... loading ...
امریکا کے محکمہ خارجہ نے چین کی رقوم سے چلنے والے تبادلے کے پانچ ثقافتی تعلیمی پروگرام منسوخ کردیے ہیں۔اس نے کہا ہے کہ یہ ”ثقافتی تبادلے ” کے پردے میں پروپیگنڈے کے حربے کے طور پر استعمال کیے جارہے تھے ۔امریکا کے انٹیلی جنس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ چند سال سے امریکی جامعات چین کی جاسوسی کی سرگرمیوں کا آسان ہدف بن چکی ہیں۔امریکا کی درجہ بندی میں سرفہرست جامعات میں تعینات بعض پروفیسروں اورزیرتعلیم طلبہ پر چین کے لیے جاسوسی کے الزامات میں فرد جرم عاید کی جاچکی ہے ۔امریکا کے محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بند کیے گئے پانچ پروگراموں کے لیے چینی حکومت مکمل طورپر فنڈز دے رہی تھی اور چین انھیں نرم پرپیگنڈا کے حربے کے طور پر استعمال کررہا تھا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ پروگرام چینی عہدے داروں کو بڑے محتاط انداز میں رسائی دے رہے تھے ،چینی عوام کو نہیں،جنھیں اجتماع اور اظہار رائے کی آزادی حاصل نہیں ہے ۔امریکا عوامی جمہوریہ چین کے عہدے داروں اور چینی عوام کے ساتھ ثقافتی پروگراموں کے شفاف انداز میں تبادلے کا خیرمقدم کرتا ہے لیکن اس طرح کے یک طرفہ پروگرام باہمی مفاد میں نہیں ہوسکتے ۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ستمبر میں ایک ہزار سے زیادہ چینی طلبہ اور محققین کے ویزے منسوخ کردیے تھے اور ان پر امریکا کے حقوقِ دانش چْرانے کا الزام عاید کیا تھا جن کی بدولت چین کی فوج کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں مدد ملی ہے ۔اس کے جواب میں چین نے یہ کہا تھا کہ امریکا نے زیر تعلیم طلبہ اور محققین کو جان بوجھ کرگرفتار کیا ہے ،ان کی نگرانی کی ہے اور انھیں ہراساں کیا ہے ۔یاد رہے کہ جون 2019ء میں امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے وائس چیئرمین ڈیمو کریٹ مارک وارنر نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ امریکی جامعات میں زیرتعلیم چینی طلبہ پر امریکا کی جاسوسی کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمارے ملک میں ردِ سراغرسانی کے زیادہ تر کیسوں میں چینی شہری ملوّث پائے جارہے ہیں۔
اصفہان میں15 افراد شہید، کئی زخمی ہو گئے،لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ،ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے موجودہ شرائط امریکا کیلئے قابل قبول نہیں ہیں، امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل میںایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملے سے بڑے پیمانے تباہی ، متعدد مقامات پر آگ...
کراچی اور سندھ کے خلاف منفی بات نہ کی جائے،میں سیاسی کارکن ہوں،ہم ہوں یا نہ ہوں، صوبہ اورشہر ہمیشہ قائم رہیں گے ، پروپیگنڈا نہیں کریں گے، وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کو لایا جائے گا سوشل میڈیا ویڈیوبنا کر فنکار نہیں بنائیں، نوازشریف جیل جا سکتے ہیںملک کو نقصان نہیں پہنچاسکتے، میںغل...
اسرائیلی وزیر اعظم زندہ ہیں تو وہ ایرانی حملوں کا ہدف رہیں گے، بچوں کا قاتل قراردیتے ہوئے سخت بیان نیتن یاہو محفوظ اور ہلاکت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے خبروں کو مسترد کردیا ایران کی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف سخت بی...
مسلح افواج کی کارروائیوں میں 912 زخمی،دہشتگردوں کی44 پوسٹوں پر قبضہ 229 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں تباہ کی گئیں، وزارت اطلاعات کا بیان آپریشن غضب لِلحق کے تحت پاکستان کی مسلح افواج کی کارروائیوں میں دہشتگردوں اور افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ وز...
عراق کی مزاحمتی فورسز نے امریکا کا ری فیولنگ طیارہ مار گرایا ، امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعوی ایران کے خلاف جاری فضائی بمباری کے دوران امریکی طیارہ مغربی عراق میں گرکر تباہ ہوگیا۔ایران کی ختم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر نے دعوی کیا ہے کہ عراق کی م...
بصورت دیگر 26 مارچ سے پٹرول پمپس کی بندش کا سلسلہ شروع ہو جائے گا 21 روپے پیٹرولیم لیوی بڑھائی، باقی 36 روپے فی لیٹر کس کی جیب میں گئے؟ آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (اے پی پی ڈی اے)نے حالیہ قیمتوں میں اضافے اور ڈیلرز کے مارجن میں عدم اضافے کے خلاف عیدالفطر کے بعد مل...
عمران خان کا علاج ذاتی معالجین کی نگرانی اور فیملی کی موجودگی میں شفاء انٹرنیشنل اسپتال میں فوری طور پر کرایا جائے تحریک انصاف کی منزل حقیقی آزادی ہے اور اس کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی،پریس کانفرنس سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق ...
شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں گے،سندھ کی ترقی کے نقش قدم پر چلیں گے،نہال ہاشمی ایم کیو ایم والے ہمارے پاکستانی ہیں، ناراضگی چھوٹی چیز ہے ان کو منا لیں گے ، مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں...
صدرمملکت کی شہباز شریف کی ایڈوائس پر نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری ،تقرری کیلئے کمیشن آف اپائنٹمنٹ پر دستخط کر دیے،آصف زرداری کی مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا نواز شریف،شہباز شریف ، آصف علی زرداری کا شکریہ،حلف لینے کے بعد اپنی ترجیہات بتاؤں گا، ایم ...
عید تک 3لیٹر پیٹرول مفت دیا جائے گا، آخری عشرے کی تمام افطار پارٹیاں منسوخ کر دی ہیں جو لوگ مہنگائی کے دور میں ہزار کا پیٹرول نہیں دلوا سکتے ان کیلئے یہ عید کا تحفہ ہوگا، کامران ٹیسوری گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے پریشان موٹرسائیکل...
مجتبیٰ خامنہ ای کا شہدا کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان،دشمن پر دباؤ ڈالنے آبنائے ہرمز کو بند رکھیں گے،ایک ایک شہید کے خون کا بدلہ لیں گے،دشمن عوام کو نشانہ بنا رہا ہے،ایران کا نشانہ امریکی فوجی اڈے ہیں ایرانی قوم کو دبایا نہیں جاسکتا، قوم کا اتحاد دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دے گ...
کوئی دہشت گرد برداشت نہیں کرینگے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،شہباز شریف تمام ممالک سے دوستانہ تعلقات کے خواہاں ، صو فیا ئے کرا م دین اسلام کے حقیقی سفیر ہیں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئی دہشت گرد برداشت نہیں کرینگے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، دہشت گر...