وجود

... loading ...

وجود
وجود

کیسا ہوگا2021 ۔۔۔؟

پیر 04 جنوری 2021 کیسا ہوگا2021 ۔۔۔؟

ایک سال کی مختصر ترین مدت میں جس قدر دنیا کے تبدیل ہونے کا تصور کیا جاسکتاتھا ،بلاشبہ سال 2020 کا سورج ہماری دنیا میں اُس سے کہیںزیادہ تغیر و تبدل کا باعث بن کر غروب ہوچکا ہے۔سادہ لفظوں میں یوں سمجھئے کہ2020 نے ہم انسانو ں کے طرززندگی کو اوجِ ثریا سے زمین پر دے مارا ۔ملاحظہ ہو کہ مادر پدر آزاد معاشرے از خود ہی قرنطینہ ہوگئے،مسلم خواتین سے چہرہ دکھانے کا قانونی مطالبہ کرنے والوں نے اپنے ہی چہرے ماسک سے ڈھانپ لیئے ،جسمانی اختلاط کے علمبردار ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھ ملانے سے بھی کترانے لگے، کوچہ و بازار ویران ہوگئے،سڑکیں سنسان ہوگئیں ، تفریحی مقامات پر الوبولنے لگے ،فضائے بسیط میں اُڑتے جہاز اپنے اپنے گیراج نما گھونسلوں میں جادبکے،حد تو یہ ہے کہ زندگی کا کاروبار ٹھپ ہوگیا اور موت کا دھندا بام ِ عروج پر جاپہنچا۔ دلچسپ با ت یہ ہے کہ ہماری دنیا کے ساتھ اتنا سب کچھ ایک صدی میں نہیں بلکہ صرف ایک برس میں بیت گیا۔وہ کہتے ہیں ناکہ چھاج کا جلا دودھ بھی پھونک پھونک کر پیتا ہے ۔پس! ایسا ہی کچھ، اَب ہمارا بھی حال ہوا ہے اور 2020 میں غیرمعمولی صدمات جھیلنے والے نئے سال 2021 میں انتہائی پھونک پھونک کر قدم رکھنا چاہتے ہیں ۔مگر یہ تب ہی ممکن ہوسکتاہے ،جب ہمیں آنے والے سال کی کچھ درست پیش بینی حاصل ہوسکے اور سرِ دست مستقبل بینی کے لیے علم فلکیات ہی حضرت انسان کا سب سے زیادہ معاون و بہترمددگار بن سکتاہے۔

سال 2021 کا علم نجوم کے محدب عدسہ سے بغور جائزہ لیا جائے تو منکشف ہوتا ہے کہ رواں برس آسمانی کونسل میں بڑے بڑے فیصلے متوقع ہیں۔ کیونکہ 2021 کے آغاز سے چند روز قبل ہونے والے زحل اور مشتری کے قران نے 800 سال پرانے فلکیاتی اقتدار کا مکمل طور پر خاتمہ بالخیر فرمادیا ہے اور اَب آسمان ِ نجوم پر قائم ہونے والی نئے ستاروں کی نئی’’ فلکیاتی حکومت ‘‘اشارہ کررہی ہے کہ ہماری دنیا آنے والے چند برسوں میں مکمل طورپر تبدیل ہونے جارہی ہے ۔ستاروں کی ’’فلکیاتی چال‘‘ کے مطابق یہ تبدیلی ایسی محیرالعقول ہوگی کہ جس کی بابت ہم انسانوں نے ماضی میں کبھی خواب و خیال میں بھی نہ سوچا ہوگا۔بلکہ یہ کہنا زیادہ قرین قیاس ہوگا کہ بنی نوع انسان کے لیئے ایک نئی دنیا کی پیدائش ہورہی ہے۔اس مناسبت سے 2021 کو ہماری نومولود دنیا کا پہلا سال قرار دیا جاسکتا ہے۔یادر ہے کہ2021 بنیادی طور پر عالمی سیاست میں ہلچل،تہذیب و ثقاقت میں ابتری ، معیشت میںکساد بازری ، مذہبی تعلیمات میں خلط مبحث اور انسانی رویوں میںعدم برداشت سے عبارت ہوگا۔جبکہ زحل اور یورنس کے مابین سارا سال جاری رہنے والی’’مخاصمانہ کشمکش ‘‘سے نوجوان نسل کو قدم قدم پر مشکلات،پریشانی اور نادیدہ رکاوٹوں کا سامنا کرناپڑے گا۔

زحل کے ساتھ یورنس کی تربیع کو درج ذیل ادوار میں تقسیم کیا جاسکتا۔مثلاً جنوری تا مارچ،مئی تا جون اور جولائی کا پہلا نصف،علاوہ ازیں نومبر تادسمبر بھی وہ نازک ترین وقت ہوگا ۔جب بنی نوع انسان کو انفرادی اور اجتماعی ہر سطح پر ستاروں کی درشتگی اور حدت صاف محسوس ہوسکے گی۔چونکہ 2021 کا مجموعہ5 بنتا ہے لہٰذاکرہ ارض پر پانچ طرح کے رجحانات تسلسل کے ساتھ سارا سال دیکھنے کو ملتے رہیں گے ۔ اوّل، عالمی معاشی بحران کا دائرہ وسیع تر ہوجائے گا،بہت سے افراد اپنی ملازمتوں سے محروم ہوجائیں گے ۔جبکہ گزشتہ کئی دہائیوں سے قائم نفع بخش روایتی کمپنیاں دیوالیہ پن کے قریب پہنچ جائیں گی۔ دوئم،مغربی اور یورپی ممالک معاشرتی اور سیاسی افلاس کو بہت قریب سے دیکھیں گے اور ان ممالک کی حکومتوں کو اپنی عوام کی جانب سیاسی بغاوت، انتظامی تصادم اور پرتشدد مظاہروں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ سوم،دنیا بھر میں جمہوری طرزِ حکومت کمزور ہوگا اور کم و بیش دنیا کے تین بڑے ممالک میں جمہوریت کی بساط مکمل طور پر لپیٹ دی جائے گی۔جبکہ خلاف توقع سرزمین عرب پر قائم بادشاہتیں گزشتہ چند برسوں کے مقابلے میں زبردست سیاسی ،معاشی اور انتظامی استحکام کی جانب گامزن رہیں گی۔چہارم عالمی وبا ،کورونا وائرس کو شکست دینے کی ہر طبی کوشش ناکام ونامراد رہے گی اور ہم کورونا کی ایک کے بعد ایک آنے والی لہروں سے یونہی اُلجھتے رہیں گے۔مگر قابل اطمینان بات یہ ہوگی کہ کورونا وائرس کی ہلاکت خیزی میں رواں برس واضح کمی آجائے گی۔ پنجم، زمین و آسمان ہل کر رہ جائیں گے ۔یعنی حضرت انسان کی دہائیوں سے جاری بداعتدالیوں کے مضر اثرات ہماری زمین کی آب و ہوا اور ماحولیات پر نمایاں طور پر نظر آنا شروع ہوجائیں گے اور رواں برس ایک درجن سے زائد ممالک شدید ترین سیلاب اور بدترین زلزلے کا شکار ہوسکتے ہیں۔

عالمی ماہرین علم نجوم کے نزدیک ریاست ہائے متحدہ امریکا کا زائچہ 04 جولائی 1776 کو پنسلوینیا،فلاڈلفیا کے مقام سے بنتاہے ۔ جس کے مطابق باآسانی یہ پیش گوئی کی جاسکتی ہے کہ 2021 میں امریکا کی معاشی اور سیاسی طاقت ختم ہونے کی رفتار انتہائی تیز ہوجائے گی ۔ صرف بیرونی محاذ پر ہی نہیں بلکہ داخلی محاذ پر بھی رواں برس امریکی معیشت اور سیاست کو نت نئے تنازعات اور مسائل کا سامنا کرنے پڑے گا۔ جبکہ امریکا کے اتحادی بھی 2021 میں ایک ،ایک کرکے امریکا سے علیحدہ ہونا شروع ہوجائیں گے ۔بالخصوص یورپی یونین اعلانیہ امریکی کیمپ سے نکل کر چین کے ساتھ تجارتی و سیاسی عہد و پیمان قائم کرلے گا۔ جبکہ امریکا کی بعض ریاستوں میں علحیدگی پسندگی کی تحریکیں بھی جنم لے سکتی ہیں ۔ لیکن شدید شکست و ریخت کے باوجود بھی اگلی ایک دہائی تک امریکا کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے ۔ مگر2021 میں امریکا کی عالمی بالا دستی کا خاتمہ ضرور بالضرور نوشتہ دیوار بن جائے گا۔

