... loading ...
ملکی معیشت کے بارے میں ہر پانچ میں سے چار پاکستانیوں نے ملکی سمت کو غلط قرار دے دیا۔سروے کے دوران 79 فیصد شہریوںنے خیال ظاہر کیا ملک غلط سمت میں بڑھ رہا ہے ۔ 21 فیصد نے کہا ملکی سمت درست ہے ۔ آئندہ 6 ماہ میں ملکی معیشت میں مزید خرابی کی بھی ہر 5 میں سے 4 پاکستانیوں نے پیش گوئی کی، ریسرچ کمپنی آئی پی ایس او ایس پاکستان نے نیا سروے جاری کردیا۔حال ہی میں کیے گئے ایک سروے کے مطابق ہر پانچ میں سے چار پاکستانیوں نے ملکی سمت کو غلط قرار دے دیا ہے ۔ریسرچ کمپنی آئی پی ایس او ایس پاکستان کی جانب سے گزشتہ ماہ کیے گئے سروے کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے ۔ ستمبر 2020 میں کیے جانیوالے اس سروے میں ملک بھر سے 1 ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا۔سروے کے مطابق موجودہ ملکی حالات پر عدم اطمینان کا اظہار کرنے والوں کی شرح 69 فیصد جبکہ اطمینان کا اظہار کرنے والوں کی شرح 31 فیصد نظر آئی۔رپورٹ میں معیشت پر تشویش کا اظہار کرنے والوں کی شرح 74 فیصد جبکہ اطمینان کا اظہار کرنے والوں کی شرح 21 فیصد سے بڑھ کر 25 فیصد ہوگئی۔آئی پی ایس او ایس کے سروے کے مطابق ملکی معیشت پر بھی عوامی اعتماد بحال نہیں ہوسکا اور 20 میں سے صرف ایک پاکستانی یعنی 6 فیصد نے ملکی معیشت کو مضبوط کہا، 41 فیصد نے موجودہ معیشت کو کمزور کہا جبکہ 53 فیصد افراد نے نہ کمزور نہ مظبوط کہا۔سروے کے مطابق ہر 5 میں سے 4 پاکستانی یعنی 56 فیصد نے آئندہ 6 ماہ میں ملکی معیشت مزید خراب ہونے کا کہا جبکہ 21 فیصد نے مستقبل میں معیشت بہتر ہونے کی امید ظاہر کی۔عوامی سروے کے مطابق 79 فیصد افراد نے خیال ظاہر کیا کہ ملک غلط سمت کی جانب بڑھ رہا ہے جبکہ صرف 21 فیصد افراد نے کہا کہ ملک کی سمت درست ہے ۔آئی پی ایس او ایس کے مطابق پاکستان کے عوام کی اکثریت معاشی معاملات پر سب سے زیادہ تشویش کا اظہار کرتے نظر آئے ، جس میں مہنگائی پر 36 فیصد افراد نے سب سے زیادہ تشویش کا اظہار کیا، یہ شرح گزشتہ سروے کے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ ہے ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...