... loading ...
پوری دنیا میں ڈرامائی انداز میں پھیلنے والی کرونا وبا کے بارے میں ایک نیا اور چونکا دینے والا انکشاف ہوا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا کہ نومبر 2019 میں ایک بچہ جو صرف چار سال کا تھا اٹلی میں کرونا وائرس سے متاثر ہوچکا تھا۔ یعنی یہ وائرس چین میں دریافت ہونے سے چند ہفتے قبل اور یورپ میں وبا کے پھیلنے سے چند مہینے پہلے وجود میں آچکا تھا۔اگر یہ تحقیق حقیقت پر مبنی ہے تو کرونا کے آغاز کے بارے میں پائے جانے والے خیالات غلط ثابت ہو سکتے ہیں کیونکہ عام تاثر یہ ہیکہ یہ وبا چین سے پھیلی اور وہاں سے پوری دنیا میں پہنچ گئی۔محققین کا کہنا تھا کہ نومبر 2019 میں ایک اطالوی بچے پر کیے جانے والے ایک ٹیسٹ سے معلوم ہوا ہے کہ وہ کرونا وائرس سے متاثر ہوا تھا۔ اس انکشاف نے کرونا وبا کی زمانی ابتدا کے بارے میں پائے جانے والے خیالات غلط ثابت کر دیے ہیں تاہم اس حوالے سے ابھی طور پر سائنسدان کسی حتمی نتیجے تک نہیں پہنچ پائے ہیں۔کوویڈ19وائرس کے پھیلنے کی اطلاع سب سے پہلے پچھلے سال دسمبر میں چین کے صوبہ ووہان سے آئی تھی۔رپورٹ کے مطابق اٹلی میں اس بات کا ثبوت موجود ہے کہ ابتدائی طور پر سوچا گیا تھا اس سے کہیں زیادہ پہلے یہاں تک کہ پورے یورپ میں یعنی مہینوں پہلے وائرس پھیل چکا تھا۔ تاہم اٹلی میں سرکاری طور پر کرونا کا پہلا کیس فروری 2020 رجسٹرڈ کیا گیا تھا۔سائنسدانوں نے دسمبر کے اوائل میں ایک چار سالہ لڑکے جو میلانو کے قریب ہی رہائش پذیر تھا میںکوویڈ 19انفیکشن کی نشاندہی کی تھی ۔ بچے میں نومبر میں کھانسی اور دیگر علامات ظاہر ہوئی تھیں لیکن سائنس دانوں نے اس بچے کے بارے میں یا اس کے آس پاس کون تھا اس کا ذکر نہیں کیا؟ یہ واضح نہیں ہے کہ اس نے دوسروں کو بھی متاثر کیا تھا کیوں کہ بچوں میں اس وائرس کے پھیلا کا امکان کم ہے ۔محققین کا کہنا تھا کہ ستمبر اور فروری کے درمیان 39 مریضوں سے اکھٹے کیے ٹیسٹوں کے نمونوں میں ایک بچے کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔محققین نے بتایا کہ اطالوی بچے نے نومبر میں سردی اور فلو جیسی علامات کی شکایت کی۔ اس کے بعد دسمبر کے شروع میں اس کے جسم پر خسرہ کے دانے نکل آئے تھے ۔یہ نتیجہ یونیورسٹی آف میلانو کے سائنس دانوں کے ذریعہ کی جانے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا جسے متعدی امراض کے آزاد ادارتی جریدے میں شائع کیا گیا۔
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...
پاکستان دنیا میں پیس میکر بن چکا، اب معاشی قوت بننا ہمارا ہدف ہے‘ آج دنیا پاکستان کو دہشت گردی کے بجائے امن، استحکام اور تعمیری کردار کی علامت کے طور پر دیکھ رہی ہے، اسحاق ڈار اللہ تعالی نے پاکستان کو دنیا میں منفرد مقام عطاء کیا ، پوری قوم اس پر شکر گزار ہے ، وزیراعظم اور فیلڈ ...
بلاول بھٹو کا مطالبہ درست، کراچی بلدیاتی انتخابات کی طرز پر الیکشن کروانے سے بہتر انتخابات نہ کروانا ہوگا کوئی تفصیل جاننا چاہتا ہیں توحافظ نعیم یا خالد مقبول سے پوچھ لیں،بلاول کے بیان پر جواب مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا بلدیاتی انتخابات ت...
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے والی ن لیگ کراچی کے جمہوری عمل اور بلدیاتی نظام پر تنقید کر رہی ہے پہلے پنجاب کے عوام کو ان کا آئینی حق دے،پھر دوسرے صوبوں کے نظام پر تنقید کریسعد رفیق کے بیان پر ردعمل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے بیان پر سینئر وزیر سندھ ...
سلامتی کونسل کی قراردادوں پر غیر جانبدارانہ اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر غور سلامتی کونسل کی قراردادیں محض سفارشات نہیں قانونی ذمہ داری ہیں، پاکستانی مستقل مندوب پاکستان نے کشمیر اور فلسطین کے حل طلب تنازعات کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔پاکستان اورچی...
وزیراعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کیں تو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے رونا گانا شروع کر دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا 104ارب نقصان کادعوی کر دیا پاکستان میں مہنگے تیل پر اربوں روپے منافع کمانے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا رونا دھونا جار...