... loading ...
سابق سربراہ آئی ایس آئی جنرل (ر) اسد درانی کی ایک نئی اور انتہائی متنازع کتاب’’ آنر اَمنگ ڈی اسپائیز‘‘ (Honour Among The Spies) بھارت میں شائع ہوگئی ہے،مذکورہ کتاب میں پاکستان کی تاریخ کے مختلف واقعات کو افسانوی انداز سے بیان کیا گیا ہے، اور اسے مختلف فرضی ناموں سے پیش کیا گیا ہے مگر یہ تمام واقعات افسانوی انداز کے باوجود بھی اتنے نمایاں مناسبتیں اور واضح کنائے رکھتے ہیں کہ ایک عام قاری بھی باآسانی پاکستان کے حقیقی سیاسی واقعات اور اس کے کرداروں سے اس کی اصل نوعیت کا اندازا لگا سکتا ہے۔ یہ کتاب ایک ایسے وقت میں منظر عام پر آئی ہے جب پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ اور حکومت انتہائی شدید دباؤ میں ہے۔ پس چلمن حلقوں کی سیاسی مداخلتوں کے حوالے سے اپوزیشن کی مختلف سیاسی جماعتوں کے کھلے اوردبے اظہار کے شدید دشمن ماحول میں یہ کتاب عسکری حلقوں کے لیے دردِ سر کا سبب بن سکتی ہے۔ کتاب کے مندرجات سے اگر کرداروں کا تجزیہ کیا جائے تو صاف نظر آتا ہے کہ جنرل اسد درانی نے مختلف افسانوی انداز میں خود سے جڑے واقعات میں اپنے لیے اسامہ بارکزئی نامی ایک پشتون کردار تجویز کیا ہے۔ جبکہ سابق صدر اور سابق فوجی سربراہ پرویز مشرف کا ذکر وہ گلریز شاہ رخ کے نام سے کرتے ہیں۔ جنرل اسددرانی کی کتاب میں سابق آئی ایس آئی چیف حمید گل کو گل محمد، سابق آرمی چیف مرزا اسلم بیگ کو اکرم مغل، سابق وزیراعظم نوازشریف کو نوین شیخ اور موجودہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کو خورشید قادری اور یوٹرن ا سپیشلسٹ کے افسانوی کرداروں میں سمویا ہے۔ مصنف نے سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کو راجہ رسالو اور کوئٹہ ا سٹاف کالج کے دنوں میں اسامہ بارکزئی یعنی (اپنا) پسندیدہ ترین طالب علم قرار دیا ہے۔مصنف نے اپنے پسندیدہ طالب علم کو غیر معمولی فکر رکھنے والا جرنیل قرار دینے کے بعد اُسے اپنی سروس کے آخری دنوں میں دولت اور عہدے کی جانب رغبت رکھنے کا حامل بنا کر پیش کیا ہے۔ واضح رہے کہ جنرل اسد درانی نے اس سے قبل پاکستان کے دشمن ملک بھارت کے خفیہ ادارے را کے سابق سربراہ ایس کے دلت کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ کتاب Spy Chronicle لکھی تھی۔ جس پر اُن کے خلاف فوج میں کارروائی بھی ہوئی تھی، اور ان کا نام ای سی ایل میں بھی شامل کیا گیا تھا مگر بعدازاں یہ سزا ئیںختم کردی گئی تھیں۔ جنرل اسد درانی کی تازہ افسانوی کتاب سے اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بحث کے نئے دروازے کھلنے کا خطرہ ہے۔ باور کیا جارہا ہے کہ یہ کتاب اسٹیبلشمنٹ کے لیے مزید سبکی کا سامان پیدا کرسکتی ہے اور خود اسد درانی کی مشکلات میں بھی اضافہ کرسکتی ہے۔
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...
خیبرپختونخواہ میں 40 کے قریب ناراض تحریک انصاف ارکان کا بڑا فارورڈ بلاک تشکیل پانے کا دعویٰ کردیا گیا بانی کی رہائی کیلئے قرآن پر حلف نہیں لیا جاتا، صوبائی بجٹ پاس نہیں ہونے دینگے، ایم پی اے ٰ کی نجی ٹی وی سے گفتگو خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات ا...
طائر شہر میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، شہری جبری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے شرکیہ میں حملے کیے، کئی افراد زخمی ہو گئے،اسرائیلی فوج کی انخلا کی وارننگ جاری اسرائیل نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے لبنان پر وحشیانہ حملے تیز کر دیٔے، مزید 8 لبنانی شہری شہید ہو گئے۔لبنانی می...
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے،8 فروری کا ری پلے شروع ہو چکا، آخری محاذ بھی عمران خان کے نام ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ،نون لیگ ،اسلامی تحریک پاکستان...
حکومتی وفد اور پیپلزپارٹی میں بجٹ سے ہنگامی اجلاس ، ڈیڈ لاک ختم کرنیکیلئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ،پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،حکومت ...
گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، پہلے مرحلے میں 28 ہزار مربع میل کا مالک بنوائیں گے پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، پنجاب والے گلگت بلت...
یکم جولائی سے اسٹیشنری آئٹمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہونے سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل سمیت تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان،آئی ایم ایف کی اسٹیشنری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی منظوری سیلز ٹیکس بڑھنے سے تعلیمی اور دفتری اخراجات میں اضافے کا خدشہ،حکومت بجٹ کا ٹیکس استثنا محدود کر...
ملک بھرمیں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبورہیں حیدرآباد 2600 ،پشاور 2750 ، اسلام آباد 2733، راولپنڈی میں 2707روپے تک پہنچ گئی ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800 روپے تک پہنچ...
اسٹریٹجک ذخائر کو مضبوط بنایا جائے اور عوام کو مناسب قیمت پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیراعلیٰ سندھ اس سال گندم خریداری کا ہدف 10لاکھ میٹرک ٹن تھا مگر محکمہ خوراک ایک لاکھ ٹن بھی نہیں خرید سکا، اجلاس میںبریفنگ وزیراعلی سندھ نے گندم کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کو...
سیلاب، خشک سالی اور گلیشیٔرز کا تیزی سے پگھلنا موسمیاتی تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں پاکستان ماحول کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے،عالمی یومِ ماحولیات پر پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان م...
جو لوگ اپنے ذاتی حلقے ہار گئے، وہ گلگت بلتستان میں ووٹ مانگنے وہاں پہنچ چکے ہیں، موجودہ حکمرانوں کی کی کارکردگی صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ یہ الیکشن نہ جیت سکیں، بیرسٹر گوہر گلگت بلتستان کے انتخابی دنگل میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے ، عوام اب ان کے کسی بھی دھوکے...