وجود

... loading ...

وجود
وجود

مارکیٹنگ کے خدوخال

هفته 16 جنوری 2021 مارکیٹنگ کے خدوخال

 ماضی کے تجربات اور اصول اپنی جگہ اہم ہوسکتے ہیں لیکن آج کاروبارکے طریقے ماضی سے کہیں مختلف ہیں جدید دورکے تقاضے اور ہیں فرسوہ اور دقیانوسی ٹوٹکے فیل ہوگئے ہیں اگر آپ کاروبارکو نئے،اچھوتے اور جدید انداز میں کریں تو دنیا متاثرہوجاتی ہے جس کا فائدہ ہی فائدہ ہے ایک ووقت تھا برسوںکی محنت و مشقت سے کاروبار جمتے جمتے جمتا تھا آج بھاری سرمایہ کاری سے نتائج پہلے ہی سال حاصل کیے جاسکتے ہیں،آج بھی چھوٹے کاروبار کو بڑے کاروبار میں ڈھالنے کے لیے فنانس کے علاوہ جو اہم کام ہوتا ہے وہ ہے مارکیٹنگ جس کے نتائج حیرت انگیز طورپر جادواثرہیں مارکیٹنگ ایک تسلسل کے ساتھ متواتر کی جائے تو اس سے کاروبارکو چارچاند لگائے جا سکتے ہیں مگر ہمارے ہاں زیادہ تر چھوٹے کاروباری اس اہم کام کو اہمیت نہیں دیتے اور اس پر ہونے پر اخراجات کو اضافی بوجھ سمجھتے ہیں اور اسی سوچ کو بدلنا بہت ضروری ہے کیونکہ خاص کر آج کل جہاں مسابقت کی دوڑ لگی ہوئی ہے۔پہلے کسی علاقہ میں کسی بھی قسم کی ایک کی دکان ، برانڈ یا پروڈکٹ ہوتی تھی مگر آج کل آپ کے سامنے ہی ہے کہ ایک ہی علاقہ میں کئی کئی لوگ ایک جیسا کام کررہے ہیںاور اسی بنیادپر صارف کے پاس بہت زیادہ آپشن موجود ہیں جس سے مناسب دام میں بہترین کوالٹی حاصل کی جاسکتی ہے۔ تبھی ان حالات میں کاروبار کی اپنی الگ پہچان قائم کرنے اور زیادہ منافع بخش بنانے کے لیے مارکیٹنگ کا عنصر نہایت ضروری ہے۔اس حوالے سے مارکیٹنگ کے چند اہم پہلوئوں کو سمجھنے کی بہت ضرورت ہے جن کو چھوٹے کاروباری لوگوں کے لیے جاننا اور اختیار کرنا انتہائی ضروری ہے۔ اب سوال یہ پیدا ہوتاہے کہ آخرمارکیٹنگ ہے کیا ؟سادہ لفظوں میں مارکیٹنگ کرنے سے آپ کے کاروبار کو لوگوں کی توجہ حاصل ہوتی ہے، پھر انہی لوگوں میں سے کئی آپ کے مستقل گاہک بن جاتے ہیں جن سے نہ صرف آپ منافع کماتے ہیں بلکہ ایک اچھا تعلق بھی قائم کرتے ہیں یہ بات پیش ِ نظررکھیں مارکیٹنگ کرنے کے لیے ہمارے پاس بہت سارے راستے ہیں مگر وہ تبھی اچھے نتیجہ خیز ثابت ہوتے اگر ان کو ایک منصوبہ بندی سے اختیار کیا جائے ،کبھی غورکریں اچھی سے اچھی اور بری سی بری چیزوں دونوںکے برابر خریدار موجودہیں کیونکہ لوگوںکی ترجیحات میںبہت فرق ہوتاہے ہوسکتا ہے ایک چیز آپ کے لیے بہت اہم ہو لیکن کسی کے نزدیک اس کی اتنی اہمیت نہ ہو ۔

