... loading ...
تمام سابقہ امریکی وزرائے دفاع نے 20 جنوری کو اقتدار کی پرامن منتقلی کی اپیل کرتے ہوئے انتخابی تنازعات میں فوج کو ملوث ہونے سے متنبہ کیا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق تمام سابق امریکی وزرائے دفاع نے کہا ہے کہ امریکا کے صدارتی انتخابات کے نتائج پر سوالات اٹھانے کا وقت اب ختم ہو چکا ہے ۔ انہوں نے اسی کے ساتھ اقتدار کی پرامن منتقلی کی اپیل بھی کی ۔سابق وزرائے دفاع نے نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں جو بائیڈن کی کامیابی اور موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اپنی شکست کو تسلیم کرنے سے اب تک انکار کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ انتخابی نتائج پر سوالات اٹھانے کا وقت اب گزر چکا ہے ۔ان سابق وزرائے دفاع میں مارک ایسپر اور ڈک چینی بھی شامل ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ نے ایسپر کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا تھا جبکہ ڈک چینی، جارج ڈبلیو بش انتظامیہ میں نائب صدر بھی تھے ۔سابق وزرائے دفاع نے مزید لکھا کہ انتخابات ہوچکے ہیں۔ ووٹوں کی گنتی اور ان کی جانچ ہوچکی ہے ۔ ان پر ہونے والے اعتراضات کو عدالتوں نے نمٹا دیے ہیں۔ گورنروں نے نتائج کی تصدیق کردی ہے ۔ اور الیکٹورل کالج نے اپنے ووٹ دے دیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکی انتخاب کے نتائج کو طے کرنے میں امریکی فوج کا کوئی رول نہیں ہونا چاہیے اور کارگذار وزیردفا ع کرسٹوفر ملر سے اپیل کی ہے کہ وہ آئندہ انتظامیہ کو اقتدار کی منتقلی کرنے میں معاونت کریں۔سابق امریکی وزرائے دفاع کی جانب سے یہ مضمون ایسے وقت شائع ہوا ہے جب نو منتخب صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ پنٹاگون کے کچھ افسران اقتدار کی پرامن منتقلی کے لیے ضروری معلومات فراہم کرنے میں انہیں تعاون نہیں کررہے ہیں۔ ملر نے تاہم کہا تھا کہ کوئی مسئلہ نہیں ہے ،دریں اثنا سینیٹر ٹیڈ کروز کی قیادت میں گیارہ ریپبلیکن سینیٹرز نے کہا کہ وہ آئندہ ہفتے جو بائیڈن کی صدارتی انتخاب میں کامیابی کی تصدیق کے لیے ووٹ نہیں دیں گے ۔ان کا یہ اقدام ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخاب میں کامیابی کے دعووں کے حق میں آخری کوشش ہوگی۔ حالانکہ ان سینیٹرز کے اس اقدام کے باوجود بائیڈن کی کامیابی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ کیونکہ کانگریس میں جو بائیڈن کی فتح کی تصدیق محض ایک رسمی کارروائی ہوگی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز اپنی ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ بائیڈن کی واضح کامیابی کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔
یو ایس نیول ڈسٹرائر جہاز پسپائی پر مجبور،امریکی بحری جہاز کو رکنے کی وارننگ دی گئی تھی ہدایات نظر انداز کرنے پر دو میزائل داغے گئے جو ہدف پر جا لگے، پاسدارانِ انقلاب ایران کی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں اصول و ضوابط کی خلاف ورزی اور انتباہ کے باوجود اپنی سمت تبدیل نہ ...
بانی سے وکلاء اور اہل خانہ کی فوری ملاقات ممکن بنائی جا سکے،عمران خان کے ذاتی معالج، ماہر ڈاکٹروں اور اہل خانہ کی موجودگی میں علاج کا مطالبہ، شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے ضمانت کی درخواستوں پر فوری سماعت مقرر کی جائے، عمران اور بشریٰ کی رہائی کا مطالبہ، تنہائی میں قید رکھ...