سال 2021 برطانیہ کے لیے بھی ایک ڈراونے خواب سے کم نہ ہوگا۔ دراصل برطانیا کے زائچہ کے مطابق دسمبر 2020 سے اس کا بدترین کواکبی دور شروع ہوچکا ہے جو بلاکسی تعطل ستمبر 2023 تک جاری رہے گا۔ رواں برس برطانوی ریاست اور عوام کے لیے وقفے وقفے سے یکے بعد دیگرے نئے نئے بحران اور تنازعات لے کر آئے گا۔جس کے باعث برطانیاکا سال کے اختتام تک شدید ترین مالی بحران کی لپیٹ میں آنے کا قوی امکان ہے۔ اس بدترین وقت کے نحس اثرات سے بچنے کے لیے انتہائی ضروری ہوگا کہ جولائی 2021 سے ستمبر 2022 کے درمیان ملک میں رائج بادشاہی نظام کا مکمل خاتمے کا اعلان کردیاجائے یاکم ازکم موجودہ ملکہ کو تخت سے معذول کردیاجائے۔دوسری جانب روس کے لیے یہ برس ملے جلے کواکبی اثرات کا حامل رہنے کی توقع ہے۔ روسی ریاست مالی بحران سے کامیابی سے ساتھ نکلتی ہوئی دکھائی دے گی ۔مگر روسی صدر ولادیمیر پوتن کو 2021 سخت مشکل قسم کے چیلنجز کا سامنا رہے گا۔ بیرونی دنیا میں پوتن کو زبردست مقبولیت حاصل ہوگی جبکہ اپنے ملک میںزبردست تنقید کا تلخ مزہ چکھنا ہوگا۔ جبکہ رواں برس پوتن کی صحت کا گھر بھی کمزور رہے گا ،جس کی وجہ سے صحت کے سنگین بلکہ جان لیوا مسائل بھی جنم لے سکتے ہیں۔

2021 میں چین کو گنتی کے اُن چند ممالک میں شمار کیا جاسکتاہے ،جوسیاسی ومعاشی طور پر ساراسال ایک مضبوط اور بہتر پوزیشن میں دکھائی دیں گے ۔ اگر امریکا چین کے ساتھ کسی بھی محاذ پر الجھنے کی کوشش کرتا ہے،جس کے علم نجوم کی روشنی میں واضح امکانات پائے جاتے ہیں ۔تو پھر نتیجہ ایک ہی ہوگا کہ امریکا کے ساتھ محاذ آرائی کا میدان کوئی بھی ہو ۔بہرکیف فاتح چین اور اُس کے اتحادی ہی رہیں گے۔چین کے مخالف گھر میں ہونے کی وجہ سے بھارت کے لیے 2021 کو بدترین سانحات کا سال بھی کہا جاسکتاہے۔ واضح رہے کہ ستارہ زحل ،کاشت کاری اور کسانوں سے بھی منسوب ہے اور مودی حکومت نے کمال بے وقوفی سے جس طرح کسانوں کے گرد ’’قانونی شکنجہ ‘‘کساہے ۔اُس کے بعد تو بس! مودی سرکار کو ستارہ زحل کے غیض و غضب کا خاموشی کے ساتھ انتظار ہی کرنا چاہئے۔آسمانی کونسل میں زحل کی سختی کیا ہوتی ہے ؟۔2021 میںاُس کا سب سے عبرت ناک مظاہرہ، بھارت میں ملاحظہ کیاجاسکے گا۔