مارکیٹنگ پلان کو آپ وہ منصوبہ بندی کہہ سکتے ہیں جس سے لوگوں کی توجہ حاصل کی جاسکتی ہے تاکہ آپ کے کاروبار کو لوگ جانیں، پھر اس کے معیار اور Best Pricd کا لوگوںکو احساس کروایا جائے اس سے لوگوں میں سے ا کلائنٹ ڈھونڈنے میں آسانی رہتی ہے۔ مگر اس لیے ضروری ہے کہ آپ مارکیٹنگ کے لیے جو طریقہ کار اختیار کریں وہ ٹارگٹ مارکیٹ کے حساب سے ہو ، آپ کا لوگوں کے لیے پیغام واضح ہو اور یہ سب ایک بجٹ و ٹائم فریم کے اندر ہو۔ ایسے تمام باتوں کی منصوبہ بندی مارکیٹنگ پلان میں کی جاتی ہے۔مارکیٹنگ میٹریل میں کیا شامل ہے؟ان کو آپ وہ ظاہری چیزیں کہہ سکتے ہیں جن سے آپ کے کاروبار کی اہم معلومات بتائی جا سکیں کہ آپ کیا کاروبار کرتے ، کہاں کرتے ، کیا پروڈکٹ موجود ہیں ، کیا فوائد ہیں وغیرہ۔ اس میں وزٹنگ کارڈ ، بروشر ، پمفلٹ ، ویب سائٹ، پروموشنل گفٹ وغیرہ شامل ہیں۔ یہ سب وہ بنیادی چیزیں ہیں جن کا ہر کاروباری کے پاس ہونا انتہائی لازمی ہے۔ یہ سب دوسرے لوگوں کو آپ کی غیر موجودگی میں بھی ہونے کا احساس دلاتی ہیں۔مارکیٹنگ اور ایڈورٹائزنگ میں فرق اکثر لوگ ان دونوں باتوں کو ایک ہی معنوں میں لیتے ہیں جو کہ ٹھیک نہیں ہے۔ مارکیٹنگ کا تصور اتنا وسیع ہے کہ کسی بھی پروڈکٹ یا کاروبار کا خیال آنے سے اسکی تکمیل تک اور صارف کے پہلی بار استعمال سے ہمیشہ کرتے رہنے تک شامل رہتا ہے۔ایڈورٹائزنگ کے بارے ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ مارکیٹنگ کے پورے عمل میں اس کا ایک حصہ ہے۔ جس کے ذریعے پروڈکٹ یا کاروبار کے متعلق لوگوں کو آگاہی دی جاتی ہے۔ جیسا کہ کاروبار کا لوکل کیبل یا ایف ایم پر اشتہار دینا، پمفلٹ چھپوا کر تقسیم کرنا، کسی اخبار میں اشتہار دینا وغیرہ۔ سوشل میڈیا مارکیٹنگ یقین مانیں کہ فیس بک ، انسٹاگرام جیسے میڈیم کے آنے کی وجہ سے چھوٹے کاروبار کو ترقی دینا جتنا آسان ہوا ہے پہلے کبھی نہیں تھا۔ پہلے مارکیٹنگ کا عام ذریعہ صرف ٹی وی یا اخبارات میں مشہوری دینا ہوتا تھا جس کا بجٹ چھوٹے کاروباری لوگوں کی پہنچ سے دور ہوتا تھا۔ مگر اب چھوٹے کاروباری لوگوں کا سوشل میڈیا کو استعمال کرتے ہوئے نہایت کم بجٹ میں نہ صرف بہترین مارکیٹنگ کر سکتے بلکہ لوگوں ساتھ اچھے کاروباری تعلقات بھی بنا سکتے ہیں جو کاروبار کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ سوشل ورکنگ بھی شہرت کاایک ذریعہ ہے ا سے کاروبار پھل اور پھول سکتاہے۔

