... loading ...
گزشتہ برس کورونا وبا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا اور ہنوز یہ سلسلہ جاری ہے ۔ اس بحران میں لاکھوں کروڑوں لوگ جہاں اپنی آمدنی اور روزگار سے محروم ہوئے تو امریکی دولت مندوں نے مزید دولت سمیٹی جو 1.1 ٹریلین (1100 ارب) ڈالر کے برابر ہے ۔اس طرح امریکی ارب پتی، کورونا وائرس بحران میں بھی 40 فیصد دولت بڑھانے میں کامیاب ہوگئے ۔ امریکا میں انسٹی ٹیوٹ آف پالسی اسٹڈیز کے پروگریسو گروپس اور امریکن فار ٹیکس فیئرنیس کے اعدادوشمار کے مطابق، ان میں اکیلے ایلون مسک کی دولت میں 155 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا!اس رپورٹ کے مطابق امریکا میں 46 افراد ڈالروں میں ارب پتی بنے جس سے امریکی ارب پتی افراد کی تعداد بڑھی ہے ۔ لیکن امریکا میں دولت کی تقسیم اور معاشی برابری بھی بہت متاثر ہوئی ہے ۔ اب یہ حال ہے کہ لوگ تیزی سے بیروزگار، یہاں تک کہ بے گھر بھی ہورہے ہیں۔ دوسری جانب تنخواہ اور روزگار سے محروم ہونے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے ۔عجیب بات یہ ہے کہ اس وبا میں ہراول دستے کا کردار ادا کرنے والے بھی معاش کی مشقت میں پھنسے ہیں اور کئی ملازمتوں سے بھی محروم ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب یہ رپورٹ بتاتی ہے کہ امریکا میں 660 ارب پتی مجموعی طور پر 4.1 ٹریلین ڈالر کے مالک ہیں۔ ان کی مجموعی دولت، دو تہائی امریکیوں کی مجموعی دولت سے بھی زیادہ ہے ، جو امریکی آبادی کے غریب ترین طبقے کا 50 فیصد تشکیل دیتے ہیں۔دوسری جانب 2020 کے آخری چھ ماہ میں 80 لاکھ امریکی غربت کے شکنجے میں آپھنسے اور امریکا میں غربت تیزی سے بڑھی ہے ۔ اگرچہ وفاقی حکومت کی مالی مدد کی اسکیم سے کچھ فائدہ ضرور ہوا لیکن 1960 کے بعد سے غربت میں سب سے بڑا اضافہ اسی سال ہوا ہے ۔ ان میں سیاہ فام امریکی سرِ فہرست ہیں۔غربت کے شکار ہونے والی ریاستوں میں نارتھ کیرولینا، مسی سپی اور فلوریڈا سرِ فہرست ہیں۔
اننگز کے آغاز سے 34ویں اوور کے اختتام تک دونوں اینڈز سے 2 گیندیں استعمال کرسکیں گے ٹیموں کو ہر انٹر نیشنل میچ شروع ہونے سے پہلے 5 متبادل کھلاڑی نامزد کرنے ہوں گے، نیا قانون انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے مینز کرکٹ کے تینوں فارمیٹس (ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی) کے قوانین م...
پارکس، لائبریریز اور کراچی زو کے لئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کیے گئے ،جرأت رپورٹ گٹر باغیچہ پارک کی بحالی کے لئے 14 کروڑ 70 لاکھ، قبرستانوں کی تعمیر کیلیے40کروڑ سندھ بجٹ میں کراچی کے پارکس، لائبریریز اور کراچی زو کے لئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، جبکہ نالوں سے بے گھر ہونے وا...
پی ٹی آئی بانی چیئرمین کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے مکمل اور منصفانہ مواقع دیٔے گئے ان کی ضد اور مسلسل انکار نے تفتیشی ٹیم سے ملاقات سے گریز کیا، عدالت نے اظہار تعجب کیا انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ سے متعل...
ایرانی حملوں میں 14اسرائیلی ہلاک ،200زخمی ، امدادی کارروائیاں جاری ہیں،ایران نے اسرائیل کے 6اسٹرٹیجک مقامات کو نشانہ بنایا، 61عمارتیں متاثر ہوئیں، جن میں 6 مکمل طور پر تباہ ہو گئیں مغربی تہران میں جوہری تنصیبات کے ارد گرد کی آبادیوں کے شہری اپنے گھربار چھوڑ دیں، اسرا...
وفاقی فیصلے مخصوص مفادات کی بنیاد پر کیے گئے ، اقدام کے پیچھے زمینوں پر قبضہ کرنے والے مافیا یعنی ’چائنا کٹنگ مافیا‘کا ہاتھ ہے ، وفاقی حکومت سندھ کو سوتیلا نہ سمجھے ، اگر یہ رویہ جاری رکھا تو ہمیں اپنے حقوق لینا آتے ہیں وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ نوآبادیاتی سلوک کی مرت...
اسرائیل نے ٹرمپ انتظامیہ سے جنگ میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے فی الحال ٹرمپ انتظامیہ اس پر غورنہیں کررہی،امریکی اہل کار کی تصدیق اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ میں امریکا سے مدد مانگ لی، لیکن ٹرمپ انتظامیہ نے اب تک خود کو اسرائیلی کارروائی سے دور رکھا ہے۔ امریکی ویب سائٹ کی رپورٹ...
اڈیالہ جیل سے کال آتے ہی پورے ملک میں احتجاج ہوگا، پرامن رہیں گے فارم 47کی حکومت کے تمام اعدادوشمار جھوٹے ہیں،عالیہ حمزہ کی پریس کانفرنس تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ حکومت کی کارکردگی کو عوام کے سامنے بے نقاب کرنے کیلئے بھرپور مہم چلائی جائے گی ،ج...
امن سے مراد انسانی حقوق کا تحفظ ہے،کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، سربراہ جے یو آئی جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، ریاست تاجروں ...
وزیرخزانہ کی سربراہی میں کمیٹی ہفتہ وار اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی کمیٹی معیشت پر تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کے اثرات پر نظر رکھے گی، نوٹیفکیشن اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے پر فضائی حملوں سے بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قی...
اسرائیلی ایئرفورس کو مکمل آزادی، تہران میں تازہ حملہ، 2 ایرانی جنرلز، 3 جوہری سائنسدانوں ،20 بچوںسمیت 65 شہید،فردو، اصفہان میں جوہری تنصیبات کو معمولی نقصان ہوا، ایران دھماکوں کی آوازیں تل ابیب، یروشلم اور گش دان میں سنی گئیں( اسرائیلی میڈیا)اگر ایران نے میزائل حملے جاری رکھے ...
بھارت کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،نئی دہلی میں ڈس انفو لیب قائم ، اجلاس میں پاکستان کو رپورٹنگ پر رکھنے کا فیصلہ،چین، ترکی اور چاپان کی جانب سے پاکستان کی مکمل حمایت آپریشن بنیان مرصوص کے بعد بھارت کی پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کیلئے بھرپور کوششیں، پاکستان کی سفارتی پوز...
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر سے زائد اضافہ متوقع یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان پٹرول اور ڈیزل کتنے مہنگے ہوں گے؟، 16 جون سے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں، یکم جولائی سے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضاف...