... loading ...
دنیا کے 3 ارب سے زیادہ افراد کو اس تازہ پانی کی کمی کا سامنا ہے اور گزشتہ 2 دہائیوں کے دوران ہر فرد کے لیے دستیاب پانی کی مقدار میں 20 فیصد تک کمی آئی ہے ۔یہ بات اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک کی جانب سے جاری رپورٹ میں سامنے آئی۔رپورٹ کے مطابق دنیا کے مختلف حصوں میں ڈیڑھ ارب افراد کو پانی کی شدید کمی یا قحط سالی کا سامنا ہے جبکہ موسمیاتی تبدیلیوں، بڑھتی طلب اور ناقص انتظام کی وجہ سے مختلف خطوں میں کاشتکاری بہت مشکل ہوچکی ہے ۔اقوام متحدہ نے خبردار کیا کہ اربوں افراد کو بھوک کا سامنا ہوسکتا ہے اور بڑے پیمانے پر خوراک کی قلت ہوسکتی ہے ، جس کی وجہ پانی کے وسائل کے استعمال کرنے اور موسمیاتی بحران پر قابو پانے میں ناکامی ہوگی۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک کے ڈائریکٹر جنرل کیو ڈونگ یو نے بتایا ‘ہمیں پانی کی قلت (تازہ پانی کی طلب و رسد میں عدم توازن) اور پانی کی کمی (بارش برسنے کی شرح میں کمی) کو بہت سنجیدگی سے لینا ہوگا، کیونکہ اب ہمیں اسی حقیقت کے ساتھ زندگی گزارنا ہے ، زراعت کے لیے پانی کی قلت اور کمی پر فوری طور پر قابو پانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے ترقیاتی مقاصد، جن میں بھوک کا خاتمہ اور صاف پانی تک رسائی کو بڑھانا ہے ، کا حصول اب بھی ممکن ہے مگر اس کے لیے دنیا بھر میں کاشتکاری کے طریقوں کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور وسائل کو مساوی بنیادوں پر فراہم کرنا چاہیے ۔ادارے کی رپورٹ میں دریافت کیا گیا کہ سب صحارا افریقہ کے 5 کروڑ افراد کو ہر 3 سال میں ایک بار شدید قحط سالی کے باعث تباہ کن صورتحال کا سامنا ہوتا ہے ، دنیا کے 10 فیصد برساتی زرعی رقبے کو اکثر قحط کا سامنا ہے ۔زراعت کے لیے بارش پر انحصار 60 فیصد عالمی فصلوں کی پیداوار کی نمائندگی کرتا ہے اور اس کے تحت 80 فیصد زرعی اراضی کو کاشت کیا جاتا ہے ۔تاہم دنیا بھر میں 60 فیصد زرعی رقبے کے لیے پانی کا بہت زیادہ استعمال ہوتا ہے ، بلکہ پانی کا ضیاع ہوتا ہے ، جس کے نتیجے میں زیرزمین پانی کے وسائل ختم ہورہے ہیں اور ناقص نظام کے باعث کچھ کاشتکار پانی سے محروم ہورہے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ چھوٹے پیمانے اور کاشتکار کے تحت زرعی نظام بڑے پیمانے کے منصوبوں سے زیادہ موثر ہے ۔رپورٹ کے مطابق ایشیا میں بڑے پیمانے پر ریاستی فنڈز پر چلنے والے منصوبوں میں براہ راست زیر زمین پانی پر انحصار کای جاتا ہے ، جس سے وسائل پر بہت زیادہ دباؤ بڑھ چکا ہے ۔دوسری جانب دنیا بھر میں چھوٹے کاشتکاروں کو اضافی مشکلات کا سامنا ہے ۔ادارے کی جانب سے زیادہ دیا گیا کہ خوراک کی کاشت کے عمل میں تبدیلی لائی جانی چاہیے تاکہ زہریلی گیسوں کے اخراج میں کمی آسکے اور موسمیاتی تبدیلیوں کو روکا جاسکے ، مگر یہ اتنا بھی سادہ نہیں۔عالمی ادارہ خوراک کے مطابق دنیا میں صحت بخش غذاؤں پر زیادہ زور دیا جارہا ہے اور اس کے لیے زیادہ پانی سے کاشت ہونے والی غذاؤں جیسے دالوں، گریوں، چکن اور دودھ کی مصنوعات کا استعمال کیا جارہا ہے ، مگر پانی کے وسائل کا بہتر استعمال زیادہ ضروری ہے ۔اس سال عالمی ادارے کی رپورٹ میں پانی پر زیادہ زور دیا گیا مگر اس کا کہنا تھا کہ 2020 کے دوران کورونا وائرس کی وبا کے باعث بڑے پیمانے پر خوراک کی قلت بڑھی ہے ۔رپورٹ کے مطابق اس سال دنیا بھر میں فصلوں کی کاشت عمومی طور پر اچھی رہی ہے مگر افریقہ کے کچھ حصوں میں ا بھی خوراک کی شدید قلت کے مسائل موجود ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...