... loading ...
گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید19 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ملک میں انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد7160ہو گئی،2128کیسزرپورٹ ہونے سے متاثرین کی تعداد 3لاکھ 59ہزار32تک پہنچ گئی،ملک میں کوروناوائرس کے 1379مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے پیر کے روز کوروناوائرس کے حوالے سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ24 گھنٹوں میں کورونا کے 2ہزار128 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد3لاکھ 59 ہزار32 ہوگئی ،پاکستان میں کورونا کے 3لاکھ 23 ہزار824 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ پاکستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا اور یہ تعداد 28048تک پہنچ گئی ۔ پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح دو فیصد جبکہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی شرح 90.2فیصد تک پہنچ گئی۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران599مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو چلے گئے ۔ این سی او سی کے مطابق صوبہ سندھ کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے مریضوں، صحتیاب ہونے والے مریضوں، انتقال کرنے والے مریضوں اور فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے ۔ جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں تیسرے نمبر پر ہے ۔ اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 3687تک پہنچ گئی ۔ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 10266، پنجاب بھر میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد10199،خیبر پختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 2054،بلوچستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 399،آزاد جموں وکشمیر میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 1327جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 156رہ گئی جو ملک بھر میں سب سے کم ہے ۔ این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے رپورٹ ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 1لاکھ 55ہزار680اور پنجاب میں ایک لاکھ 10ہزار450ہے تک پہنچ گئی ۔ خیبرپختونخوا 42ہزار370، اسلام آباد 24ہزار 218، بلوچستان 16ہزار407، آزاد کشمیر 5ہزار455اورگلگت میں 4ہزار 452 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2ہزار475اور سندھ میں 2ہزار747اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد 1ہزار 311، اسلام آباد 257، بلوچستان 156، گلگت بلتستان 93 اور آزاد کشمیر میں121ہو گئی۔اب تک پاکستان میں کوروناوائرس کے کل 49لاکھ 50ہزار 561ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں جبکہ گذشتہ 24گھنٹوںکے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے 29511ٹیسٹ کئے گئے ۔ این سی او سی کے مطابق ملک کے 15 شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے ۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے ۔پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے ۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سے عمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان کے 735 ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے سہولیات ہیں اور ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920ہے ۔ملک میں 132ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...