ایک مشہورکہاوت ہے جسے مسکرانانہیں آتا اسے کوئی کاروبارنہیں کرنا چاہیے ، حسن ِ اخلاق، گاہک کی توجہ سے بات سننا اور کریڈیبلٹی بھی کاروبار کے فروع میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ایک بار شہرت متاثرہوجائے تو چلتا کاروبار ٹھپ ہوجاتاہے چاہے آپ فیس بک پیج بنائیں ، انسٹا گرام پر آگاہی دیں، بلاگنگ کریں ، ویڈیو بنا کر پوسٹ کریں وغیرہ مارکیٹنگ میں رہنمائی ہمیشہ یاد رکھیں کہ کاروبار میں بڑھوتری کے لیے جہاں مارکیٹنگ کو مستقل اپنانا مفید ہے وہیں پر ٹھیک سمت میں کرنا بھی ضروری ہے۔ آپ سمجھیں کہ یہ ایک کل وقتی کام ہے جس کا بہت فائدہ ہے۔ اس لیے کسی ایکسپرٹ سے مدد لینا یا خود کہیں سے مکمل معلومات حاصل کر کے مارکیٹنگ کرنا ہی نفع بخش ثابت ہو سکتا ہے کہ آج کل مارکیٹنگ کے نت نئے انداز موجود ہیں۔ ان میں سے کون سا آپ کے کاروبار کے لیے اچھا ہو گا کو جاننے کے لیے آپ کو کسی مارکیٹنگ ایکسپرٹ سے رائے ضرور لینی چاہئے۔تو جناب حرفِ آخر یہ کہ مارکیٹنگ کی اہمیت کو جلدی سمجھنا اور کاروبار میں اتنا ہی جلدی شامل کرنا آپ کے چھوٹے کاروبار کو بڑے میں بھی جلد بدل سکتا ہے۔ مزید آپ مختلف برانڈز اور کاروبار کی مارکیٹنگ کا طریقہ کار اور اس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کہانیاں ڈاکومنٹری کی صورت دیکھا کریں یا اسکے حوالے سے آرٹیکلز پڑھا کریں تاکہ آپ میں مارکیٹنگ کا ویڑن بہترین طریقہ سے واضح ہو سکے۔اس لیے کاروبارکو جدید خطوط پر استوارکریں تو بہتری کی بہت گنجائش ہے آج آن لائن کاروبار بہت فروغ پاچکاہے معروف چینی کاروباری کمپنی علی باباہرسال کھربوں ڈالرکا کاروبارکررہی ہے دنیا کے ہرملک میں آن لائن خریداری کے رحجان میں اضافہ دیکھنے میں آرہاہے لیکن انہی لوگوںکابزنس پھل اور پھول رہاہے جومناسب منافع میں بہترین کوالٹی فراہم کررہے ہیں لوگ اگر آپ پر اعتمادکررہے ہیں تو ان کے اعتمادچند روپوںکی خاطرٹھیس پہچانا کوئی دانش مندی نہیں کم منافع ،اچھی سروس اور بہترین پراڈکٹس سے مستقل گاہک بنائے جاسکتے ہیں ازمائش شرط ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
تمل ناڈو کے تناظر میں انتخابات کا پہلامرحلہ وجود منگل 23 اپریل 2024
تمل ناڈو کے تناظر میں انتخابات کا پہلامرحلہ

بھارت اورایڈز وجود منگل 23 اپریل 2024
بھارت اورایڈز

وزیر اعظم کا یوتھ پروگرام امید کی کرن وجود منگل 23 اپریل 2024
وزیر اعظم کا یوتھ پروگرام امید کی کرن

انتخابی منظرنامہ سے غائب مسلمان وجود پیر 22 اپریل 2024
انتخابی منظرنامہ سے غائب مسلمان

جناح کا مقدمہ ( قسط نمبر 3) وجود اتوار 21 اپریل 2024
جناح کا مقدمہ ( قسط نمبر 3)

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر