... loading ...
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں صدر عمانوایل ماکروں کی حکومت کے پیش کردہ نئے سکیورٹی قانون کے خلاف دوبارہ احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے ہیں،مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئی ہیں،انھوں نے متعدد کاروں کو نذرآتش کردیا ہے اور دکانوں کی کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیے ہیں۔فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین پیرس کے وسط میں واقع ایوان جمہور کی جانب مارچ کررہے تھے اور انھوں نے گیمٹا ایونیو پر واقع ایک سپرمارکیٹ، پراپرٹی ایجنسی اور بنک کے شیشے توڑ دیے ہیں اور وہاں کھڑی متعدد کاروں کو نذرآتش کردیا ہے ۔مظاہرین نے پولیس کی جانب بھی پتھراؤ کیا اور دوسری اشیاء پھینکیں۔اس کے جواب میں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے اشک آور گیس کے گولے پھینکے ہیں۔فرانسیسی شہری گذشتہ ہفتے سے اس متنازع قانون کے خلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔اس سکیورٹی قانون کی ایک دفعہ کے تحت ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کی تصویریں شائع نہیں کی جاسکیں گی۔ اقوام متحدہ کے آزاد ماہرین پر مشتمل گروپ نے گذشتہ جمعرات کو اپنی ایک رپورٹ میں فرانس پر زوردیا تھا کہ وہ اپنے اس مجوزہ متنازع سکیورٹی قانون پر نظرثانی کرے کیونکہ یہ قانون عالمی انسانی حقوق سے کوئی ”مطابقت” نہیں رکھتا ہے ۔اقوام متحدہ کے پانچ خصوصی نمایندوں نے فرانس سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے مجوزہ قانون پر جامع انداز میں نظرثانی کرے اور اس کو انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین کے عین مطابق بنائے ۔فرانس کے اس مجوزہ سکیورٹی بل کی دفعہ 22 کے تحت سکیورٹی مقاصد کے لیے شہریوں کی ڈرون کے ذریعے نگرانی کی جاسکے گی جبکہ دفعہ 24کے تحت ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کی تصاویر کو انھیں جسمانی اور نفسیاتی ضرر پہنچانے کی نیّت سے شائع کرنا فوجداری جرم ہوگا۔انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کی جانب سے فرانسیسی حکومت پر اس مجوزہ قانون کی بنا پر کڑی نکتہ چینی کی جارہی ہے اور اس سے اس پر نظرثانی یا اس کو سرے سے ختم کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔اس کے خلاف گذشتہ ہفتے کے روز فرانسیسی شہریوں نے احتجاجی مظاہرے کیے تھے ۔ان میں بعض احتجاجی ریلیوں میں تشدد کے واقعات پیش آئے تھے جن کے نتیجے میں دسیوں افراد زخمی ہوگئے تھے ۔اقوام متحدہ کے ماہرین نے ان مظاہروں کے بعد فرانسیسی حکومت کے مجوزہ بل کی دفعہ 24 پر نظرثانی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا تھا لیکن اس کے باوجود انھوں نے صدر عمانوایل ماکروں کی حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ تمام بل کا جامع انداز میں جائزہ لے اور اس کو بین الاقوامی قانون کے مطابق بنائے ۔اقوام متحدہ کے ماہرین نے دفعہ 22 کے تحت سکیورٹی اور انسداد دہشت گردی کے مقاصد کے لیے ڈرون کے ذریعے مظاہرین کی نگرانی کی اجازت پر بالخصوص اپنی تشویش کا اظہار کیا تھا۔اس دفعہ کے تحت ڈرون کو مظاہرین کی بڑے پیمانے پر نگرانی کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے پْرامن اجتماع کی آزادی اور اظہار رائے کی آزادی کا حق متاثر ہوگا۔
اصفہان میں15 افراد شہید، کئی زخمی ہو گئے،لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ،ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے موجودہ شرائط امریکا کیلئے قابل قبول نہیں ہیں، امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل میںایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملے سے بڑے پیمانے تباہی ، متعدد مقامات پر آگ...
کراچی اور سندھ کے خلاف منفی بات نہ کی جائے،میں سیاسی کارکن ہوں،ہم ہوں یا نہ ہوں، صوبہ اورشہر ہمیشہ قائم رہیں گے ، پروپیگنڈا نہیں کریں گے، وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کو لایا جائے گا سوشل میڈیا ویڈیوبنا کر فنکار نہیں بنائیں، نوازشریف جیل جا سکتے ہیںملک کو نقصان نہیں پہنچاسکتے، میںغل...
اسرائیلی وزیر اعظم زندہ ہیں تو وہ ایرانی حملوں کا ہدف رہیں گے، بچوں کا قاتل قراردیتے ہوئے سخت بیان نیتن یاہو محفوظ اور ہلاکت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے خبروں کو مسترد کردیا ایران کی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف سخت بی...
مسلح افواج کی کارروائیوں میں 912 زخمی،دہشتگردوں کی44 پوسٹوں پر قبضہ 229 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں تباہ کی گئیں، وزارت اطلاعات کا بیان آپریشن غضب لِلحق کے تحت پاکستان کی مسلح افواج کی کارروائیوں میں دہشتگردوں اور افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ وز...
عراق کی مزاحمتی فورسز نے امریکا کا ری فیولنگ طیارہ مار گرایا ، امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعوی ایران کے خلاف جاری فضائی بمباری کے دوران امریکی طیارہ مغربی عراق میں گرکر تباہ ہوگیا۔ایران کی ختم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر نے دعوی کیا ہے کہ عراق کی م...
بصورت دیگر 26 مارچ سے پٹرول پمپس کی بندش کا سلسلہ شروع ہو جائے گا 21 روپے پیٹرولیم لیوی بڑھائی، باقی 36 روپے فی لیٹر کس کی جیب میں گئے؟ آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (اے پی پی ڈی اے)نے حالیہ قیمتوں میں اضافے اور ڈیلرز کے مارجن میں عدم اضافے کے خلاف عیدالفطر کے بعد مل...
عمران خان کا علاج ذاتی معالجین کی نگرانی اور فیملی کی موجودگی میں شفاء انٹرنیشنل اسپتال میں فوری طور پر کرایا جائے تحریک انصاف کی منزل حقیقی آزادی ہے اور اس کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی،پریس کانفرنس سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق ...
شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں گے،سندھ کی ترقی کے نقش قدم پر چلیں گے،نہال ہاشمی ایم کیو ایم والے ہمارے پاکستانی ہیں، ناراضگی چھوٹی چیز ہے ان کو منا لیں گے ، مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں...
صدرمملکت کی شہباز شریف کی ایڈوائس پر نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری ،تقرری کیلئے کمیشن آف اپائنٹمنٹ پر دستخط کر دیے،آصف زرداری کی مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا نواز شریف،شہباز شریف ، آصف علی زرداری کا شکریہ،حلف لینے کے بعد اپنی ترجیہات بتاؤں گا، ایم ...
عید تک 3لیٹر پیٹرول مفت دیا جائے گا، آخری عشرے کی تمام افطار پارٹیاں منسوخ کر دی ہیں جو لوگ مہنگائی کے دور میں ہزار کا پیٹرول نہیں دلوا سکتے ان کیلئے یہ عید کا تحفہ ہوگا، کامران ٹیسوری گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے پریشان موٹرسائیکل...
مجتبیٰ خامنہ ای کا شہدا کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان،دشمن پر دباؤ ڈالنے آبنائے ہرمز کو بند رکھیں گے،ایک ایک شہید کے خون کا بدلہ لیں گے،دشمن عوام کو نشانہ بنا رہا ہے،ایران کا نشانہ امریکی فوجی اڈے ہیں ایرانی قوم کو دبایا نہیں جاسکتا، قوم کا اتحاد دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دے گ...
کوئی دہشت گرد برداشت نہیں کرینگے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،شہباز شریف تمام ممالک سے دوستانہ تعلقات کے خواہاں ، صو فیا ئے کرا م دین اسلام کے حقیقی سفیر ہیں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئی دہشت گرد برداشت نہیں کرینگے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، دہشت گر...