وجود

... loading ...

وجود
وجود

لارنس آف عربیا ,انگریزوں نے ہتھیار ڈالدیئے ،ترک جیت گئے

جمعرات 29 اکتوبر 2020 لارنس آف عربیا ,انگریزوں نے ہتھیار ڈالدیئے ،ترک جیت گئے

وہ نو عمر، بے سلیقہ اور انتہائی غیر فوجی قسم کا انسان تھا لیکن اس کا قلب دنیا کے بعض عظیم ترین جرنیلوں سے ٹکر کھاتا تھا

(قسط نمبر:7)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیکن سیکنڈ لیفٹنٹ ٹامس ایڈورڈ لارنس کا خیال کچھ اور تھا۔ بعض نقشوں کے متعلق وہ جانتا تھا کہ وہ سرتا سر غلط ہیں اس لیے انھیں پرزے پرزے کر دیتا۔ دوسروں میں من مانی تبدیلیاں کرتا۔ نقشہ پر جن چیزوں کو مہمل سمجھتا وہاں حیران کر دینے والی یادداشتیں لکھ دیتا۔
اس سے کہا بھی گیا کہ وہ اس طریقہ عمل کا مجاز نہیں ہے لیکن وہ برابر یہی کرتا رہا۔ اس کے بالا دست جانتے تھے کہ یہ اس کا غلط طریہ کار ہے لیکن بہت جلد وہ یہ بھی سمجھ گئے کہ لارنس محض د لگی کے طور پر یہ حرکتیں نہیں کر رہا ہے۔
اس کو اپنے ہر فعل پر اعتماد ہوتا۔ وہ جانتا اور کہہ دیتا (مخاطب چاہے اس کے مساوی درجہ کا عہدہ دارہ ہو یا اونچے درجہ کا) کہ نقشہ کی ایک غلطی بھی لڑائی کے ہارے جانے کا موجب بن سکتی ہے اور بالخصوص اس ملک میں جس کی ’’تحقیقات‘‘ وہ کر رہے ہیں کسی غلطی کا ہرگز روادار نہ ہونا چاہیے، اس لیے کہ ریگستانی ملک غلطیوں اور فرو گزاشتوں کے باب میں بہت سخت گیر واقع ہوئے ہیں مثلاً کسی چشمہ کی جگہ کے تعین میں دس میل کا فرق زندگی اور موت کا فرق ہے ملک میں ادھر ادھر پھیلی ہوئی بیسیوں چھوٹی چھوٹی وادیوں میں سے کسی ایک کے نام کی غلطی بھی راہ بھٹک جانے کا موجب بن سکتی ہے۔
کسی متمدن ملک میں اس طرح راہ بھٹکنے میں کوئی مضائقہ نہیں کیونکہ بہت جلد کوئی نشان راہ ایسا مل جائے گا جو سیدھے راستہ پر لاڈالے گا لیکن ریگستان میں راہ بھٹکنے سے تمہارا انجام بھی تم سے پیشتر لاکھوں ہلاک ہونے والوں کے ساتھ ہو گا اور سالہا سال بعد تمہاری سفید ہڈیاں کسی بھولے بھٹکے مسافر کو پڑی نظر آئیں گی۔
جی ہاں! لارنس جانتا تھا کہ اس ملک میں نقشہ پر غلط نشانات کے کیا معنی ہوتے ہیں۔ وہ یہ بھی جانتا تھا کہ لڑائیاں کس طرح جیتی اور ہاری جاتی ہیں۔ وہ نو عمر، بے سلیقہ اور انتہائی غیر فوجی قسم کا انسان تھا لیکن اس کا قلب دنیا کے بعض عظیم ترین جرنیلوں سے ٹکر کھاتا تھا۔
کپٹن ہو یا جرنیل، لارنس نہ سلام کرتا اور نہ اس کی طرف متوجہ ہونے میں پہل کرتا۔ نہ مخاطب کیے جانے کا منتظر ہوتا، نہ خود اس قسم کی گفتگو کرتا۔ مثلاً ’’معاف فرمائیے حضور! میں آپ کی توجہ نہایت ادب سے اس حقیقت کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں کہ اس نقشہ میں ایک غلطی ہے۔‘‘
