وجود

... loading ...

وجود
وجود

ترقیاتی پیکج کا مطالبہ او ر چمن سرحد تصادم

جمعرات 03 دسمبر 2020 ترقیاتی پیکج کا مطالبہ او ر چمن سرحد تصادم

یقیناً چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبوں کا محرک دراصل گوادر کی گہرے پانیوں کی بندرگاہ ہے۔ گوادر آئند چند سالوں کا ایک جدید اور بین الاقوامی شہرت و اہمیت کا حامل تجارتی و اقتصادی عروج کا شہر ہوگا۔ اس لحاظ سے اس کے اڑوس پڑوس کے اضلاع کے اندر بھی ترقی کی نئی صورت پیدا ہوگی۔ وفاقی حکومت اپنے وژن کے تحت بلوچستان کے جنوبی اضلاع کیلئے سر دست 600 ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج اعلان کرچکی ہے۔ جس کے تحت ان اضلاع کو صوبے اور ملک کے دیگر صوبوں اور شہروں سے جوڑنے کی خاطر شاہراہوں کی تعمیر کے مختلف منصوبوں پر کام اور آئندہ کی ترجیحات کی دعویدار بھی ہے۔چناں چہ اس تناظر میں بلوچستان اسمبلی کے اندر آواز صوبے کے شمالی اضلاع پر توجہ اور پیکیج کے اعلان کے لیے اٹھی ہے۔ عالم یہ ہے کہ اب تک شہر کوئٹہ دارالخلافہ ہونے کے باوجود گو نا گوں مسائل رکھتا ہے، ضروریات بے پناہ ہیں۔ ماضی اور حال میں مختلف ادوار میں کثیر رقم شہر کی ترقی، مسائل کے حل اور ضرویات کے لیے رکھی گئی مگر برسر زمین نتیجہ مایوس کن ہے۔ چند شاہراہوں پر بار بار مختلف ترقیاتی، تزین و آرائش کے منصوبے شروع کیے جاتے ہیں جبکہ باقی غالب شہر ہر دن کے ساتھ بدتر و بد صورت ہوتا جارہا ہے۔غرض ترقیاتی پیکیج کے ضمن میں بلوچستان اسمبلی کے 24 نومبر کے اجلاس میں اراکین نے شمالی اضلاع کیلئے بھی خصوصی پیکیج دینے کا مطالبہ کیا۔ اس حوالے سے حزب اختلاف کے اراکین کا دعویٰ ہے کہ رواں سال پی ایس ڈی پی کی تقسیم تک منصفانہ نہیں ہوئی، جس سے بالخصوص اپوزیشن اراکین کے علاقے ترقیاتی عمل سے محروم ہیں۔ البتہ حکومتی اراکین میر ظہور بلیدی اور انجینئر زمرک اچکزئی بتا چکے ہیں کہ اول تو وفاقی پی ایس ڈی پی میں ڑوب، کچلاک، کوئٹہ، زیارت، چمالنگ سمیت مختلف منصوبوں کے لیے فنڈز رکھے گئے ہیں، نیز وزیراعظم نے شمالی اضلاع کے لیے بھی پیکیج دینے کا وعدہ کیا ہے۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے میر حمل کلمتی، ملک نصیر شاہوانی، اختر حسین لانگو اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے نصر اللہ زیرے نے 27 نومبر کے اجلاس میں ایوان میں مشترکہ قرارداد پیش کی۔ جس میں کہا گیا کہ بلوچستان بالخصوص ضلع گوادر کے لوگوں کی جدی پشتی اراضیات کو حکومت کی جانب سے سرکاری قرار دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔قرار داد میں کہا گیا ہے کہ اس عمل سے وہاں کے لوگ اضطراب اور پریشانی میں مبتلا ہیں، حکومت سے فیصلے پر نظرثانی کا کہا گیا۔ حمل کلمتی نے قرارداد پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ گوادر میں لوگوں کی زمینیں سرکاری ملکیت ظاہر کی جارہی ہیں جبکہ حقیقت میں وہاں سرکار کی ایک انچ زمین بھی نہیں ہے، زمینیں مقامی لوگوں کی ملکیت ہی ہیں۔یہاں تک کہا کہ گوادر میں وہاں کے مقامی لوگوں کو زمینوں سے بے دخل کیا جارہا ہے اور مختلف سرکاری محکموں کو ہزاروں ایکڑ زمینیں الاٹ کی گئی ہیں، جو زمین فری زون کے لیے مختص کی گئی ہے، وہاں مقامی آبادی کو لینڈ ایکوزیشن کے تحت منتقل کرکے انتہائی قلیل معاوضے دیئے گئے ہیں۔قائد حزب اختلاف ملک سکندر ایڈووکیٹ نے کہا کہ ’’1978ء سے 2000ء تک جو زمینیں سرکاری ہیں وہ سرکار کی ملکیت میں اور جو مقامی قبائل کی ہیں وہ وہاں کے لوگوں کی ملکیت ہیں۔ 2002ء سے سیٹلمنٹ کا سلسلہ شروع ہوا‘‘۔واضح ہو ایسے مسائل کوئٹہ کے مضافات کے قبائل اور افراد کو بھی درپیش ہیں۔لوگ اپنی جدی پشتی زمینوں سے محرومی کا سامنا کیے ہوئے ہیں۔

