... loading ...
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں سالانہ دس لاکھ افراد خودکشی کرتے ہیں۔ بیس سے انتیس سال کے لوگوں میں خودکشی کا رجحان زیادہ ہوتا ہے ۔پاکستان میں خودکشی کرنے والوں کے اعدادوشمار موجود نہیں ہیں۔ سندھ کے 20 اضلاع کے اسپتالوں میں نفسیاتی امراض کے شعبہ جات اور نفسیاتی امراض کے ڈاکٹرز ہی موجود نہیں۔ سندھ بھر میں صرف 140 کے قریب ماہرین نفسیات دستیاب ہیں۔اگر حکومت 1100 ارب روپے میں سے پچاس ارب روپے صحت اور تعلیم پر خرچ کرے تو نفسیاتی امراض میں کمی واقع ہوگی۔ طبی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ کیڑے مار دوا پی لینا، خواب آور گولیاں یا زہر خورانی ، پنکھے سے لٹک کر، اونچائی سے چھلانگ لگاکر کر یا بندوق کی گولی سے اپنی زندگی ختم کرلینے کے رجحانات میں اضافہ ہونے لگا ہے جس کے نتیجے میں دنیا بھر میں ہر 40 سیکنڈ میں ایک فرد خود کشی کر لیتا ہے اور سالانہ خودکشی کرنے والوں کی یہ تعداد دس لاکھ تک پہنچ جاتی ہے جو کسی بھی جنگ یا کسی بیماری سے ہونے والی اموات سے زیادہ ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ماہرین نے بدھ کو جناح اسپتال میں ڈیپارٹمنٹ آف سائیکیٹری اور پاکستان سائیکیٹری سوسائیٹی کے تحت خودکشی سے بچائو کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سیمینار میں خودکشی اور ذہنی صحت سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جناح اسپتال کے شعبہ نفسیات کے سربراہ پروفیسر اقبال آفریدی نے بتایا کہ بیس سے انتیس سال کے لوگوں میں خودکشی کا رجحان زیادہ ہوتا ہے ۔پاکستان میں خودکشی کرنے والوں کے درست اعداد وشمار موجود نہیں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں سالانہ 13 ہزار سے 14 ہزار افراد خود کشی کرتے ہیں جبکہ تقریباََ ایک لاکھ 30 ہزار سے 2 لاکھ 70 ہزار افراد خود کشی کی کوشش کرتے ہیں جو الارمنگ صورتحال ہے ۔پروفیسر اقبال آفریدی کا کہنا تھا کہ اگرچہ پاکستان میں خودکشی کا رجحان مغربی ممالک سے کم ہے تاہم کورونا وائرس کے وباء کے دوران معاشی مسائل کی وجہ سے پیدا ہونے والے ڈپریشن اور دماغی امراض کی وجہ سے خودکشی کے رجحان میں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ذہنی صحت کی سہولیات اور ذہنی صحت سے متعلق ماہرین کی تعداد میں اضافے سے ملک میں خود کشی کے بڑھتے ہوئے رجحان پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ذہنی صحت کے بجٹ میں اضافہ کیا جائے ۔ اس وقت ذہنی صحت کے شعبے میں ملکی بجٹ کا صرف 0.4 فیصد خرچ کیا جا رہا ہے ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سندھ مینٹل ہیلتھ اتھارٹی سینیٹرعبدالکریم خواجہ نے کہا کہ سندھ کے 20 اضلاع کے اسپتالوں میں نفسیاتی امراض کے شعبہ جات اور نفسیاتی امراض کے ڈاکٹرز ہی موجود نہیں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ کے تین ڈویژنز اور 20 اضلاع کے اسپتالوں میں میںذہنی صحت کے شعبہ جات ہی نہیں ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ میں مینٹل ہیلتھ یونیورسٹی بنا رہے ہیں ۔چیئرمین سندھ مینٹل ہیلتھ اتھارٹی نے بتایا کہ پاکستان میں نفسیاتی امراض کے ڈاکٹروں کی تعداد 600 ہے ۔ ہمیں 7000 ہزار سائیکاٹرسٹ کی ضرورت ہے ۔ دو گھنٹے سے زیادہ اسکرین پر دیکھنے سے ذہنی اور جسمانی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اگر حکومت 1100 ارب روپے میں سے پچاس ارب روپے صحت اور تعلیم پر خرچ کرے تو نفسیاتی امراض میں کمی واقع ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ قانون کے مطابق خودکشی سے بچنے والوں کیلئے سزا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایشیا کی سب سے بڑا مینٹل ہیلتھ اسپتال بننے جارہا ہے ۔ سیمینار میں ماہرین نے بتایا کہ کورونا سے لوگوں کے مرنے پر شور مچایا گیا،خودکشی سے مرنے پر بھی روشنی ڈالنی چاہیئے ۔ماہرین نے یہ بھی بتایا کہ سائیکو تھیرپی سے خودکشی کی سوچ کو روکا جاسکتا ہے ۔
بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب وکٹوریہ بیس پر ڈرونز اور راکٹوں سے حملہ، آگ بھڑک اٹھی ،8 افراد زخمی ،عراقی مزاحمتی تنظیم کی امریکی سفارتخانے کو نشانہ بنانے کی کوشش،روسی ٹی وی کا دعویٰ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے17 ویں روز ایران پر حملوں کا سلسلہ جاری ، اسرائیل کے وسطی علاقوں...
رقم کی وصولی کے سلسلہ میںخواتین دوکان کی چھت پرچڑھ گئیں جس سے کمزورچھت اچانک زمین بوس ہوگئی،ضلعی انتظامیہ متعدد کی حالت تشویشناک علاقہ بھرکی فضاسوگوار،وزیراعلیٰ پنجاب کانوٹس، رپورٹ طلب کرلی، لواحقین سے اظہارتعزیت بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصولی کے دوران دوکان کی چھت گر...
بروقت فیصلوں کی بدولت اس وقت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے،شہباز شریف ملکی معیشت کے استحکام اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں بات چیت وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان عالمی سطح پر جاری کشیدگی کے پیش نظر کسی بھی ق...
سروے میں 100فیصد موٹرسائیکل سوار دھوکا دینے میں ملوث نکلے ،ڈی آئی جی ٹریفک آئی جی سندھ کے احکامات پر عید کے بعد بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا شہر قائد کے موٹرسائیکل سواروں نے ای چالان سسٹم کو بھی ہرادیا ، ڈی آئی جی ٹریفک نے انکشاف کیا سروے میں 100 فیصد موٹرسائیکل س...
اصفہان میں15 افراد شہید، کئی زخمی ہو گئے،لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ،ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے موجودہ شرائط امریکا کیلئے قابل قبول نہیں ہیں، امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل میںایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملے سے بڑے پیمانے تباہی ، متعدد مقامات پر آگ...
کراچی اور سندھ کے خلاف منفی بات نہ کی جائے،میں سیاسی کارکن ہوں،ہم ہوں یا نہ ہوں، صوبہ اورشہر ہمیشہ قائم رہیں گے ، پروپیگنڈا نہیں کریں گے، وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کو لایا جائے گا سوشل میڈیا ویڈیوبنا کر فنکار نہیں بنائیں، نوازشریف جیل جا سکتے ہیںملک کو نقصان نہیں پہنچاسکتے، میںغل...
اسرائیلی وزیر اعظم زندہ ہیں تو وہ ایرانی حملوں کا ہدف رہیں گے، بچوں کا قاتل قراردیتے ہوئے سخت بیان نیتن یاہو محفوظ اور ہلاکت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے خبروں کو مسترد کردیا ایران کی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف سخت بی...
مسلح افواج کی کارروائیوں میں 912 زخمی،دہشتگردوں کی44 پوسٹوں پر قبضہ 229 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں تباہ کی گئیں، وزارت اطلاعات کا بیان آپریشن غضب لِلحق کے تحت پاکستان کی مسلح افواج کی کارروائیوں میں دہشتگردوں اور افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ وز...
عراق کی مزاحمتی فورسز نے امریکا کا ری فیولنگ طیارہ مار گرایا ، امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعوی ایران کے خلاف جاری فضائی بمباری کے دوران امریکی طیارہ مغربی عراق میں گرکر تباہ ہوگیا۔ایران کی ختم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر نے دعوی کیا ہے کہ عراق کی م...
بصورت دیگر 26 مارچ سے پٹرول پمپس کی بندش کا سلسلہ شروع ہو جائے گا 21 روپے پیٹرولیم لیوی بڑھائی، باقی 36 روپے فی لیٹر کس کی جیب میں گئے؟ آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (اے پی پی ڈی اے)نے حالیہ قیمتوں میں اضافے اور ڈیلرز کے مارجن میں عدم اضافے کے خلاف عیدالفطر کے بعد مل...
عمران خان کا علاج ذاتی معالجین کی نگرانی اور فیملی کی موجودگی میں شفاء انٹرنیشنل اسپتال میں فوری طور پر کرایا جائے تحریک انصاف کی منزل حقیقی آزادی ہے اور اس کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی،پریس کانفرنس سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق ...
شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں گے،سندھ کی ترقی کے نقش قدم پر چلیں گے،نہال ہاشمی ایم کیو ایم والے ہمارے پاکستانی ہیں، ناراضگی چھوٹی چیز ہے ان کو منا لیں گے ، مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں...