... loading ...
پیپل میگزین نے رواں سال 2020 میں مثبت کردار ادا کرنے پر امریکی اداکار جارج کلونی، امریکی گلوکارہ سلینا گومز، اداکارہ ریجنا کنگ اور امریکی انسٹی ٹیوٹ برائے الرجی اور متعدی امراض کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انتھونی فاکی کوپیپل آف دی ایئر قرار دیدیا۔میگزین نے رواں برس کے پیپل آف دی ایئر کا اعلان کیا اور ان چاروں افراد کو چیلنجنگ سال 2020 کے دوران دنیا میں مثبت اثر کے باعث منتخب کیا گیا۔خیال رہے کہ پیپل میگزین ہر سال، مثبت کردار ادا کرنے والے 4 افراد کوپیپل آف دی ایئر قرار دیتا ہے ۔جارج کلونی، ڈاکٹر انتھونی فاکی، سلینا گومز اور ریجنا کنگ کی تصاویر میگزین کے کورز پر علیحدہ علیحدہ شائع کی جائیں گی۔امریکی خبررساں ادارے اے پی کی رپورٹ کے مطابق جارج کلونی ان کی آنے فلم” مڈنائٹ اسکائے ”کے لیے آسکر دیے جانے کا امکان ہے ۔تاہم اداکار جارج کلونی اپنے امدادی کاموں کی وجہ سے بھی توجہ کا مرکز بنے ۔انہوں نے امریکی سیاہ فام جارج فلائیڈ کی موت کے بعد مساوی انصاف کے اقدام میں 5 لاکھ ڈالر عطیہ کیے ۔علاوہ ازیں جارج کلونی نے اٹلی، لندن اور لاس اینجلس میں کورونا وائرس کے امدادی کاموں کے لیے بھی 10 لاکھ ڈالر عطیہ کیے تھے ۔کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کے دوران امریکا کے انسٹی ٹیوٹ برائے الرجی اور متعدی امراض کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انتھونی فاکی نے عوام کو عالمی وبا سے متعلق ہدایات فراہم کیں۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے الرجی اور متعدی امراض کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے وہ قوم کو کورونا وائرس سے نمٹنے سے متعلق معلومات دینے کا سب سے بڑا ذریعہ بنے ۔دوسری جانب سلینا گومز نے رواں برس ریئر کے نام سے میوزک البم ریلیز کی تھی اور ایچ بی او میکس پر سلیناشیف نامی کوکنگ شو کی میزبانی بھی کی تھی۔اس کے علاوہ انہوں نے اپنے میک اپ برانڈ ریئر بیوٹی لانچ کیا جس کا ہدف لوگوں کو ذہنی صحت سے متعلق اقدامات تک رسائی کے لیے 10 برس میں 10 کروڑ ڈالر فنڈ جمع کرنا ہے ۔سیاہ فام امریکی اداکارہ ریجنا کنگ جنہوں نے رواں برس ایمی ایوارڈ جیتا تھا، انہوں نے لوگوں کو ووٹ ڈالنے کی ترغیب دینے کے لیے اپنی آواز کا استعمال کیا۔انہوں نے عالمی وبا کے دوران پسماندہ طبقات کی مدد کے لیے اور نہتے سیاہ فام افراد کے خلاف پولیس کے تشدد پر آواز اٹھائی۔علاوہ ازیں ریجنا کنگ نے ”ون نائٹ ان میامی” سے ہدایت کاری کے میدان میں ڈیبیو کیا اور امکان ہے کہ وہ آسکر ایوارڈز کی دوڑ میں بھی شامل ہوں گی۔
اصفہان میں15 افراد شہید، کئی زخمی ہو گئے،لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ،ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے موجودہ شرائط امریکا کیلئے قابل قبول نہیں ہیں، امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل میںایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملے سے بڑے پیمانے تباہی ، متعدد مقامات پر آگ...