حزب اختلاف نے اسمبلی اجلاسوں میں وزراء کی عدم دلچسپی پر بھی اعتراض اٹھایا ہے۔یقینا حکومت کی توجہ صوبے کے مسائل اور حالات پر ہمہ وقت ہونی چاہئے۔اپنی حیثیت بالادست و با اختیار منوانی چاہیے ۔پاک افغان سرحدی شہر چمن میں 29 نومبر کو پھر ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہے، سرحدی گیٹ پر تعینات ایف سی اہلکاروں کے ساتھ چھوٹے اسمگلروں (لغڑیوں ) کی تلخ کلامی ہوئی۔ جس کے بعد پتھرائو شروع ہوا۔پتھرائو کے جواب میں ایف سی اہلکاروں نے فائر کھول دیا جس کی زد میں آکر متعدد افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں لغڑی اور عام راہ گیر بھی شامل تھے۔ دو زخمی بعد ازاں چل بسے، جلائو گھیرائو بھی ہوا ۔جس کے دوران سرحد پر زیر تعمیر بارڈر ٹرمینل میں ہجوم نے گھس کر لوٹ مار کی۔ دوسرے روز بھی جلائو گھیرائو اور احتجاج کا سلسلہ جاری رہا ۔جس میں مشتعل ہجوم اور ایف سی اہلکاروں کے درمیان جھڑپ میں مزید 12 افراد زخمی ہوئے۔پیش ازیں رواں سال 30 جولائی کو بھی نا خوشگوار واقعہ پیش آیا تھا جس میں 6 افراد جاں بحق ہوئے تھے، مرنیوالوں میں ایک خاتون بھی شامل تھی۔، جس کے بعد جلائوگھیرائوکے دوران لوٹ مار ہوئی اور سرکاری املاک کو بھارتی نقصان پہنچایا گیا جبکہ املاک کو نذر آتش بھی کیا گیا۔ اس دوران افغان فورسز پاکستانی حدود میں گھس آئی تھیں۔ پاکستانی فورسز نے جوابی کارروائی شروع کی تو افغان فورسز پیچھے چلی گئیں۔ بعد ازاں رات کو دونوں ممالک کی فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جس میں اطلاعات کے مطابق وہاں 15 افغان باشندے جاں بحق ہوئے اور درجنوں زخمی بھی ہوئے۔ یعنی پچھلے واقعے کو سنجیدہ لیا گیا ناہی ہمہ پہلو تحقیقات ہوسکیں۔

چناں چہ اب ضروری ہے کہ اس طرح کے واقعات کا آئندہ تدارک پیش نظر پچھلے اور حالیہ گڑ بڑ کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات ہو، عوامل اور محرکات سامنے لائے جائیں، غفلت کے مرتکب و قصور وار خواہ ایف سی حکام ہی ٹھہرتے ہوں کو منظر عام پر لاکر ان سے قانون کے مطابق سلوک کیا جائے۔ بلاشبہ ایسے عناصر موجود ہیں جو جان بوجھ کر اس اہم سرحدی شہر میں حالات خراب کرنے کے درپے ہیں، یقیناً ان عناصر کا پچھلی مرتبہ حالات کی خرابی میں ہاتھ نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ حالیہ واقعہ سے دو دن قبل یعنی 27 نومبر کو چمن میں پشتون تحفظ موومنٹ کا جلسہ ہوا جس میں مغلظات بکی گئیں۔ اشتعال انگیز تقاریر ہوئیں، برملا عوام کو فوسز کے خلاف اُکسانے کی کوشش کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
''مزہ۔دور'' وجود بدھ 01 مئی 2024
''مزہ۔دور''

محترمہ کو وردی بڑی جچتی ہے۔۔۔!! (حصہ دوم) وجود بدھ 01 مئی 2024
محترمہ کو وردی بڑی جچتی ہے۔۔۔!! (حصہ دوم)

فلسطینی قتل عام پر دنیا چپ کیوں ہے؟ وجود بدھ 01 مئی 2024
فلسطینی قتل عام پر دنیا چپ کیوں ہے؟

امیدکا دامن تھامے رکھو! وجود بدھ 01 مئی 2024
امیدکا دامن تھامے رکھو!

محترمہ کو وردی بڑی جچتی ہے۔۔۔!!! وجود منگل 30 اپریل 2024
محترمہ کو وردی بڑی جچتی ہے۔۔۔!!!

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر