... loading ...
بھارتی حکومت نے لداخ کے معاملے پر چین سے کشیدگی میں اضافے کے باعث مزید 118 ایپلی کیشنز پر پابندی لگادی جن میں بھارت بھر میں مشہور گیم پب جی بھی شامل ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے مذکورہ چینی ایپلی کیشنز پر پابندی سے متعلق کہا کہ یہ اقدام بھارت کی خودمختاری اور سالمیت، دفاع و سلامتی کے مفاد میں اٹھایا گیا۔ ٹیسنٹ ہولڈنگز لمیٹڈ کا ویڈیو گیم پب جی دنیا بھر کے ٹاپ 5 اسمارٹ فون گیمز میں شامل ہے اور اب تک اسے 73 کروڑ 40 لاکھ سے زائد مرتبہ ڈان لوڈ کیا جاچکا ہے ۔رپورٹس کے مطابق بھارت میں پب جی کے 5 کروڑ کے قریب فعال پلیئرز ہیں تاہم وہاں اب اس ایپ پر پابندی لگادی گئی ہے ۔بھارت کی وزارت الیکٹرونکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق اس موبائل گیم پر انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کے سیکشن 69 اے کے تحت دیگر ایپس کے ساتھ پابندی عائد کی گئی۔پابندی کی وجوہات کے حوالے سے بتایا گیا کہ یہ ایپس ایسی سرگرمیوں ملوث ہیں جو بھارت کی خود مختاری اور سالمیت، دفاع، سیکیورٹی سے متعصبانہ ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ بھارتی سائبر اسپیس کا تحفظ، سالمیت اورخودمختاری کو یقینی بنانے کے اقدام کے تحت کیا گیا اور اس اقدام سے کروڑوں بھارتی موبائل اور انٹرنیٹ صارفین کے مفادات کا تحفظ ہوگا۔حالیہ اقدام کی وضاحت کرتے ہوئے وزارت الیکٹرونکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا کہ انہیں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس پلیٹ فارمز پر صارفین کا ڈیٹا چرانے اور بھارت سے باہر سرورز پر منتقل کرنے کی شکایات موصول ہوئی تھیں۔بیان میں کہا گیا کہ بھارتی وزارت داخلہ کے سائبر کرائم نے بھی ان نقصان دہ ایپس کو بلاک کرنے کی تجاویز دی تھیںبھارت میں بلاک کی گئی دیگر ایپس میں گیمز، آن لائن پیمنٹ سروسز، ڈیٹنگ سائٹس اور سیلفیز ایڈٹ کرنے والے سافٹ ویئر بھی شامل ہیں۔
ایران پر حملے اور ٹارگٹ کلنگ فوری بند کی جائے، مستقبل میں حملے اور جارحیت کے نہ ہونے کی ٹھوس ضمانت دی جائے،جنگ سے ایران میں ہونیوالے نقصانات کا ازالہ بصورت معاوضہ کیا جائے مشرق وسطیٰ میں ایران کے اتحادی یا حمایت یافتہ گروہوں کے خلاف فوجی کارروائیوں کو بند کیا جائے،آبن...
پاکستان کی آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین کو سنائی گئی سزائوں کی مذمت فیصلہ مقبوضہ کشمیر میں بنیادی حقوق کے دبائو کی عکاسی کرتا ہے، ترجمان دفترخارجہ پاکستان نے کشمیری خاتون رہنماء آسیہ اندرابی اور ان کی دوساتھیوں فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو سنائی گئی سزاں کی مذ...
تنازعات کو طاقت کے استعمال کے بجائے بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے،چینی وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے گفتگو میں جنگ کے بجائے مذاکرات پر زور چین نے ایران پر زور دیا ہے کہ جنگ کے بجائے بات چیت کو فوقیت دی جائے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ...
وزیراعظم پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کیلئے جاری مذاکرات کی کاوشوں کا خیر مقدم اور حمایت کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان خطے کے امن و استحکام کے مفاد میں مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذ...
کوئی مذاکرات اور کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، کسی میں ہمت ہے تو جا کر عمران خان سے مذاکرات کرے، آپ پونے تین سال کسی کو جیل میں رکھ کر اب کہیں کہ ڈیل کرنا چاہتا ہوں، علیمہ خانم بانی پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی کی ملاقات،بہنوں اور وکلا کی ملاقات نہ ہوسکی،جیل انتظامیہ سے لیکر باتیں کرن...
مغازی پناہ گزیں کیمپ میں باپ کے سامنے بچیکے زخموں میں ناخن پیوست کیے گئے واقعے کے بعد انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے غزہ کے علاقے مغازی پناہ گزیں کیمپ میں ایک نہایت افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک فلسطینی شہری ...
جنگ نے خلیج کے ہوائی اڈوں اور پروازوں کو متاثر کیا، ایندھن کی ممکنہ قلت کا خطرہ جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے سے ایٔرلائن ٹکٹوں میں اضافے کا خدشہ ہے ایران پر اسرائیلی و امریکی جنگ کے نتیجے میں دنیا کی 20 بڑی ایٔر لائنز کو 53 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق...
دیمونا اور عراد میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ،شہر کے مشرقی حصے میں دھماکوں کی اطلاعات،پاسداران انقلاب کا اسرائیلی لڑاکا طیارہ گرانے کا دعویٰ، اسرائیل نے تصدیق نہیں کی نیتن یاہو نے صورتحال کو انتہائی مشکل قرار دے دیا، ریسکیو اداروں کو مزید مضبوط کرنے کی...
ایران تیل و گیس کی تنصیبات ، پانی صاف کرنیوالے پلانٹس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام کو نشانہ بنا سکتا ہے،ابرہیم ذوالفقاری ایران نے 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنیکیلئے اقدامات نہ کیے تو پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے،صدر ٹرمپ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر...
حکمران طبقہ عیاشیوں میں مصروف ہے جبکہ عوام پر مہنگائی کے بم برسائے جا رہے ہیں غزہ کے بچے اور مجاہدین ملبے کے ڈھیروں میں عید منارہے ہیںاور ا ن کے حوصلے بلند ہیں جماعت اسلامی کراچی کے تحت یکم شوال کو مقامی ہال میں روایتی عید ملن کا انعقاد ہوا جس میں مرکزی ،صوبائی اور کراچی کے ذ...
تیل کی مسلسل فراہمی کیلئے پرعزم ہیں، ہم ٹارگٹڈریلیف کی طرف جائیں گے، محمد اورنگزیب علاقائی کشیدگی اور جنگی حالات سے توانائی انفرااسٹرکچر متاثر ہونے کا خدشہ ہے،میڈیا سے گفتگو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عیدالفطر کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک میں استحکا...
سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازعید ادا نہیں کر سکے،جیل ذرائع عید کی نماز کے دوران اپنے سیل میں ہی قیام کیا، بچوں سے ٹیلی فون پربات کی ملک بھر کی طرح اڈیالہ جیل میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق عام قیدیوں نے عید نماز جیل کی جامع مسجد اور امام...