بر خلاف اس کے وہ اپنی انگلی غلطی پر ٹیک دیتا اور مختصر الفاظ میں کہتا:
’’یہ غلط ہے‘‘ یا ’’یہ ٹھیک نہیں ہے‘‘ یا ’’یہ لغوہے۔‘‘ اس کو بدل دینا چاہیے۔‘‘
اور ساتھ ہی وہ لفظ ’’جناب‘‘ کو بھی نظر انداز کر جاتا۔
بلاشبہ وہ جنگ جاری رکھنے والوں کی نظر میں سرے سے سپاہی ہی نہ تھا۔لیکن مشرق قریب کے معاملات میں اس کی قابلیت اور حیثیت مستند مانی جانے لگی تھی، اس لیے کہ وہ اس ملک کے متعلق ہر دوسرے شخص سے کچھ نہ کچھ زیادہ واقفیت کا ثبوت دیتا رہا تھا۔ اب کسی ملک کے کسی قطعہ سے متعلق اس کی توضیحی اطلاعیں پس پشت نہیں ڈال دی جاتی تھیں۔ وہ اتنا جلد اپنا سکہ بٹھا چکا تھا کہ خاص قابلیت کے اور بالخصوص ترکوں کے طور طریقوں سے خوب واقف کار عہدہ داروں کو کٹ کی صورت حال کی اطلاع دینے کے لیے میسو پوٹومیا طے پایا تو منتخب افراد میں لارنس بھی شامل تھا۔
بالآخر لارنس بصرے جا پہنچا اور وہاں مس گرٹوڈیل سے مل کر بہت مسرورو متعجب ہوا۔ یہ خاتون ممتاز زندگی گزار چکی تھیں اور جنگ سے قبل شام اور عربستان کے بعض نامعلوم یا کم معلوم علاقوں کی چھان بین میں سختیاں اور خطرے برداشت کرتی، صحرا کے بعض اندرونی حصوں تک جا پہنچی تھیں خاتون موصوف اس ملک اور یہاں کے قبیلوں سے واقفیت کی بناء پر مشہور ہیں۔ انھوں نے اپنے علم اور واقفیت کے ذریعہ نہ صرف امن کے زمانہ میں بلکہ دوران جنگ میں بھی انگلستان کی بڑی خدمت کی ہے۔
وہ ملے اور پرانی ریگستانی مہموں اور بالخصوص Carchermish کے کھنڈروں کے متعلق گفتگو کرتے رہے۔ وہ ان پرانے موضوعوں پر گفتگو کر ہی رہے تھے کہ ندی کے پرے بندوقوں کی درشت آواز سنائی دی جس نے جنگ کی دائمی یاد کو تازہ کر دیا۔
لارنس نے بڑے تپاک سے اس جاں باز خاتون کو الوداع کہا۔
دریا پر پہنچتے ہی لارنس کو معلوم ہوا کہ یہاں قریب ہی میں اسے ایک بڑی مہم سرکرنی ہے۔ برطانوی فوجی افسروں کی جماعت کٹ کی مجوزہ فوجی دست برداری کے متعلق ابتدائی بات چیت شروع کر چکی تھی۔ محافظ فوج کی انتہائی جاں بازی اور قربانیوں کے باوجود یہ ظاہر ہو چکا تھا کہ کٹ کرو چھوڑ دینا ہی پڑے گا،باقی صرف یہ رہ گیا تھا کہ ترکوں سے ممکنہ بہتر شرائط منوالی جائیں۔
لارنس کے ذمہ یہ کام تھا کہ ممکنہ تعداد میں انگریز زخمیوں کو منتقل کرتا رہے۔ لارنس کو مدد کے لیے یہاں بھیجا ہی اس لیے گیا تھا کہ وہ اس ملک سے خوب واقف تھا۔ اس نے خندقوں میں چند دن گزارے جہاں وہ فوجی افسروں سے مسلسل گفتگو کرتا رہا۔ مردہ لاشوں کی سخت بد بو دار اور مہلک ہوا میں سانس لینے اور ایسی غذا کھانے سے جس کو مکھیوں اور کیڑوں کے نرغہ سے محفوظ ہیں، رکھا جا سکتا تھا۔ لارنس کو ہلکا سا بخار چڑھ آیا لیکن چند ہی روز کے آرام کے بعد وہ پھر اٹھ کھڑا ہوا۔ اگرچہ اب بھی وہ کمزور تھا لیکن اپنے فرائض انجام دیتا رہا۔ انگریز عہدہ داروں کے لیے بشمول لارنس اب وہ وقت آ گیا تھا کہ ترکی افواج کے سفید جھنڈے کے آگے سپر ڈالدیں۔ یہ لارنس کے لیے ایک انوکھی بات تھی۔ وہ بڑھاپے اور علالت کی پر سکون موت سے آشنا تھا۔ نہر سوئز پر لڑائی کے بعد اس نے بعض مردہ ترکوں کے فوٹو بھی لیے تھے۔ لیکن یہ اس سے بھی زیادہ المناک اور وحشت ناک چیز تھی۔ وہ دو سو گز ہی گئے ہو ںگے کہ اس نوجوان طالب علم (لارنس) نے خود کو جنگ کی تمام ہولناکیوں میں گھرا پایا۔ جہاں تہاں خودد اس کے ہم وطنوں اور ترکوں کی لاشوں کے انبار لگے تھے جو بے دھڑک فتح کے داؤ پر لگا دئیے گئے تھے۔ اس المناک منظر نے ان کی فطرت کے سارے ستھرے پن اور بلاوجہ اذیت رسانی سے اس کے عادتی گریز اور تنفر میں ایک ہیجان سا پیدا کر دیا۔ لڑائی تو بہر حال لڑنی تھی۔ لیکن اس نے کچھ ایسا محسوس کیا کہ لڑائی جیتنا ہی ہے تو اس کو اتلاف جان کے کم سے کم نقصان کے ساتھ محض ہوشیاری سے جیتنا چاہیے جس کو فوجی ماہرین کی اصطلاح میں فن حرب Straegy کہا جاتا ہے۔ خوں ریز جنگ جوئی میں وہ خود کو دلیر نہیں پاتا تھا۔ لیکن فتح و شکست کا انحصار اسی پر تھا۔ یہ لڑائی ترک جیت ہی چکے تھے اور لارنس بظاہر اگرچہ جری نظر آتا تھا لیکن اس کو اپنے احساسات کے چھپانے میں بڑی جدوجہد کرنی پڑتی تھی۔
اس قسم کی لڑائی میں کوئی عظمت و برتری نہ تھی۔ اس لیے کہ یہی قتل و خون ریزی کا دوسرا نام تھا اور ترک اپنے ابتدائی اقدام پر فتح پا چکے تھے۔
یہ بھی ممکن ہے کہ جنگ آزادی کا نصب العین ہیولیٰ کی شکل میں ان دنوں اس کے خیالات پر مستولی ہو، ظفریابی کا یہ طریقہ تباہ کن حد تک سست رفتار تھا۔ جنگ ایسی چیز ہے جس کو جلد ختم ہونا یا کر دینا چاہیے کیونکہ سوائے تباہی کے اس کا نتیجہ کچھ اور نہیں ہوتا۔فوجی صدر مقام سے اب اس کے تفویض یہ کام کیا گیا کہ ہوائی فوٹو گرافی کے ذریعہ نقشے بنانے کے امکانات پر رپورٹ روانہ کرے اور تحقیقات شروع کرنے کے لیے اس کو بصرے بھیج دیا گیا۔ اس سے مقصود ممکن ہے لارنس کو آزمانا ہو یا ان ہی کی جدید گھڑی ہوئی اصطلاح ’’شرارت‘‘ Mischief سے اس کو کہیں دور مشغول رکھنا ہو۔
(جاری ہے )
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
پڑوسی اور گھر گھسیے وجود جمعه 29 مارچ 2024
پڑوسی اور گھر گھسیے

دھوکہ ہی دھوکہ وجود جمعه 29 مارچ 2024
دھوکہ ہی دھوکہ

امریکہ میں مسلمانوں کا ووٹ کس کے لیے؟ وجود جمعه 29 مارچ 2024
امریکہ میں مسلمانوں کا ووٹ کس کے لیے؟

بھارتی ادویات غیر معیاری وجود جمعه 29 مارچ 2024
بھارتی ادویات غیر معیاری

لیکن کردار؟ وجود جمعرات 28 مارچ 2024
لیکن کردار؟

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر