... loading ...
جرمنی میں ہر روز ایک شخص اپنی اہلیہ یا سابقہ پارٹنر کو مارنے کی کوشش کرتا ہے ۔تین میں سے ایک کوشش کامیاب ہوتی ہے ۔ انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ بہت سارے مجرم انتہائی آسانی سے بچ نکلتے ہیں۔رواں ہفتے سامنے آنے والے اعداد و شمار سے پتا چلا ہے کہ 2019ء میں جرمنی میں خواتین کے قتل اور ان کے ساتھ گھریلو تشدد کے واقعات میں مسلسل اضافے کا رجحان پایا گیا ہے ۔ برلن میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جرمنی کی وزیر خاندانی امور فرانسسکا جیفی نے ”بھیانک اعداد و شمار” کی طرف نشاندہی کی۔ان کے مطابق جرمنی میں ہر تیسرے دن ایک عورت کا قتل اْس کے پارٹنر کے ہاتھوں ہوتا ہے ۔ یورپی یونین کی رکن ریاستوں میں 2018ء میں جرمنی فیمیسائڈز یا خواتین کے قتل کے اعداد و شمار کی فہرست میں پہلے نمبر پر رہا۔ڑولیا شیفر، جو اب صوبے ہیسے کی وزارت داخلہ میں جرائم سے بچاؤ کے ایک یونٹ کی سربراہ ہیں، کا کہنا ہے کہ پارٹنر کا قتل کوئی یونہی اٹھ کر نہیں کر دیتا۔ وہ کہتی ہیں،اس کے پیچھے کئی سالوں کے گھریلو تشدد کا ہاتھ ہوتا ہے ۔ یہ سلسلہ عورت کی بے عزتی کرنے ، اس کی توہین اور رسوائی کرنے سے شروع ہوتا ہے اور اس میں اکثر معاشی دباؤ کا بھی بڑا کردار ہوتا ہے ۔جرمنی میں حقوق نسواں کے کارکنوں نے جرمنی کے ٹیبلوآئیڈ میڈیا میں ایسے جرائم کی رپورٹنگ کی سخت مذمت کی ہے کیونکہ ان میں باقاعدگی سے سنسنی خیز اور اس قسم کی ہلاکتوں کو رومانٹک بنا کر پیش کیا جاتا ہے ۔ مثال کے طور پر خواتین کے قتل کو اکثر ”جذباتیت کے جرائم، محبت کے المیے اور ”خاندانی سانحات” جیسی اصلاحات استعمال کر کے سنسنی پھیلانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔ اس طرح کی زبان اور الفاظ عام عوام کی سوچ پر نہ صرف اثر انداز ہوتی ہے بلکہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ معاشرے کے بہت سے افراد کے لیے عورتوں کا قتل ‘نجی معاملہ’ ہے ۔جرمن مردوں میں بھی گھریلو تشدد کا رجحان واضح طور پر بڑھا ہوا ہے ۔جبکہ جرمنی سے تعلق رکھنے والی ایک غیر سرکاری تنظیم ”تیرے ڈے فیم” سے منسلک حقوق نسواں کی سرگرم کارکن وانیسا بل کا کہنا ہے کہ جرمنی میں عورتوں کے قتل کو معاشرتی مسئلے کے طور پر اْس وقت دیکھا جانے لگتا ہے جب اس کا پس منظر مذہبی یا اقلیتی ہو۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ جرمنی میں خواتین کا قتل کرنے والے مردوں میں سے دو تہائی جرمن شہری ہوتے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...