کراچی اور سندھ کے خلاف منفی بات نہ کی جائے،میں سیاسی کارکن ہوں،ہم ہوں یا نہ ہوں، صوبہ اورشہر ہمیشہ قائم رہیں گے ، پروپیگنڈا نہیں کریں گے، وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کو لایا جائے گا سوشل میڈیا ویڈیوبنا کر فنکار نہیں بنائیں، نوازشریف جیل جا سکتے ہیںملک کو نقصان نہیں پہنچاسکتے، میںغل...
اسرائیلی وزیر اعظم زندہ ہیں تو وہ ایرانی حملوں کا ہدف رہیں گے، بچوں کا قاتل قراردیتے ہوئے سخت بیان نیتن یاہو محفوظ اور ہلاکت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے خبروں کو مسترد کردیا ایران کی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف سخت بی...
مسلح افواج کی کارروائیوں میں 912 زخمی،دہشتگردوں کی44 پوسٹوں پر قبضہ 229 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں تباہ کی گئیں، وزارت اطلاعات کا بیان آپریشن غضب لِلحق کے تحت پاکستان کی مسلح افواج کی کارروائیوں میں دہشتگردوں اور افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ وز...
عراق کی مزاحمتی فورسز نے امریکا کا ری فیولنگ طیارہ مار گرایا ، امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعوی ایران کے خلاف جاری فضائی بمباری کے دوران امریکی طیارہ مغربی عراق میں گرکر تباہ ہوگیا۔ایران کی ختم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر نے دعوی کیا ہے کہ عراق کی م...
بصورت دیگر 26 مارچ سے پٹرول پمپس کی بندش کا سلسلہ شروع ہو جائے گا 21 روپے پیٹرولیم لیوی بڑھائی، باقی 36 روپے فی لیٹر کس کی جیب میں گئے؟ آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (اے پی پی ڈی اے)نے حالیہ قیمتوں میں اضافے اور ڈیلرز کے مارجن میں عدم اضافے کے خلاف عیدالفطر کے بعد مل...
عمران خان کا علاج ذاتی معالجین کی نگرانی اور فیملی کی موجودگی میں شفاء انٹرنیشنل اسپتال میں فوری طور پر کرایا جائے تحریک انصاف کی منزل حقیقی آزادی ہے اور اس کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی،پریس کانفرنس سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق ...
شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں گے،سندھ کی ترقی کے نقش قدم پر چلیں گے،نہال ہاشمی ایم کیو ایم والے ہمارے پاکستانی ہیں، ناراضگی چھوٹی چیز ہے ان کو منا لیں گے ، مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں...
صدرمملکت کی شہباز شریف کی ایڈوائس پر نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری ،تقرری کیلئے کمیشن آف اپائنٹمنٹ پر دستخط کر دیے،آصف زرداری کی مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا نواز شریف،شہباز شریف ، آصف علی زرداری کا شکریہ،حلف لینے کے بعد اپنی ترجیہات بتاؤں گا، ایم ...
عید تک 3لیٹر پیٹرول مفت دیا جائے گا، آخری عشرے کی تمام افطار پارٹیاں منسوخ کر دی ہیں جو لوگ مہنگائی کے دور میں ہزار کا پیٹرول نہیں دلوا سکتے ان کیلئے یہ عید کا تحفہ ہوگا، کامران ٹیسوری گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے پریشان موٹرسائیکل...
مجتبیٰ خامنہ ای کا شہدا کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان،دشمن پر دباؤ ڈالنے آبنائے ہرمز کو بند رکھیں گے،ایک ایک شہید کے خون کا بدلہ لیں گے،دشمن عوام کو نشانہ بنا رہا ہے،ایران کا نشانہ امریکی فوجی اڈے ہیں ایرانی قوم کو دبایا نہیں جاسکتا، قوم کا اتحاد دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دے گ...
کوئی دہشت گرد برداشت نہیں کرینگے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،شہباز شریف تمام ممالک سے دوستانہ تعلقات کے خواہاں ، صو فیا ئے کرا م دین اسلام کے حقیقی سفیر ہیں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئی دہشت گرد برداشت نہیں کرینگے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، دہشت گر...