... loading ...
دنیا کے 185 ممالک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 20 لاکھ 81 ہزار 969 ہو گئی ہے ،چین سے پھیلنے والی اس وبا سے صرف یورپی خطہ بری طرح متاثر ہوا ہے جہاں اب تک 90 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں ،اب تک دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 38 ہزار 487 ہوگئی ہے ۔فرانسیسی میڈیا کے مطابق صرف یورپ میں کورونا وائرس سے 90 ہزار سے زائد لوگ ہلاک ہوچکے ہیں جو دنیا بھر میں مرنے والوں کا 65 فیصد سے زائد ہے ۔ وائرس سے چین کے بعد سب سے زیادہ متاثر یورپ ہوا تھا اور وہاں ابھی تک 10 لاکھ 47 ہزار 279 افراد متاثر جبکہ مجموعی طور پر 90 ہزار 180 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 31 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاشی سرگرمیوں کے دوبارہ کھلنے کے لیے گائیڈلائنز جاری کرنے کی تیاری شروع کردی۔امریکا دنیا میں سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہفتے میں دوگنی ہوگئی ہے ۔امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 30 ہزار سے زائد رہی جس کے بعد کل کیسز کی تعداد 6 لاکھ 35 ہزار سے زائد ہوگئی۔اسپین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 19 ہزار سے تجاوز کرگئی تاہم ریاست کیٹالونیا کے اعداد و شمار سے عندیہ ملتا ہے کہ اموات کی اصل مجموعی تعداد کئی ہزار زیادہ ہوسکتی ہے ۔برطانوی میڈیا کے مطابق اسپین کی وزارت صحت نے بتایا کہ 24 گھنٹے میں مزید 5 سو 51 ہلاکتوں کے بعد موات کی مجموعی تعداد 19ہزار ایک سو 30 ہوگئی اور کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 82ہزار 8 سو16 ہوگئی۔کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں جرمنی چوتھے نمبر پر ہے جہاں کل کیسز کی تعداد ایک لاکھ 34 ہزار 753 ہوگئی جبکہ ہلاکتیں 3 ہزار 850 ہوگئی ہے ۔وائرس سے بری طرح متاثر ہونے کے باوجود جرمنی کی عدالت نے ملک میں عوام کو سیاسی احتجاج کرنے کی مشروط اجازت دے دی۔مظاہرین کی جانب سے عدالت میں جرمنی کے مغربی شہر گیاسین ہیسے میں مظاہرے کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی جہاں 2 سے زیادہ لوگوں کے اکٹھا ہونے پر پابندی عائد ہے تاہم عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے مظاہرے کی اجازت دیتے ہوئے احتجاج کے دوران سماجی دوری پر عمل کرنے کا حکم جاری کیا۔برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 861 ہلاکتوں کے بعد کورونا وائرس سے کل ہلاکتوں کی تعداد 13 ہزار 729 ہوگئی۔وزارت صحت کے مطابق برطانیہ میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہوگئی ہے ۔ایران میں کورونا وائرس سے مزید 92 ہلاکتیں ہوگئیں جس کے بعد کل تعداد 4 ہزار 869 ہوگئی۔ایرانی وزارت صحت کے ترجمان کیناؤش کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 606 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد کل تعداد 77 ہزار 995 ہوگئے ۔افریقہ سینٹر فور ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی) 10 لاکھ کٹس تقسیم کرے گی تاکہ خطے کے ممالک میں ٹیسٹنگ کے شارٹ فال پر قابو پایا جاسکے ۔سی ڈی سی ڈائریکٹر جون نکینگاسونگ کے مطابق خطے میں ٹیسٹنگ میں بہت بڑی خلا ہے ، اس کے لیے کچھ کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘افریقہ بھر میں آئندہ 3 مماہ کے لیے ڈیڑھ کروڑ ٹیسٹ کی ضرورت ہوگی۔ خطے میں اب تک 17 ہزار 247 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے 911 ہلاکتیں بھی ہوچکی ہیں۔
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے جس کے بعد جعلی حکمرانوں کو ملک پر مسلط کیا گیا حکمرانوں نے ملکی معیشت اور ریاستی اداروں کو بھی کمزور کیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا ٹویٹ وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی ایکس پر 9 مئی کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ 9 مئی پا...
ایک ریسکیو اہلکار شامل، اسرائیلی افواج اور حزب اللہ کے درمیان دوبارہ جھڑپیں 2مارچ کے بعد سے 2ہزار 700افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں،لبنانی حکام لبنان پر جاری اسرائیلی فوج کے حملوں میں ایک ریسکیو اہلکار سمیت 31 افراد شہید ہوگئے۔لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی ...
حملہ آبنائے ہرمز اور بحیرہ مکران کے قریب پیش آیا، میناب کے ساحلی پانیوں کے نزدیک مال بردار جہاز کو نشانہ بنایا گیا،جہاز پر مجموعی طور پر 15ارکان سوار تھے ، ایرانی میڈیا ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحریہ نے گزشتہ رات ایک ایرانی پرچم بردار تجارتی جہاز کو نشانہ بنایا، ...
اورنگی، قصبہ کالونی، بنارس، ایم پی آر کالونی، مومن آباد، منگھوپیر اور ملحقہ علاقوں میں شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی 12سے 20 گھنٹے تک بجلی بندش، کے الیکٹرک دعوے کھوکھلے ثابت ہونے لگے،شدید گرمی میں رات بھر بجلی غائب کراچی کے مختلف علاقوں اورنگی ٹائون، محمد پور، قصبہ کالونی، میا...
2022 کے بعد سے پاکستان مسلسل تنزلی کا شکار ، جی ڈی پی گروتھ3 فیصد تک محدود ہوچکی ہے، وزیر خیبر پختونخوا بدقسمتی سے بند کمروں میں بیٹھے فیصلہ سازوں نے بیرونی سازش کے تحت جمہوری حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا،خطاب وزیر خیبر پختونخوا محمد سُہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 2022 کے بعد سے پاک...
یو اے ای سے پاکستان کے کسی خاص طبقے کو ڈی پورٹ نہیں کیا جارہا، وزارت داخلہ اگر کسی شہری کو واپس بھیجا جاتا ہے تو یہ ملکی قوانین کے مطابق معمول کی کارروائی کا حصہ ہے وزارت داخلہ نے متحدہ عرب امارات سے پاکستانی شہریوں کی مخصوص بنیادوں پر بے دخلی سے متعلق قیاس آرائیوں پر مبنی خ...
بھارت خود دہشتگردی میں ملوث ہے ،دنیا بھارت کی من گھڑت باتوں پر کان دھرنے سے کیلئے تیار نہیں ، بھارت کے سیاستدان، سیاستدان کم اور جنگجو زیادہ لگتے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کسی کا باپ پاکستان پر آنچ نہیں لا سکتا، شوق پورا کرنا ہے کرلے، ہم کھڑے ہیں طاقت سے جواب دیں گے، ...
بجلی سبسڈی کے موجودہ نظام میں بڑی تبدیلی کا عندیہ،8 ماہ میں نیا نظام متعارف کروایا جائے گا،جنوری 2027 سے ہدفی (ٹارگٹڈ) سبسڈی متعارف کرائی جائے گی،ذرائع سبسڈی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا کی بنیاد پر صارفین کو فراہم کی جائے گی، غلط استعمال کو روکنے میں مدد ملے گی،حکومت صارفی...
سندھ طاس معاہدہ کیتمام آپشنز زیر غور ،دریاؤں کی صورتحال کا مشاہدہ کررہے ہیں امریکا ایران کے درمیان جلد معاہدے کی توقع ہے،ترجمان کی ہفتہ وار بریفنگ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران میں جلد معاہدے کی توقع ہے، پاکستان کا ایک قطرہ پانی بھی کوئی ...
سندھ طاس معاہدہ کیتمام آپشنز زیر غور ،دریاؤں کی صورتحال کا مشاہدہ کررہے ہیں امریکا ایران کے درمیان جلد معاہدے کی توقع ہے،ترجمان کی ہفتہ وار بریفنگ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران میں جلد معاہدے کی توقع ہے، پاکستان کا ایک قطرہ پانی بھی کوئی ...
180 نشستیں جیتنے والے شخص کو قید کیا گیا، 17 نشستیں جیتنے والوں کو ہم پر مسلط کیا گیا، ہم نے متحد ہوکر اپنے حقوق کی جنگ لڑنی ہے، میں تیار ہوں، قوم بھی تیار ہے ،سہیل آفریدی کل شیخ ادریس صاحب کو شہید کیا گیا، ہم دہشت گردی کے خلاف بولیں تو کہا جاتا جھوٹ بول رہے ہیں، معصوم لوگ شہید...
ایران کیخلاف جارحانہ فوجی مرحلہ ختم ہو چکا، امریکا کا مذاکرات میں پیش رفت کا دعویٰ،ضرورت پڑنے پر کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی گفتگو ایران شرائط مان لیتا ہے تو امریکا اور اسرائیل کی تہران کیخلاف جنگ ختم ہو سکتی ہے اور آبنائے ہرمز دوبارہ کھ...