سرکاری اسکولوں کا بیڑہ غرق کردیا، سولرپربھی ٹیکس لگا دیا گیا،اب نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے باہرنکلنا پڑے گا، خاندانوں کی بنیاد پر نظام چل رہا ہے، حکومت بیوروکریسی چلا رہی ہے، خطاب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے بعد آئی پی پیز،پٹرول مافیا کیخلاف...
مجھے ایران کی تازہ ترین تجاویز پیش کر دی گئی ہیں، تہران سے ہماری مذاکرات کی صلاحیت لامحدود ہے ہرمز کی ناکا بندی دوستانہ ہے، نہیں چاہتے ان کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں،ٹرمپ کا ٹروتھ سوشل پر بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے جو کچھ کیا ہے اب تک ایران نے اس کی زیادہ بڑ...
میزائل زمین سے زمین تک 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،حکام پاکستان نے دفاعی نظام کی جانچ سے بھارتی فالس فلیگ ہتھکنڈوں کامنہ توڑجواب دیا،ماہرین پاکستان نے ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کرتے ہوئے اپنی دفاعی صلاحیت اور تکنیکی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا ہ...
25 کروڑ عوام پر آئی پی پیز، گیس، چینی اور آٹا مافیانے اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے چند خاندان مختلف ناموں، جماعتوں، نعروں کیساتھ بار بار اقتدار میں آتے ہیں،خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کرپشن اور مافیا کلچر پاکستان کے مسائل کی جڑ ہیں، جنہ...
نئی قانون سازی کے تحت سپریم لیڈر سے اجازت لی جائے گی ، علی نیکزاد ایران آبنائے ہرمز میں اپنے جائز حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا،گفتگو ایران کی پارلیمنٹ سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کی ہدایات کی روشنی میں اسٹریٹجک آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت کی شر...
بانی پی ٹی آئی ملک کا سب سے بڑا لیڈر ،یہاںوفاداریاں نہ بیچنے والے غدار ہیں، مائنس عمران خان کا ماحول بنایا جا رہا ہے،اداروں سے کہتے ہیں سیاست آپ کا کام نہیں ہے ،محمود اچکزئی تاریخ گواہ ہے عوام کے ریلے کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی اور یہ ریلا عمران خان کو آزاد کرائے گا، ہم بانی ...
عالمی کمپنیاں سوشل میڈیا رولز اور مواد ہٹانے سے متعلق سخت قوانین پر تحفظات رکھتی ہیں رجسٹریشن سے صارفین کی پرائیویسی، آزادیِ اظہارِ رائے پر اثر پڑیگا،قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دنیا کی معروف سوشل میڈیا کمپنیوں نے پاکستان میں رجسٹریشن میں عدم دلچسپی ظاہر کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاک...
قیام امن کیلئے وسائل میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن میں امن کی ضمانت دیتا ہوں فوجی اور انٹیلی جنس کی کارروائیاں امن کے قیام میں ناکام ہوچکی ہیں، لویہ جرگہ سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ قیام امن کیلئے وسائل اگر میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن ...
گھی ، کوکنگ آئل، چائے پتی، چینی کی قیمتوں میں اضافہ، مرغی اورانڈ ے بھی مہنگے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ،سرکاری نرخوں پر عملدرآمد سوالیہ نشان بن گیا ملک کے مختلف شہروں کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا راج بدستور برقرار ہے مارکیٹ ذرائع کے مطابق گھی، کوکنگ آئل، چائے پتی، س...
پاکستان کو مسلسل افغان سرزمین سے دہشتگردوں کی دراندازی اور حملوں کا سامنا ہے بعض دہشت گرد کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ عناصرملوث پائے گئے، ترجمان پاکستان نے پاک افغان سرحد کی صورتحال پر برطانوی نمائندہ خصوصی کے حالیہ تبصرے کو یکطرفہ اور حقیقت کے منافی قرار دیتے ہوئے سختی...