... loading ...
ایک تحقیق میں کہاگیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کے 7 ارب 10 کروڑ افراد یا 91 فیصد عالمی آبادی وبا کے باعث گھروں میں رہنے پرمجبور ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث ممالک نے سیاحوں اور بعض اوقات اپنے شہریوں کے لیے بارڈرز بند کردیے ہیں جس کے باعث سرحد پار نقل و حرکت دنیا کے بیشتر حصوں میں تعطل کا شکار ہے ۔پیو ریسرچ سینٹر کی تحقیق کے مطابق اس وقت 7 ارب 10 کروڑ افراد ایسے ممالک میں رہائش پذیر ہیں جہاں دیگر ممالک سے آنے والے غیر رہائشی اور شہریت نہ رکھنے والے افراد کے آنے پر پابندی ہے ۔مذکورہ تعداد بشمول سیاحوں، کاروباری مسافر اور نئے تارکین وطن سمیت دنیا کی 91 فیصد آبادی ہے جسے گھر پر رہنے پر مجبور کیا گیا ہے ۔اقوام متحدہ اور دیگر ایجنسیوں کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق لگ بھگ 3 ارب افراد یا دنیا کی آبادی کا 39 فیصد حصہ ایسے ممالک میں رہائش پذیر ہے جہاں غیر رہائشی یا شہریت نہ رکھنے والے افراد کے لیے سرحدوں کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے ۔سفری اور داخلے پر پابندیوں کے باعث ایئرلائنز روٹس کم کرنے پر مجبور ہوگئیں اور سیاحت مین بھی تیزی سے کمی آئی ہے ۔خیال رہے کہ ایک ارب 40 کروڑ آبادی والے ملک چین نے 28 مارچ کو کچھ سفارتی اور سائنسی اہلکاروں کے علاوہ غیر ملکیوں کے لیے سرحدیں بند کردی تھیں۔بھارت، جس کی آبادی ایک ارب 40 کروڑ کے قریب نے ویزے معطل کرکے کافی حد تک اپنی سرحدیں بند کردی ہیں جبکہ ملک میں آنے والوں کے لیے شہریت سے قطع نظر سب کے لیے 2 ہفتے قرنطینہ کی ضرورت ہے ۔امریکا جہاں کی آبادی لگ بھگ 33 کروڑ ہے نے ان تمام افراد کے لیے بارڈرز بند کردیے ہیں جو امریکی شہری یا رہائشی نہیں اور کورونا وائرس سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک جیسا کہ چین، اٹلی، فرانس، اسپین، برطانیہ اور آئر لینڈ سے آتے ہیں۔جاپان میں ٹوکیو اولپمکس 2021 تک ملتوی ہوگیا ہے جبکہ مسافر نے اگر کورونا کا شکار ممالک کا دورہ کیا ہے تو انہیں ملک میں داخل نہیں ہوسکتے ، جاپانی شہریوں سمیت ملک میں آنے والے تمام افراد نے اگر وبا سے متاثر ممالک گئے ہوں تو ان کے لیے 14 روز تک خود ساختہ قرنطینہ لازمی ہے ۔ایکواڈور اور کئی وسطی ایشیائی ممالک سمیت کچھ ملکوں نے اپنے شہریوں اور رہائشیوں سمیت تمام افراد کے لیے سرحدیں بند کردی ہیں۔دوسری جانب کچھ ممالک پناہ کے طلبگار افراد کے لیے بھی داخلے پر پابندی عائد کررہے ہیں، امریکا نے کہا ہے کہ میکسیکو سے ملحقہ جنوبی سرحد پر آنے والے پناہ گزینوں کو واپس بھیج دیا جائے گا۔علاوہ ازیں کینیڈا نے کہا کہ امریکا سے زمینی راستے سے داخل ہونے والے پناہ گزینوں کی نہیں سنی جائے گی جبکہ کئی پناہ گزینوں کی درخواستیں اور سروسز بھی معطل کردی گئی ہیں۔تحقیق میں خبردار کیا ہے کہ دنیا کے 27 کروڑ 20 لاکھ تارکین وطن کو مستقبل قریب میں بڑھتی ہوئی سفری پابندیوں اور چند کمرشل ایئرلائن فلائٹس کی وجہ سے وطن واپسی میں مشکل کا سامنا ہوسکتا ہے ۔رپورٹ کے مطابق تقریباً 37 فیصد تارکین وطن ان ممالک سے ہیں جہاں غیر رہائشی اور شہریت نہ رکھنے والے افراد کے لیے سرحدیں مکمل طور پر بند ہیں، دنیا کیدیگر 54 فیصد تارکین وطن ان ممالک سے ہیں جہاں مسافروں کے لیے سرحدیں جزوی طور پر بند ہیں۔تاہم تحقیق میں یہ مشاہدہ بھی کیا گیا ہے کہ اشیا کے بہاؤ کی وجہ سے ممالک اپنی سرحدوں کو کھلا رکھنے کی کوششیں کررہے ہیں۔مثال کے طور پر امریکا،کینیڈا کی سرحد پر کمرشل تجارت جاری ہے ، یورپی یونین کے ممالک میں بھی کچھ ایسی ہی صورتحال ہے ۔
پاکستان اور جموں وکشمیر کے اٹوٹ رشتے کی تجدید، دنیا کشمیریوں کی پکار سنے گی پاکستان اور آزاد کشمیر میںجوش و خروش سے جلسے ، جلوسوں ، ریلیوں کا انعقادکیا جائیگا پاکستان، آزاد جموں وکشمیر اور دنیا بھر میںآج یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا جائے گا جسکا مقصد بھارتی ظلم ستم...
ہر شہر میں جلسے منعقد کیے جائیں اور ریلیاں نکالی جائیں، مولانا عبدالغفور حیدری 8 فروری کا الیکشن قوم کیلئے ناقابل قبول ، عوامی مینڈیٹ پر کھلا ڈاکا ہے،بات چیت جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ایف) نے 8 فروی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے مرکزی سیکریٹری جنرل جمعیت...
آٹا، چکن، مصالحے،بیکری آئٹمز، دودھ سمیت بیشتر اشیاء مزید مہنگی کر دی گئیں پھلوں کی 2۔28 اور مصالحہ جات کی 2 فیصدقیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا رمضان المبارک کی آمدسے قبل مہنگائی میں اضافہ، آٹا، چکن، مصالحے،بیکری آئٹمز، دودھ سمیت بیشتر اشیاء مزید مہنگی کر دی گئیں۔ تفصیلات...
پاکستان استنبول میں ہونے والے مجوزہ مذاکرات میں شرکت کرے گا، جن کا مقصد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنا اور بات چیت کے ذریعے تنازعے کے حل کی راہ ہموار کرنا ہے، ترجمان طاہر اندرابی امریکا کے نمائندہ خصوصی اور ایرانی وزیرخارجہ اپنے ممالک کی نمائندگی کریں گے،خطے کی طاقتوںسعودی...
اڈیالہ جیل میں قیدبانی پی ٹی آئی کی صحت بنیادی انسانی حقوق کا معاملہ ہے، طبی معائنہ شوکت خانم اور شفا اسپتال کے ڈاکٹروں سے کرایا جائے، قائدِ حزبِ اختلاف نے صحت کا معاملہ اٹھا دیا وزیراعظم سے فوری ذاتی مداخلت کا مطالبہ ،خط میں اپوزیشن لیڈرنے ذاتی ڈاکٹروں کے نام تجویز ڈاکٹر محمد ...
صدر میں 200سے زائد دکانیں سیل،مارکیٹ میں حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے دکانداروں کو سات روز قبل نوٹس جاری ، انتظامات کیے جانے تک مارکیٹیں سیل رہیں گی صدر ہاشو سینٹر اور الیکٹرک مارکیٹ سیل کر دی گئی، دونوں مارکیٹوں میں دو سو سے زائد دکانیں موجود ہیں۔تفصیلات کے مطابق فائر سیفٹی ک...
خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ 72,703قومی شناختی کارڈز بلاک کیے گئے سندھ 49,666، پنجاب میں 29,852شناختی کارڈز بلاک ہوئے،نادراحکام پاکستانی حکام نے گزشتہ تین برسوں کے دوران ملک بھر میں تقریبا 195,000 کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز (CNICs) بلاک کیے، جو شہری ڈیٹا بیس میں موجود مخت...
ملک بھر کے عوام ناانصافی کیخلاف رضاکارانہ طور پر دکانیں بند اور احتجاج ریکارڈ کرائیں گے،سندھ اور پنجاب میں پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریوں اور ان کے گھروں پر چھاپوں کی شدید مذمت بلوچستان میں دہشتگردی کی مذمت،دہشتگردی کیخلاف جدوجہد میں قوم متحد، مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں م...
سیکیورٹی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال ،امن کیلئے صوبائی حکومت کو کوششیں مزید بڑھانا ہوں گی، صوبائی حکومت با اختیار ،خیبر پختونخوا وفاق کی اہم اکائی ،صوبائی اداروں کو مضبوط کرے،شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے درمیان ملاقات ہوئ...
دہشت گردی کے حوالے سے گفتگو ہوئی، ایک دو ملاقاتیں مزید ہوں گی، میڈیا سے گفتگو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی اور میں نے بانی سے ملاقات کا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔وزیراعظم...
14 روز انتظار کے بعد 30 جنوری کو جواب دینے میں ناکامی پرعہدے سے ہاتھ دھونا پڑا سابق ڈی آئی جی ٹریفک کوعہدے سے ہٹانے پر مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں (رپورٹ : افتخار چوہدری)ڈی آئی جی پیر محمد شاہ پرمبینہ طور پر ذاتی اثرورسوخ استعمال کرکے تاجرکومبینہ طورپراغوا کروانے کا ا...
عدالت نے ایف آئی اے کو چالان مکمل کرنے کیلئے 2 دن کی مہلت دے دی معاملہ 2022 سے چل رہا ہے ، آپ نے دلچسپی ہی نہیں لی، پراسیکیوٹر سے مکالمہ فارن فنڈنگ کسی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے نئی مشکل تیار ہوگئی۔بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف غیر...