... loading ...
بھارت کے صحت سے متعلق ادارے نے ایسٹرازینیکا اور آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ کورونا وائرس ویکسین کی ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی ادارے نے ملک میں پہلی ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی جہاں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد امریکا کے بعد دنیا میں سب سے زیادہ ہیں۔دو عہدیداروں نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حکام چاہتے ہیں کہ ویکسین کا استعمال جلد از جلد شروع ہو اور ممکنہ طور پر اگلے ہفتے تک شروع ہوجائے ۔بھارت کی سینٹرل ڈرگ اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن (سی ڈی ایس سی او)کے نمائندے نے اس حوالے سے کوئی بیان دینے سے گریز کیا، تاہم ان کے ماہرین نے رواں ہفتے اس حوالے سے دو مرتبہ ملاقاتیں کی ہیں۔اس سے قبل برطانیہ اور ارجنٹینا نے ایسٹرازینیکا ویکسین کی عوامی سطح پر استعمال کی منظوری دے چکے ہیں۔سی ڈی ایس سی او اس کے علاوہ فائزر، جرمن کمپنی بائیو این ٹیک اور بھارت کی کمپنی بھارت بائیوٹیک کی بنائی گئی ویکسین کی بھی ہنگامی بنیاد پر استعمال کے لیے درخواست دینے پر غور کر رہی ہے ۔رپورٹ کے مطابق فائزر کی ویکیسن دیگر کے مقابلے میں معمولی سرد مقام میں رکھی جاسکتی ہے اور اس کے لیے منفی 94 فارن ہائیٹ یا منفی 70 ڈگری درجہ حرارت کی ضرورت نہیں، اس لیے جن ممالک میں صحت کا ڈھانچہ غیر معمولی نہیں ہے وہاں آسانی رہے گی۔بھارت کے حکام کو توقع ہے کہ 2021 کے پہلے 6 سے 8 ماہ میں ایک ارب 35 کروڑ آبادی کے حامل ملک میں تقریبا 30 کروڑ افراد کو ویکسین لگا دی جائے گی۔برطانیہ رواں ہفتے ایسٹرازینیکا ویکسین استعمال کرنے والا پہلا ملک بن گیا تھا اور یورپ کے دیگر ممالک کے مقابلے میں آگے ہے ۔بھارت میں ایسٹرازینیکا ویکسین کی تیاری سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ایس آئی آئی)کر رہی ہے جبکہ ویکسین تیار کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی نے اب تک 5 کروڑ خوراک تیار کی ہیں۔کمپنی کا کہنا تھا کہ بھارت کی حکومت نے ایس آئی آئی سے تاحال خریداری کا معاہدہ نہیں کیا لیکن اولین ترجیح مقامی مارکیٹ ہوگی، جس کے بعد خاص کر جنوبی ایشیائی ممالک اور افریقہ برآمد کی جائے گی۔اس سے قبل نومبر میں ایسٹرازینیکا کی ویکیسن کے بداثرات کے باعث تشویش کا اظہار بھی کیا گیا تھا، تاہم کمپنی نے اس کی وضاحت کر دی تھی۔برطانیہ کے حکام نے رواں ہفتے بتایا تھا کہ ویکسین کی استعمال کے بعد 80 فیصد کامیابی کی شرح رہی ہے ۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا۔پیر کو سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے لیے دائر اپیل پر سماعت جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل تین رکنی بینچ نے کی۔وفاق...
سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ کے غیر مستند ہونے پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر مایوسی ہی ہوئی ہے ،فیض آباد دھرنا فیصلے پر عمل کرتے تو 9 مئی کا واقعہ بھی شاید نہ ہوتا،کہتے ہیں بس آگے بڑھو، ...
وفاقی وزیر پٹرولیم و فوکل پرسن پاک سعودی شراکت داری ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ 30 سے 35 سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں،پہلے حکومت سے حکومت کی سطح پر معاہدے ہوئے ،اب بزنس ...
قومی اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی (پی اے سی)کے چیئرمین کا تنازع شدت اختیار کرگیا ہے اور اس نے پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کی جانب سے شیر افضل خان مروت کی جگہ شیخ وقاص اکرم کو کمیٹی کا چیئرمین بنانے کیلئے ووٹ دینے پر جماعت کے اعلیٰ عہدیداران کے درمیان اختلافات کو اجاگر کرد...
وزیر اعظم شہباز شریف نے ’ہر قیمت پر کسانوں کے مفادات کا تحفظ‘کرنے کا عہد کیا ہے ، جبکہ وفاقی حکومت میگا اسکینڈل کی جامع تحقیقات کرنے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں نظر آتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے درآمدات میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی کمیٹی کے...
سعودی تجارتی وفد سرمایہ کاری کے باہمی تعاون کیلئے پاکستان پہنچ گیا۔ سعودی عرب کے نائب وزیر سرمایہ کاری ایچ ای ابراہیم المبارک کی قیادت میں 50ارکان پر مشتمل اعلیٰ سطحی تجارتی وفد پاکستان پہنچا۔ سرمایہ کاروں کے وفد کے دورہ پاکستان کے دور ان 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں ...
اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں ، طولکرم میں مزید5 فلسطینی شہید کردئیے ، رفح میں ماں دو بچوں سمیت شہید جبکہ3 فلسطینی زخمی ہو گئے ۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر طولکرم کے قریب ایک قصبے میں رات کو کارروائی کے دوران 5 فلسطینیوں ک...
وزیر اعظم محمد شہبا ز شریف نے کہا ہے کہ فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، پاکستان کو آج مختلف چیلنجز کا سامنا ہے ریونیوکلیکشن سب بڑا چیلنج ہے ،جزا ء اور سزا کے عمل سے ہی قومیں عظیم بنتی ہیں،بہتری کارکردگی دکھانے والے افسران کو سراہا جائے گا...
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں، ادارے آئین کی تابعداری کے لیے تیار ہیں تو گریٹر ڈائیلاگ کا آغاز ہوسکتا ہے ، ڈائیلاگ کی بنیاد فارم 45ہے ، فارم 47کی جعلی حکومت قبول نہیں کرسکتے ، الیکشن دھاندلی پر جوڈیشل کمیشن بنے جس کے پاس مینڈیٹ ہے اسے حکومت بنانے د...
ملک میں 8؍فروری کے الیکشن کے بعد نئی حکومت آنے کے بعد بھی 98 ارب51 کروڑ روپے کی گندم درآمد کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ موجودہ حکومت کے دور میں بھی 6 لاکھ ٹن سے زیادہ گندم درآمد کی گئی، ایک لاکھ13ہزار ٹن سے زیادہ کا کیری فارورڈ اسٹاک ہونے کے باوجو...
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے ) نے نان ٹیکس فائلر کے حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے اٹھائے گئے اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے 5لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کی معذرت کر لی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے 2023 میں ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والے 5...
کراچی میں پیپلزبس سروس کے کرائے کی ادائیگی کے لیے اسمارٹ کارڈ متعارف کروا دیا گیا ۔ کراچی میں پیپلز بس سروس کے مسافروں کیلئے سفر مزید آسان ہوگیا۔ شہری اب کرائے کی ادائیگی اسمارٹ کارڈ کے ذریعے کریں گے ۔ سندھ حکومت نے آٹومیٹڈ فیئر کلیکشن سسٹم متعارف کرادیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی ش...