... loading ...
نئے کورونا وائرس نے دنیا بھر میں کروڑوں افراد کی روزمرہ کی زندگی اور ذہنی صحت کو بری طرح متاثر کیا ہے ، جن کو طویل لاک ڈائون کا تنائو، بیمار ہونے کا خوف اور مالی مشکلات کا سامنا ہے ۔نئے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی صحت کے حوالے سے ماہرین کی جانب سے کام کیا جارہا ہے مگر اس نئی تحقیق میں بماری سے محفوظ افراد پر مرتب اثرات کا جائزہ لیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا کی کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق میں اپریل سے ہونے والے متعدد سروے رپورٹس کو بنیاد بنایا گیا، جن کا آغاز امریکا میں لاک ڈان کے نفاذ کے چند ہفتوں بعد ہوا تھا۔محققین کا کہنا تھا کہ کووڈ 19 کے خلاف مزاحمت کے حوالے سے یہ اولین تفصیلات میں سے ایک ہے ، جاری تحقیق کے حوالے سے ہمارا خیال ہے کہ صورتحال مزید بدتر ہوگی، وبا جتنی طویل ہوگی اتنی ہی لوگوں میں اس کے خلاف مزاحمت کم ہوتی جائے گی۔تحقیق میں آن لائن، سوشل میڈیا، ویب سائٹ اور دیگر اداروں کی سروے رپورٹس کو شامل کیا گیا تھا جن میں سے بیشتر امریکا سے تعلق رکھتی تھیں۔محققین اب وبا کی پیشرفت کے ساتھ ساتھ مزید تحقیق کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ان سروے رپورٹس میں لوگوں سے سابقہ آفات کے تجربات، ان کی مزاحمت، تنا، کووڈ 19 کے حوالے سے موجودہ صورتحال اور دیگر تفصیلات حاصل کی گئی تھیں۔اس تحقیق میں بیشتر افراد وہ تھے جو سرویز کا حصہ اس وقت بنے جب فیس ماسک کو لازمی قرار نہیں دیا گیا تھا، کاروباری اداروں کی بندش کا دورانیہ بڑھا نہیں تھا جبکہ بڑے پیمانے پر لوگ روزگار سے محروم نہیں ہوئے تھے ۔محققین کا کہنا تھا کہ اس وقت سرویز میں شامل بہت کم افراد کو اپنے خاندان کے افراد میں بیماری یا اس کے نتیجے میں ہلاکت کا تجربہ ہوا تھا۔اب ان سب عوامل کو مزید تحقیق کا حصہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔محققین نے دریافت کیا کہ کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں لوگوں میں ایک دوسرے سے ملاقات سے بیمار ہونے کے خطرات اور خدشات بڑھ گئے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ ایسا نظر آتا ہے کہ اصل خوف اس بیماری کے متعدی ہونے کا ہے ، کیونکہ یہ ایک منفرد پہلو ہے کہ ایک وبائی بیماری لوگوں کے اندر ایک دوسرے کے لیے خطرے کا احساس بڑھا دے ،یعنی اگر ہم دیگر کے لیے کچھ کرتے ہیں، تو اس سے تنا میں اضافہ ہوتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ لوگوں میں تنا جتنا زیادہ ہوگا اتنی ہی مزاحمت کم ہوجائے گی۔محققین کے مطابق اب تک وبا کے دوران لوگوں کی روزمرہ کی جذباتی زندگی پر نہ ہونے کے برابر کام ہوا ہے ۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اوسطا صرف 28 دن کے اندر دوتہائی افراد نے معتدل سے زیادہ تنا کو رپورٹ کیا جن میں سے اکثریت خواتین کی تھیں، جبکہ اکثر افراد زیادہ تعلیم یافتہ اور اس وقت ملازمت کررہے تھے ۔محققین کا کہنا تھا کہ اس سے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ سماجی طور پر کم وسائل رکھنے والے افراد کو زیادہ تنا کا سامنا ہے اور ان کی مزاحمت کی سطح بہت کم تو نہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات کی ضرورت ہے جس سے عوام میں پائے جانے والی بہت زیادہ غیریقینی صورتحال کو کم کیا جاسکے ۔
خودکش حملہ آور نے گیٹ پر روکے جانے پر دھماکا کیا، متعدد زخمیوں کی حالت نازک، اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،صدروزیراعظم کی مذمت،تحقیقات کا حکم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ...
جس نے خودکش دھماکا کیا اس کی معلومات مل گئی ہیں، ہوسکتا 72 گھنٹوں میں انجام تک پہنچائیں، وزیرمملکت داخلہ وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ امام بارگارہ دھماکا خودکش تھا، حملہ آور کی معلومات مل گئی ہیں اور افغانستان کا کتنی دفعہ سفر کیا اس کی تفصیلات بھی آگئی ہیں۔وزیر ...
عمران خان نے دائیں آنکھ میں نظر کی کمی کی شکایت کی اور ان کی رضامندی سے علاج کیا گیا،پمز اسلام آباد کے سینئر اور مستند ماہر امراض چشم نے اڈیالہ جیل میں آنکھوں کا مکمل معائنہ کیا،ایگزیکٹو ڈائریکٹر معائنے میں سلٹ لیمپ معائنہ، فنڈواسکوپی، آنکھ کے اندرونی دباؤ کی پیمائش، ضروری ...
قوم کو نفرت، انتہاپسندی، اور دہشتگردی کے خلاف متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا، چیئرمین حکومت عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنائے،شدیدمذمت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں امام بارگاہ و مسجد میں دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذ...
9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، بند کمروں میں فیصلوں سے بہت نقصانات ہوئے غلط پالیسیوں سے یہاں امن قائم نہیں ہو رہا اور ہم دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہیں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پولیس پر 9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، پولیس کو سیاست میں مت گھ...
معرکہ حق میں شاندار فتح سے کشمیر کا مسئلہ پوری دنیا میں اجاگر ہوا،وزیراعظم جلد کشمیر کی آزادی ممکن ہوگی ، کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ بھارتی کٹھ پتلیوں کا حال انڈین طیاروں کی طرح ہوگا، معرکہ حق میں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت پراکی...
آزادی اظہاررائے کی آڑ میںعوام کو تکلیف پہنچانے نہیںدیں گے،سیدمراد علی شاہ احتجاج کیلئے کئی مقامات ہیں، مرکزی سڑکوں پر احتجاج نہیں کیا جاسکتا، میڈیا سے گفتگو وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہر شخص کو احتجاج اور جلسے جلوسوں کی اجازت ہے لیکن آزادی اظہار رائے کی آڑ میں ک...
کسی کو بھی کراچی بند کرنے کی اجازت نہیں، شہر قائد ملک کا معاشی مرکز ہے اس کا پہیہ چلتا ہے تو ملک چلتا ہے،ضیا لنجار پیر محمد شاہ پر لگے الزامات کی انکوائری جاری ہے، رپورٹ آنے سے پہلے کچھ کہنا مناسب نہیں ہے،میڈیا سے گفتگو وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے پاکستان تحریک انصاف (...
ملک بھر میںکشمیریوں سے غیر متزلزل حمایت کا عہد، شہدا کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی آزاد کشمیر اور پاکستان کو ملانے والے مختلف مقامات پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی گئی پاکستان ، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے جدوجہد آزادی میں مصروف ...
پاکستان اور جموں وکشمیر کے اٹوٹ رشتے کی تجدید، دنیا کشمیریوں کی پکار سنے گی پاکستان اور آزاد کشمیر میںجوش و خروش سے جلسے ، جلوسوں ، ریلیوں کا انعقادکیا جائیگا پاکستان، آزاد جموں وکشمیر اور دنیا بھر میںآج یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا جائے گا جسکا مقصد بھارتی ظلم ستم...
ہر شہر میں جلسے منعقد کیے جائیں اور ریلیاں نکالی جائیں، مولانا عبدالغفور حیدری 8 فروری کا الیکشن قوم کیلئے ناقابل قبول ، عوامی مینڈیٹ پر کھلا ڈاکا ہے،بات چیت جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ایف) نے 8 فروی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے مرکزی سیکریٹری جنرل جمعیت...
آٹا، چکن، مصالحے،بیکری آئٹمز، دودھ سمیت بیشتر اشیاء مزید مہنگی کر دی گئیں پھلوں کی 2۔28 اور مصالحہ جات کی 2 فیصدقیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا رمضان المبارک کی آمدسے قبل مہنگائی میں اضافہ، آٹا، چکن، مصالحے،بیکری آئٹمز، دودھ سمیت بیشتر اشیاء مزید مہنگی کر دی گئیں۔ تفصیلات...