اگر 2021 میں پاکستان کے زائچہ کا مطالعہ کیاجائے تو معلوم ہوتا ہے کہ بڑے ستاروں کی سارا سال یکے بعد دیگرے بننے والی بہترین فلکی نظرات تسدیس اور تثلیث کے باعث ، ریاستِ پاکستان کا سفرمعاشی و سیاسی استحکام کی جانب بدستور جاری رہے گااور عالمی سطح پر اس کی جغرافیائی اہمیت اور اثرورسوخ میں زبردست اضافہ ہوگا۔ سال کی پہلی سہ ماہی میں ہی فٹیف کی گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکلنے کی قوی اُمید کی جاسکتی ہے ۔جبکہ اس سال ملک کے آئین میں بنیادی نوعیت کی کئی ترمیمات بھی کی جانے کی توقع ہے۔وزیراعظم پاکستان عمران خان 2021 میں سیاسی و انتظامی لحاظ سے مزید مضبوط ہوں گے اور ان کی حکومت کے خلاف بننے والا اپوزیشن اتحاد قائم تو رہے گا لیکن کسی کام کا نہیں رہ پائے گا۔نیز نواز شریف کی سیاست ،آزادی اور صحت کے لیے یہ سال انتہائی بُرارہنے کا امکان ہے ۔جبکہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور اُن کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ایک بار پھر سے مکمل ’’سیاسی خاموشی‘‘ اختیار کرلے گا۔ علاوہ ازیں پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے لیے 2021 ، گزشتہ برس کی بہ نسبت قدرے بہتر سال رہے گا اور موصوف پاکستانی سیاست میںکئی مواقع پر فیصلہ کن سیاسی کردار اداکرسکیںگے۔ واضح رہے کہ بلاول کا عطارد سارا سال کمزور نظرات کے تحت رہے گا لہٰذا ،کسی بھی بڑے سیاسی صدمے اورسیاسی حادثے سے بچنے کے لیے انتہائی ضروری ہے کہ یہ اپنے گرد خوشامد ی افراد کے بجائے ،صاحبِ بصیرت لوگوں کوجمع کر کے اُن کے مشورے پر اپنی سیاست پروان چڑھانے کی کوشش کریں۔

قصہ مختصر یوں ہوا کہ علم نجوم کی روشنی میں سال 2021 کو ایک آسان سال ہرگز قرار نہیں دیا جاسکتا،دراصل 2021 سے لے کر اگلے 23 سال تک کا عرصہ مکمل طور پر’’ معلم فلک‘‘ کہلانے والے ستارہ زحل کے زیراثر ہی رہے گا ۔لہٰذا مستقبل قریب اور مستقبل بعید میں فقط وہی افراد،ستارہ زحل کی سختی سے خود کو بچاپائیں گے کہ یاتو جن کے زائچہ پیدائش میں زحل بہترین نظرات کے تحت وارد ہوچکا ہوگا یا پھر اُن کے پاس ستارہ زحل کی کواکبی طاقت سے بھرپور لوحِ زحل موجود ہوگی۔ کیونکہ’’معلم فلک‘‘ آسمانی کونسل میں ایک ایسے سخت گیر اُستاد کی شہرتِ عام رکھتا ہے ،جو امتحان پہلے لیتاہے اور سبق بعد میں دیتاہے ۔ شاید اسی لیے ہم یہ کہنے میں حق بجانب ہیں کہ معلم فلک کی سخت گیری آنے والے’’کواکبی ادوار‘‘ میں دنیا بھر میںآزادی کی نیلم پری کو واضح طور پر آٹھ ،آٹھ آنسو رُلاتی دکھائی دے گی۔واللہ اعلم باالصواب۔

مہ و نجوم دکھاتے ہیں آئینہ ہم کو
فلک کے سامنے چہرہ نما سمندر ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
پڑوسی اور گھر گھسیے وجود جمعه 29 مارچ 2024
پڑوسی اور گھر گھسیے

دھوکہ ہی دھوکہ وجود جمعه 29 مارچ 2024
دھوکہ ہی دھوکہ

امریکہ میں مسلمانوں کا ووٹ کس کے لیے؟ وجود جمعه 29 مارچ 2024
امریکہ میں مسلمانوں کا ووٹ کس کے لیے؟

بھارتی ادویات غیر معیاری وجود جمعه 29 مارچ 2024
بھارتی ادویات غیر معیاری

لیکن کردار؟ وجود جمعرات 28 مارچ 2024
لیکن کردار؟

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر