... loading ...
سابق بھارتی پولیس افسر این سی استھانہ کی سیکیورٹی امور پر گہری بصیرت کی حامل نئی کتاب میں کہا گیا ہے کہ بھارت اپنے مخالف پاکستان اور چین کے نظریاتی اور اسٹریٹیجک مقاصد کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں رکھتا ہے اور ان دونوں میں سے کسی کو بھی جنگ میں شکست نہیں دے سکتا۔میڈیارپورٹس کے مطابق دی وائر نے نیشنل سیکیورٹی اینڈ کنونشنل آرمز ریس، اسپیکٹر آف نیوکلیئر وارنامی کتاب کا تجزیہ کیا، اس کتاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ایک طرف عسکریت پسند اہلکار اور میڈیا کی بیان بازی ہے اور دوسری طرف اور حقیقت یہ ہے کہ ہندوستان کسی بھی ملک کو فوجی طور پر شکست نہیں دے سکتا۔کتاب کا تجزیہ کرنے حالات حاضرہ کے معتبر پورٹل کے ایڈیٹر سدھارت ورادارجان نے آستھانہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مہنگے ہتھیاروں کی درآمد میں خطیر رقم خرچ کرنے کے بجائے بھارت کو چین اور پاکستان سے درپیش سیکیورٹی چیلنجوں کو مدنظر رکھتے ہوئے خود کو اندرونی طور پر مضبوط بنانا چاہیے سفارتکاری سمیت غیرفوجی حل تلاش کرنا چاہیے ۔علمی بصیرت کی وجہ سے آستھانہ کے کالم بڑے پیمانے پر پڑھے جاتے ہیں اور انہوں نے اپنی نوکری کے دوران 48 کتابیں تصنیف کیں یا ان کے شریک مصنف رہے ، وراداراجان کہتے ہیں کہ وہ خاص طور پر سیاسی اور بیوروکریٹک اسٹیبلشمنٹ پر کڑی تنقید کے لیے شہرت رکھتے ہیں۔ آستھانہ نے جنگجو ذہنیت کی حامل سیاست پر بھی گہری روشنی ڈالی جو ان کے بقول پچھلے 6 سالوں میں ہندوستان میں عوامی موضوع گفتگو رہا ہے ۔اس فریب کے تحت کہ ہندوستان کسی نہ کسی طرح جادوئی طور پر ناقابل تسخیر بن گیا ہے ، انہوں نے مشاہدہ کیا کہ بڑی تعداد میں ہندوستانی جنگ کے لیے آمادہ دکھائی دیتے ہیں۔ملک کے ناقابل تسخیر ہونے کے بیانیے کو ہتھیاروں کی لاتعداد درآمد سے تقویت ملی ہے ، آستھانہ نے ہندوستان کی جانب سے 2014 کے بعد سے 5 سالوں میں اسلحے کی درآمد پر خرچ کیے گئے 14 ارب ڈالر کے اعدادوشمار پیش کیے اور ڈاسالٹ ایوی ایشن سے خریدے گئے 36 رافیل طیاروں کی نامعلوم قیمت اس میں شامل نہیں ہے ۔لیکن اس سے بھی اگلی دہائی میں ہندوستان اسلحے کی درآمد پر 130 ارب ڈالر خرچ کرنے کا تخمینہ لگا چکا ہے جس میں اس سے بھی زیادہ مہنگے 100 سے زیادہ لڑاکا طیارے شامل ہیں تاکہ مودی سرکار کی جانب سے 126رافیل طیاروں کے معاہدوں کو ختم کرنے سے پیدا ہونے والی کمی کو ہورا یا جا سکے ۔وراڈراجن نے کتاب کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ جیسے جیسے پہلے رافیلس کی آمد پر دھوم دھام ظاہر کی گئی تھی، ان میں سے ہر ایک خریداری کو میڈیا نے عوام کے سامنے ایسے پیش کیا کہ ہندوستان اس کے ذریعے اپنے دشمنوں کو دھول چٹا دے گا لیکن حقیقت اس سے کافی مختلف ہے ۔استھانہ کا موقف ہے کہ روایتی ہتھیاروں کی عجیب و غریب درآمد پاکستان یا چین کی طرف سے درپیش فوجی مسئلے کے مستقل حل کی کبھی ضمانت نہیں دے سکتا کیونکہ دونوں ایٹمی ہتھیاروں کے حامل ممالک ہیں اور انہیں میدان جنگ میں فیصلہ کن شکست نہیں دی جا سکتی۔کتاب میں مشاہدہ کیا گیا کہ ہندوستان کے ناقابل تسخیر ہونے کی داستان کو دیکھتے ہوئے جنگجو ذہنیت لاحاصل ہونا واضح ہونا چاہیے ، اس کے باوجود جیسا کہ پچھلے کچھ سالوں میں ظاہر ہوا کہ ہے بھارت میں جنگ جویانہ وطن پرستی بلند ترین سطح پر پہنچی ہوئی ہے ۔انہوں نے لکھا کہ گوکہ روایتی ہتھیار کم مدتی جنگ میں حکمت عملی کیحوالے سے فائدہ پہنچا سکتے ہیں لیکن خطرہ اشتعال انگیزی بڑھنے میں ہے جس کو بہترین وقت پر قابو کرنا مشکل ہے لیکن خاص طور پر ایسے وقت میں اس پر قابو پانا اور بھی مشکل ہے جب جنگجو ذہنیت کی حامل سیاست نے عوامی رائے کو ناکام بنا دیا ہو۔آستھانہ کا خیال ہے کہ انتخابی فوائد کے لیے پاکستان دشمنی کا فائدہ اٹھانا کا بیانیہ ہندوستانی رہنماں کو اپنی ہی بیان بازی کا شکار بنا چکا ہے جہاں اب کے پاس ایک جہتی پالیسی رہ گئی ہے جو پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کے پیش نظر غیر حقیقت پسندانہ ہے ، نپولین کا حوالہ دیتے ہوئے ، وہ تحریر کرتے ہیں اگر وہ امن چاہتے ہیں تو انہیں ایسی چالوں سے گریز کرنا چاہیے جو ہتھیاروں کے استعمال کا سبب بن سکتی ہیں۔
حکومت کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ، ملک کی بہتری، کامیابی کے لیے سسٹم چلانا ہے اور یہی چلے گا( مقتدر حلقوں کا پی پی کو پیغام) دونوں جماعتوں کی مرکزی قیادت کو ایک پیج پر متحد بھی کردیا گیا اگلے ماہ دونوں جماعتوں کے درمیان وزارتوں کی تقسیم کا معاملہ طے ہوجائے گا، جولا...
جب ملک کو ضرورت پڑی تو جہاد کا اعلان کریں گے ، پھر فتح ہمارا مقدر ہوگی ، دھاندلی زدہ حکومتیں نہیں چل سکتیں اس لیے خود کو طاقتور سمجھنے والوں کو کہتا ہوں کہ عوامی فیصلے کے آگے سر تسلیم خم کریں ہم نے 2018کے الیکشن قبول کیے ،نہ ہی 2024کے دھاندلی زدہ انتخابات کو قبول کی...
پورا عدالتی نظام یرغمال ہے ،سپریم کورٹ سے جعلی فیصلے کرواکر سیاست کی جاتی ہے اسٹبلشمنٹ آج اپوزیشن سے بات کر لے تو یہ نظام کو قبول کرلیں گے ،امیر جماعت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت اور اسٹبلشمنٹ نے ٹرمپ کی چاپلوسی میں کشمیر پر کمپرومائز کیا تو قوم مزاح...
پیداوار کے مقابلے کھپت میں کمی، بجلی چوری توانائی کے شعبے کے سب سے بڑے چیلنجز ہیں اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ منصوبے کا باضابطہ اجرا باعث اطمینان ہے ، شہبازشریف کا خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالانہ...
ترقی کیلئے عوام، حکومت اور افواج کے درمیان مضبوط تعلقات ناگزیر ہیں، بھارت اپنی فوجی طاقت، قوم پرستی اور جعلی اسٹریٹجک اہمیت سے سیاسی فوائد حاصل کرنا چاہتا ہے بھارت کا غرور خاک میں مل گیا، ہمارا مستقبل روشن ہے،معرکہ حق اور اس میں ہونے والی شکست کو کبھی بھول نہیں سکے گا، پاکستان ن...
مذاکرات ہی تمام چیزوں کا حل ہے، بیٹھ کر بات کریں، پہلے بھی آپ کو کہا ہے کہ بیٹھ کر بات کر لیںشہباز شریف انشااللہ‘ بیرسٹر گوہر کا وزیر اعظم کو جواب شہباز شریف اور بیرسٹر گوہر کے درمیان مکالمہ مخصوص نشستوں کے فیصلے سے قبل ہوا، قومی اسمبلی میں وزیراعظم اٹھ کر بیرسٹر گوہر سے مصافحہ...
سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہمیں مایوس ہوئی،اُمید تھی کہ مخصوص نشستیں ہمیں مل جائیں گی 39 امیدواروں کے نوٹیفکیشن کو کسی نے چیلنج نہیں کیا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کے چیٔرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہمی...
شہباز شریف کا سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی پر مستقل ثالثی عدالت کی طرف سے دیے گئے ضمنی ایوارڈ کا خیرمقدم عدالتی فیصلے سے پاکستانی بیانیہ کو تقویت ملی ، آبی وسائل پر کام کر رہے ہیں، اعظم نذیر تارڑ اور منصور اعوان کی کاوشوں کی تعریف وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ طاس معاہدے کی...
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا سندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم بھارتی فیصلے کی بین الاقومی قانون میں کوئی گنجائش نہیں ہے، سندھو پر حملہ نامنظور،ایکس پر بیان چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالثی عدالت کے فیصل...
ہلاکتیں ٹریفک حادثات، کرنٹ لگنے، دیوار گرنے اور ندی میں ڈوبنے کے باعث ہوئیں سپرہائی وے ،لانڈھی ،جناح کارڈیو ،سائٹ ایریا ،سرجانی، لیاری میں حادثات پیش آئے شہر قائد میں مون سون کی پہلی بارش جہاں موسم کی خوشگواری کا پیغام لائی، وہیں مختلف حادثات و واقعات میں 7 افراد زندگی کی با...
بھارت ہم سے7گنا بڑا ملک اوروسائل میں بھی زیادہ ہے، تاریخی شکست ہوئی اسلام آباد پریس کلب دعوت پرشکرگزارہوں، میٹ دی پریس میں میڈیا سے گفتگو چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ ہم جنگ جیتنے کے باوجود امن کی بات کرتے ہیں۔اسلام آباد پریس کلب میں ’میٹ دی پریس...
(کوہستان میگاکرپشن اسکینڈل) اسیکنڈل کس وقت کا ہے،کرپشن کے اصل ذمے دار کون ہیں؟،عوام کے سامنے اصل حقائق لائے جائیں اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ایک روز قبل بیرسٹر سیف کی ہونیوالی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی کوہستان میگاکرپشن سکینڈل میں ہماری حکومت کا تاثر غلط جا...