پاسپورٹ کا اجرا روک دیا تھا۔ویزوں کے علاوہ پاکستانی سفارتخانے قومی شناختی کارڈ اور اسی طرح کی دیگر دستاویزات کے لیے بھی درخواستیں نہیں وصول کرسکیں گی اور اب یہ تمام خدمات آن لائن دستیاب ہوں گی۔یہہ تبدیلی شمالی امریکا اور یورپ میں بالخصوص دوہری شہریت کی اجازت نہ دینے والے ممالک میں مقیم پاکستانیوں پر اثر انداز ہوگی۔حتیٰ کہ آسٹریلیا، برطانیہ اور امریکا جیسے ممالک جو کہ دہری شہریت کی اجازت دیتے ہیں وہاں لوگ اپنے پاسپورٹ پر ویزے کی مہر لگواکر سفر کرنے کو ترجیح دیتے ہیں کیوں کہ اپنے آبائی ملک کے پاسپورٹ پر سفر کرنا اکثر شکوک و شبہات کو جنم دیتا ہے ۔مذکورہ پیش رفت پر ایک پاکستانی نژاد امریکی شہری سعادت علی نے کہا کہ یہ ان لوگوں کے لیے اچھا ہے جو کمپیوٹر کے استعمال میں مہارت رکھتے ہیں لیکن بہت ایسے افراد ہیں جنہیں یہ معلومات نہیں ہیں اس لیے ہمیں ان کی مدد کرنے کے لیے کوئی نظام بنانے کی ضرورت ہے ۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...