وجود

... loading ...

وجود
وجود

روزگار اب لاکھوں لوگوں کی یادوں کا حصہ بن گئے

هفته 23 مئی 2020 روزگار اب لاکھوں لوگوں کی یادوں کا حصہ بن گئے

جب لوگ کورونا وائرس یا کووڈ۔ 19 کو مڑ کر کر دیکھیں گے‘ تب انہیں سب سے زیادہ جو چیز یاد رہے گی‘ وہ ہوسکتا ہے کہ بحران کے دوران ملازمتوں سے محرومی رہے۔ ملازمتوں سے محرومی کا مطلب انسانوں پر ایک بہت بڑا ذہنی دبائو ہوتا ہے۔ اس سے پہلے بھی جو بحران دنیا میں پیدا ہوئے ان بحرانوں نے انسانوں کو ذہنی دبائومیں مبتلا کردیا۔ اس سلسلہ میں ہم جان اسٹین بیک کی The Grapes of Wrat اور سٹڈس ٹرکیل کے ہاٹ ٹائمس : اینڈ اورل ہسٹری آف دی گریٹ ڈپریشن کی مثالیں دے سکتے ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ ا سٹین بیک کو ان کے اس فکشن پر ادب کے نوبل پرائز سے نوزا گیا تھا۔ انہوں نے یہ فکشن نان فکشن کے انداز میں پیش کیا۔ اس کے باوجود سٹالن نے اس کتاب پر پابندی عائد کردی۔ اس بارے میں کہا جاتا ہے کہ ا سٹالن یہ نہیں چاہتے تھے کہ روسی شہری یہ نہ دیکھے کہ ایک غریب امریکی خاندان بھی کار رکھنے کا متحمل ہوسکتا ہے (اس وقت ایک فورڈ ماڈل T کی قیمت ایک اوسط خاندان کے لیے 4 ماہ کی تنخواہ کے مساوی ہوا کرتی تھی)۔ روسی ادب سے جو چیز منظر عام پر آئے گی‘ اس بارے میں جاننا ضروری ہے۔ روس کے تقریباً تمام علاقوں میں اپریل کے اواخر تک 78 فیصد ملازمین کام نہیں کررہے تھے۔ یہ بات ’’فنانشیل ٹائمز‘‘ نے وزیر فروغ اقتصادیات کے حوالہ سے بتائی۔ روس میں اقتصادی سرگرمی اور ٹیکسوں سے ہونے والی آمدنی 30 فیصد سے بھی کم ہوگئی۔ ذہن نشین رہے کہ امریکامیں بیروزگاری 15 فیصد تک پہنچ گئی ہے ‘جو 1939 میں گریپس آف رات کی اشاعت کے وقت بھی اِتنی ہی تھی۔ ہندوستان ہنوز بے روزگاری کے معاملہ میں سرفہرست ہے۔ اس ملک میں بے روزگاری بڑھ کر 27 فیصد ہوگئی ہے۔ 27 فیصد کا مطلب ہندوستان میں 122 ملین لوگ بے روزگار ہیں۔ یہ ہم نہیں کہہ رہے ہیں‘ بلکہ سنٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکانومی کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں۔ ان میں سے 91 ملین افراد صرف اپریل میں اپنی ملازمتوں سے محروم ہوئے ہیں۔ زیادہ تر چھوٹے بیوپاری اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور ہیں۔ ہمارے نقل مکانی کرنے والے مزدوروں کی زبانی تاریخ ایک ہندوستانی ا سٹڈس ٹرکل کی منتظر ہے جو ٹیپ ریکارڈر کے ساتھ منظر عام پر آئے۔ گریپس ریپ کی جوڑ فیملی کے پاس کم از کم ایک کار تو تھی اور اسے 66 روٹ پر ہزاروں کیلو میٹر پیدل چل کر جانا نہیں پڑا اور نہ ہی تھک ہار کر وہ خاندان ریلوے پٹریوں پر گر پڑا۔
جہاں تک چین کا سوال ہے‘ کووڈ۔ 19 سے قبل ہی وہاں پر غیر معمولی تبدیلیاں رونماں ہو رہی تھیں۔ سال 2019ء میں زائد از 10 ملین صنعتی ملازمتوں سے لوگ محروم ہوگئے تھے۔ 2015ء سے 2018ء کے درمیان بتایا جاتا ہے کہ 20 ملین افراد روزگار سے محروم ہوئے تھے۔ اسی طرح 100 ملین صنعتی ملازمتیں گھٹ کر 70 ملین ہوگئی تھیں۔ کورونا وائرس نے عالمی معیشت کو بھی شدید متاثر کیا ‘چونکہ یہ وائرس چین سے پھیلا تھا ‘ اس لیے دنیا کے مختلف ممالک نے چین کے خلاف عظیم دیوار تعمیر کرنی شروع کردی‘ یعنی اس سے دوری اختیار کرنی شروع کی۔ ایسے میں صنعتی ملازمتوں سے محرومی یقینی ہے۔ ایک خطرناک ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ہندوستانی ریاستوں کے بعض چیف منسٹر زنے ایسا لگتا ہے کہ یہ سوچ لیا کہ وہی اکثر لیبر قوانین کو معطل کرتے ہوئے ان ملازمتوں کے لیے راغب کرسکتے ہیں یا تارکین وطن کے ساتھ محروسین کی طرح سلوک کرتے ہوئے‘ وہ کووڈ۔ 19 کے بہانے ایک نئی افراتفری کو دعوت دے رہے ہیں۔ مستقبل میں کئی ایک سوالات پیدا ہوں گے۔ سب سے اہم سوال یہ ہے کہ آیا لوگ زیادہ سے زیادہ اسی طرح کاریں خریدیں گے‘ جیسے کہ پہلے خریدا کرتے تھے‘ کیونکہ حالیہ عرصہ کے دوران یہی دیکھا گیا ہے کہ دفاتر جاکر کام کرنے والے اپنے گھروں سے کام کررہے ہیں۔ یہ بھی سوال پیدا ہوتا ہے کہ کمرشیل بلڈنگز میں موجودہ دفتر کی جگہ کتنی فاضل ہو جائے گی اور ایسا ہونا تعمیراتی صنعت کے لیے کیا معنی رکھتا ہے؟ آپ کو بتادوں کہ کار ساز کمپنیاں‘ تجارتی ادارے اور تعمیراتی صنعت ہندوستان میں روزگار یا ملازمتوں کے تین بڑے ذرائع ہیں۔ کسی بھی صورت میں نقل مکانی کرنے والے مزدور ان علاقوں میں زندگی گزارنے کے لیے واپس ہونے کے لیے تیار ہوں گے اور یہ مزدور زندگی اور موت‘ یعنی کووڈ۔ 19 کا ایک اور جوکھم مول لینے کے لیے بھی تیار رہیں گے۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آیا ان مزدوروں کو واپس لانے کے لیے آجرین انہیں پرکشش تنخواہوں یا اجرت دینے پر مجبور ہوں گے؟ یہ وہ چیز نہیں ہے ‘جو چیف منسٹرز انہیں کرنے کے لیے کہہ رہے ہیں۔ کسی بھی صورت میں لاکھوں مزدور جو روزگار کو اب صرف یادوں کا ایک حصہ سمجھتے ہیں‘ خود کو افرادی قوت سے دستبردار کرواچکے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اقتصادیات پر مبنی پیداوار متاثر ہوگی ‘کیونکہ بڑھتی آبادی میں ایک چھوٹی افرادی قوت کام کرے گی۔
موجودہ بحران میں سیاسی رہنمائوں کے بارے میں کیا خیال ہے؟ اقتدار پر فائز جن سیاستدانوں نے کورونا وائرس بحران کے آغاز کے دوران مقبولیت حاصل کی تھی‘ اب انہیں اندازہ ہوگیا ہے کہ اس وبا کے بڑھنے کے ساتھ ان کی مقبولیت گرتی جارہی ہے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ جو ہمیشہ اپنی مقبولیت کے فیصد کو بڑھانے کی فکر میں رہتے ہیں ‘فی الوقت امریکی صدارتی انتخابات کے سلسلہ میں منعقدہ سروے میں اپنے حریف جوبیڈن سے پیچھے چل رہے ہیں۔ دوسری طرف روسی صدر ولادمیر پوٹن کی مقبولیت بھی بری طرح گھٹ گئی ہے۔ 20 سال سے وہ روس میں اقتدار پر ہیں‘ لیکن اب جو ان کی مقبولیت میں گراوٹ آئی ہے‘ وہ 20 سال میں کبھی نہیں دیکھی گئی۔ چینی صدر ڑی جن پنگ کو بھی زبردست دھچکا لگا ہے۔ کورونا وائرس کے باعث ملک و بیرون ملک ‘یعنی قومی و عالمی سطح پر ڑی جن پنگ تنقید کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔ برازل کے جیئربولسونارو‘ جنہوں نے ابتداء میں امریکی صدر ٹرمپ کی طرح کورونا وائرس کی وبا کو کوئی اہمیت نہیں دے رہے تھے۔ اب‘ اپنے کاروبار میں کافی نقصان اٹھا چکے ہیں۔ یہاں تک کہ ان کے ہمدردوں کی تعداد بھی خطرناک حد تک گھٹ کر رہ گئی ہے۔ صرف کٹر حامیوں کی تعداد انہیں گھیرے ہوئے ہیں۔ اب چلتے ہیں برطانیجہاں بورس جانسن عہدہ وزارت عظمیٰ پر فائز ہیں‘ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد صحت یاب ہوئے ہیں۔ فی الوقت برطانیہ میں کورونا وائرس سے متاثر ہوکر مرنے والوں کی کثیر تعداد کے باعث شدید نکتہ چینی کا شکار بنے ہوئے ہیں۔ اس کے باوجود بھی یہ کہا جاسکتا ہے کہ یہ تمام کے تمام مقبولیت حاصل کرنے کی بے پناہ صلاحیتیں رکھتے ہیں اور کورونا وائرس بحران کے باوجود اپنی بقائ￿ کو یقینی بنائیں گے۔ کورونا وائرس بحران میں خوش قسمتی سے کچھ ہیروز منظر عام پر ا?ئے ہیں۔ اس سلسلہ میں ہم کیرالا کی وزیرصحت کے کے شیلیجا‘ امریکہ کے سانفرانسسکو کی میئر اور نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جسنڈا ا?رڈن کی مثالیں پیش کرسکتے ہیں۔ یہ تمام خواتین ہونے کے باوجود کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے بڑی تیزی سے حرکت میں ا?ئیں اور فیصلہ کن انداز میں کارروائی کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
اندھا دھند معاہدوں کانقصان وجود هفته 27 اپریل 2024
اندھا دھند معاہدوں کانقصان

ملک شدید بحرانوں کی زد میں ہے! وجود هفته 27 اپریل 2024
ملک شدید بحرانوں کی زد میں ہے!

صدر رئیسی کا رسمی دورۂ پاکستان اور مضمرات وجود جمعه 26 اپریل 2024
صدر رئیسی کا رسمی دورۂ پاکستان اور مضمرات

سیل ۔فون وجود جمعه 26 اپریل 2024
سیل ۔فون

کڑے فیصلوں کاموسم وجود جمعه 26 اپریل 2024
کڑے فیصلوں کاموسم

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر