... loading ...
تل ابیب کے سکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی انٹیلی جنس سروس موساد نے چند روز قبل تہران میں قاتلانہ حملے میں مارے جانے والے سائنسدان محسن فخری زادہ کے ساتھ ایک ایجنٹ مقرر کر رکھا تھا۔ یہ ایجنٹ فخری زادہ کے بہت قریب رہا جس نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق فخری زادہ سے اہم معلومات حاصل کی تھیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ موساد ایجنٹ 1993 میں یعنی 27 سال پہلے فخری زادہ کے قریب ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ اس نے ایرانی جوہری سائنسدان کی وہ گفتگو بھی ریکارڈ کر لی تھی جس میں انہوں نے ایران کے جوہری ہتھیاروں کی تیاری اور جوہری وار ہیڈز کی تیاری پر بات کی تھی۔اسرائیلی اخبار نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ جب ایرانی سائنسدان کی 5 جوہری وار ہیڈز سے متعلق ریکارڈنگ سامنے آئی تو اس پر اسرائیل میں ایرانی جوہری تنصیبات کے خلاف حملے شروع کرنے کی منصوبہ بندی کو عملی شکل دی گئی تھی۔ اس ایجنٹ نے سابق وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کے دور کے آخری سالوں یعنی 2008 میں اس پر کام کرنا شروع کیا تھا۔اس سے قبل جب ایہود اولمرٹ قومی سلامتی کے وزیر تھے تب بھی اس منصوبے پر کام کیا گیا۔اس وقت اسرائیل جوہری سائنسدان فخری زادہ کی آواز کے ساتھ ایک ریکارڈنگ حاصل کر چکا تھا۔ اس میں وہ ایران کے خفیہ فوجی جوہری پروگرام کے بارے میں بات کررہے تھے ۔ اسرائیل نے 2008 میں صدر بْش کی انتظامیہ کو فخری زادہ کی آڈیو ریکارڈنگ کی پیش کش کی تھی جس میں وہ 5 جوہری وار ہیڈز بنانے کی بات کر رہے تھے ۔بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے اسرائیلی اعلان کے ساتھ ممبر ممالک کو ایک رپورٹ میں بتایا کہ ایران نے اقوام متحدہ کے معائنہ کمیشن کو نطنز کی جوہری پلانٹ میں یورینیم کی افزودگی کی جدید ترینIR-2M سنٹری فیوجز کے اضافی تین سیٹ لگانے کے اپنے ارادے سے آگاہ کیا تھا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیاسی نوعیت کے کسی آلے کو جو پہلے ہی وہاں افزودگی کے لیے استعمال ہوتا ہے کو استعمال کرے گا۔ جوہری معاہدے میں یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ تہران زیر زمین اسٹیشن میں صرف پہلی جنریشن کے IR-1 سنٹری فیوجز استعمال کرسکتا ہے ، جو کم موثر ہیں اور یہ کہ یہ وہ واحد آلہ ہیں جو ایران یورینیم کی افزودگی کے لیے استعمال کر سکتا ہے ۔
اصفہان میں15 افراد شہید، کئی زخمی ہو گئے،لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ،ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے موجودہ شرائط امریکا کیلئے قابل قبول نہیں ہیں، امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل میںایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملے سے بڑے پیمانے تباہی ، متعدد مقامات پر آگ...
کراچی اور سندھ کے خلاف منفی بات نہ کی جائے،میں سیاسی کارکن ہوں،ہم ہوں یا نہ ہوں، صوبہ اورشہر ہمیشہ قائم رہیں گے ، پروپیگنڈا نہیں کریں گے، وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کو لایا جائے گا سوشل میڈیا ویڈیوبنا کر فنکار نہیں بنائیں، نوازشریف جیل جا سکتے ہیںملک کو نقصان نہیں پہنچاسکتے، میںغل...
اسرائیلی وزیر اعظم زندہ ہیں تو وہ ایرانی حملوں کا ہدف رہیں گے، بچوں کا قاتل قراردیتے ہوئے سخت بیان نیتن یاہو محفوظ اور ہلاکت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے خبروں کو مسترد کردیا ایران کی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف سخت بی...
مسلح افواج کی کارروائیوں میں 912 زخمی،دہشتگردوں کی44 پوسٹوں پر قبضہ 229 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں تباہ کی گئیں، وزارت اطلاعات کا بیان آپریشن غضب لِلحق کے تحت پاکستان کی مسلح افواج کی کارروائیوں میں دہشتگردوں اور افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ وز...
عراق کی مزاحمتی فورسز نے امریکا کا ری فیولنگ طیارہ مار گرایا ، امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعوی ایران کے خلاف جاری فضائی بمباری کے دوران امریکی طیارہ مغربی عراق میں گرکر تباہ ہوگیا۔ایران کی ختم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر نے دعوی کیا ہے کہ عراق کی م...
بصورت دیگر 26 مارچ سے پٹرول پمپس کی بندش کا سلسلہ شروع ہو جائے گا 21 روپے پیٹرولیم لیوی بڑھائی، باقی 36 روپے فی لیٹر کس کی جیب میں گئے؟ آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (اے پی پی ڈی اے)نے حالیہ قیمتوں میں اضافے اور ڈیلرز کے مارجن میں عدم اضافے کے خلاف عیدالفطر کے بعد مل...
عمران خان کا علاج ذاتی معالجین کی نگرانی اور فیملی کی موجودگی میں شفاء انٹرنیشنل اسپتال میں فوری طور پر کرایا جائے تحریک انصاف کی منزل حقیقی آزادی ہے اور اس کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی،پریس کانفرنس سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق ...
شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں گے،سندھ کی ترقی کے نقش قدم پر چلیں گے،نہال ہاشمی ایم کیو ایم والے ہمارے پاکستانی ہیں، ناراضگی چھوٹی چیز ہے ان کو منا لیں گے ، مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں...
صدرمملکت کی شہباز شریف کی ایڈوائس پر نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری ،تقرری کیلئے کمیشن آف اپائنٹمنٹ پر دستخط کر دیے،آصف زرداری کی مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا نواز شریف،شہباز شریف ، آصف علی زرداری کا شکریہ،حلف لینے کے بعد اپنی ترجیہات بتاؤں گا، ایم ...
عید تک 3لیٹر پیٹرول مفت دیا جائے گا، آخری عشرے کی تمام افطار پارٹیاں منسوخ کر دی ہیں جو لوگ مہنگائی کے دور میں ہزار کا پیٹرول نہیں دلوا سکتے ان کیلئے یہ عید کا تحفہ ہوگا، کامران ٹیسوری گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے پریشان موٹرسائیکل...
مجتبیٰ خامنہ ای کا شہدا کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان،دشمن پر دباؤ ڈالنے آبنائے ہرمز کو بند رکھیں گے،ایک ایک شہید کے خون کا بدلہ لیں گے،دشمن عوام کو نشانہ بنا رہا ہے،ایران کا نشانہ امریکی فوجی اڈے ہیں ایرانی قوم کو دبایا نہیں جاسکتا، قوم کا اتحاد دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دے گ...
کوئی دہشت گرد برداشت نہیں کرینگے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،شہباز شریف تمام ممالک سے دوستانہ تعلقات کے خواہاں ، صو فیا ئے کرا م دین اسلام کے حقیقی سفیر ہیں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئی دہشت گرد برداشت نہیں کرینگے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، دہشت گر...