... loading ...
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے کہاہے کہ ایران نے زیر زمین افزودگی پلانٹ نطنز میں جدید ترین سینٹرفیوجز کی ایک سیریز کی پہلی تیاری شروع کرد دی ہے ۔ ایران اور چھ بڑی طاقتوں کے ساتھ معاہدے کے مطابق یہ جوہری پلانٹ صرف آئی آر 1آلات کی پہلی جنریشن میں استعمال ہوسکتا ہے ۔ایران نے اس سے قبل ایجنسی کو آگاہ کیا تھا کہ وہ نطنز جوہری مقام پر زمین کے اوپر ایک تجرباتی پلانٹ سے یورینیم کی افزودگی کے آلات کے تین سیٹ ایک زیرزمین اسٹیشن میں منتقل کرے گا۔ ایران کا تھا کہ زمین کی سطحپر موجود سینٹری فیوج ورکشاپ میں ٹوٹ پھوٹ اور آتش زدگی کے بعد یہاں سے کچھ جوہری مواد زیر زمین منتقل کرے گا۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے ذریعہ اقوام متحدہ کی ایک خفیہ ایجنسی کی رپورٹ جاری کی گئی جس میں کہا گیا کہ ایران نے آئی آر 2اایم سنٹری فیوجز کا ایک سلسلہ نصب اور باہم منسلک کیا ہے ،بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے ایران سے ایک مشتبہ جوہری سائٹ کے بارے میں نئی وضاحتیں پیش کرنے کو کہا ۔ ادارے کا کہنا تھا کہ ایران کی فراہم کردہ معلومات ناقابل اعتبار ہیں،اس رپورٹ میں کہا گیا کہ اگرچہ ایرانی حکام نے اس سائٹ کے بارے میں کچھ معلومات فراہم کی ہیں۔ ایجنسی نے ایران کو آگاہ کیا کہ وہ تاحال ایرانی ردعمل کو تکنیکی اعتبار سے ناقابل اعتبار سمجھتا ہے ۔بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی رپورٹ میں ایران پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ایسے مقام پر مصنوعی یورینیم ذرات کی موجودگی کی مکمل اور تیز وضاحت فراہم کرے جسے ایجنسی نے یورینیم کی افزودگی کے لیے مختص نہیں کیا ہے ۔اگرچہ ایجنسی نے مذکورہ بالا سائٹ کی اپنی رپورٹ میں کوئی وضاحت نہیں کی ہے تاہم سفارتی ذرائع نے بتایا کہ وہ ایران کے علاقے ترقوزآباد میں واقع ہے ۔ اسرائیل نے ایران پر وہاں خفیہ جوہری سرگرمیاں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔
جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعے شہر کو جرائم سے پاک کرنے کی کوششیں جاری ہیں، دہشتگرد خیبرپختونخوا اور بلوچستان میںزیادہ کارروائیاں کر رہے ہیں،ایڈیشنل آئی جی فرانزک لیب کی سہولت میں وقت لگے گا ، پراجیکٹ کی تکمیل میں مختلف مشکلات کا سامنا ہے، فتنہ الخوارج اور فتن...
امن ہوگا تو خوشحالی آئیگی، صوبے کے عوام کے حقوق کیلئے ہر شخص کے ساتھ بیٹھوں گا خیبر پختونخوا کو۔تجربہ گاہ نہیں بنائیں گے،ہم ڈرنے والے نہیں ،کانووکیشن سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کو۔تجربہ گاہ نہیں بنائیں گے، صوبے کے عوام کے حقوق کے...
پہلا اجلاس 19 فروری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت منعقد ہوگا شہباز شریف دورہ جرمنی مکمل کرنے کے بعد وہیں سے واشنگٹن روانہ ہو جائیں گے وزیراعظم شہباز شریف غزہ پیس بورڈ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق غزہ بورڈ آف پیس کا پہلا اجلاس 19 فروری کو امریکی صدر ڈونلڈ ...
8 فروری الیکشن کو 2 سال مکمل،پی ٹی آئی کا احتجاج، مختلف شہروں میں شٹر ڈاؤن، آواز بلند کرنے کا مقصد انتخابات میں بے ضابطگیوں کیخلاف عوامی مینڈیٹ کے تحفظ کا مطالبہ ہے، پارٹی ترجمان پاکستانی قوم کی سیاسی پختگی اور جمہوری شعور کا منہ بولتا ثبوت ہے، آئیے مل کر اس گرتے ہوئے نظام ک...
اتوارکے روز شہریوں نے دکانیں کھولی،سانحہ گل پلازہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں، وزیر اعلیٰ کی میڈیا سے گفتگو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں۔شہرِ قائد میں ...
دہشت گرد آرہے ہیں تو ماردیں کس نے روکا ہے،نیتن یاہو کے ساتھ امن بورڈ میں بیٹھنے پر شرم آنی چاہیے، سربراہ جے یو آئی ہم نے روش بھانپ کر عمران خان سے اختلاف کیا تھا تو آپ اس سے دو قدم آگے ہیں، ہم بھی دو قدم آگے ہوں گے، خطاب جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل ا...
محمود اچکزئی کی وزیراعظم کو شریک ہونے کی پیشکش، عوام سے جذباتی نہ ہونے کی اپیل،شہباز شریف سے کہتا ہوں وہ عوام کے سوگ میں شامل ہوجائیں، ملکی حالات ایسے نہیں عوام کو جذباتی کیا جائے، پیغام مریم نواز کو ہمارے ساتھ ہونا چاہیے، ناانصافی سے گھر اور رشتے نہیں چلتے تو ملک کیسے چلے گا،مل...
داعش افغانی خودکش حملہ آور کا نام یاسر، پشاور کا رہائشی ، حملے سے قبل مسجد کی ریکی کی، ایک ہفتہ پہلے مسجد سے ہوکر گیا،شواہد جمع کرنے کیلئے نیشنل فرانزک ایجنسی اور نادرا کی مدد لی گئی، ابتدائی تفتیش حملے کی منصوبہ بندی، تربیت اور ذہن سازی افغانستان میں داعش نے کی، افغان طالبان ک...
ڈالرز کی منی لانڈرنگ اور اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے ہیں،گورنر اسٹیٹ بینک ٹریڈ بیس منی لانڈرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سینئر صحافیوں سے ملاقات و گفتگو گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے دو ارب ڈالر کے رول اوور میں کوئی مسئ...
کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ یونٹ کا نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی سکھر کے سرکاری دفتر پر چھاپہ نان کسٹم پیڈ اور ٹمپرڈ گاڑی قبضے میں لے لی،جبکہ حیران کن طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر مقدمے میں نامزد دو وفاقی اداروں کے درمیان اختیارات کی جنگ کھل کر سامنے آگئی، پاکستان کسٹمز کے اینٹی ...
خودکش حملہ آور نے گیٹ پر روکے جانے پر دھماکا کیا، متعدد زخمیوں کی حالت نازک، اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،صدروزیراعظم کی مذمت،تحقیقات کا حکم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ...
جس نے خودکش دھماکا کیا اس کی معلومات مل گئی ہیں، ہوسکتا 72 گھنٹوں میں انجام تک پہنچائیں، وزیرمملکت داخلہ وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ امام بارگارہ دھماکا خودکش تھا، حملہ آور کی معلومات مل گئی ہیں اور افغانستان کا کتنی دفعہ سفر کیا اس کی تفصیلات بھی آگئی ہیں۔وزیر ...