... loading ...
بھارتی حکومت نے 14 اپریل کو 3 ہفتوں کے لاک ڈاؤن کی مدت پوری ہونے پر اس کو بڑھا کر تین مئی تک کردیا تھا تاہم اب حکومت نے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے متعدد کاروبار کھولنے کی اجازت دے دی۔بھارت میں گزشتہ ماہ 22 مارچ سے 14 اپریل تک قدرے سخت لاک ڈاؤن رہا تھا اور اس دوران تمام کاروبار بند تھے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی بند کرنے سمیت تعلیمی اداروں، مذہبی عبادت گاہوں اور سرکاری دفاتر کو بھی بند رکھا گیا تھا۔بھارت میں صرف ضروری کام والے دفاتر، کاروبار اور اداروں کو کھلا رکھا گیا تھا تاہم ملک میں کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی کے بعد مرکزی حکومت نے 14 اپریل کو تین ہفتوں کے لاک ڈاؤن کی مدت ختم ہوتے ہی اس میں مزید توسیع کی تھی۔14 اپریل کو وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے خطاب میں لاک ڈاؤن کو تین مئی تک برقرا رکھنے کا اعلان کیا تاہم انہوں نے عندیہ دیا تھا کہ لاک ڈاؤن کے نئے مرحلے میں کچھ نرمیاں کی جا سکتی ہیں۔لاک ڈاؤن میں توسیع کے اعلان کے بعد بھارتی حکومت نے 15 اپریل کو ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے متعدد کاروبار آئندہ ہفتے 20 اپریل سے کھولنے کی اجازت دے دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مرکزی حکومت کی جانب سے ریاستوں حکومتوں کو بھجوائے گئے نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ 20 اپریل سے لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے متعدد کاروبار کھولنے کی اجازت ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق بھارت میں 20 اپریل کے بعد بھی پبلک ٹرانسپورٹ، عوامی و تفریحی مقامات، مذہبی عبادت گاہیں اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے ، ساتھ ہی ریاستوں کی سرحدین بھی بند رہیں گی اور کسی کو بھی ایک سے دوسری ریاست منتقل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ 20 اپریل کے بعد بھی ریلوے ، ایئرلائن اور عام پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند رہے گی البتہ 20 اپریل سے گڈز ٹرانسپورٹ کو کھول دیا جائے گا۔حکومت نے واضح کیا کہ 20 اپریل کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کے باوجود شاپنگ سینٹر، سینما ہالز، کھیل کے میدان، کوچنگ سینٹر، سوئمنگ پول اور دیگر تفریحی مقامات بھی بند رہیں گے ۔حکومت کے مطابق 20 اپریل کے بعد اشیائے خور و نوش کی دکانوں کو کھولنے کی اجازت ہوگی جبکہ پھل، سبزی، دودھ و چکن فروش کی دکانیں بھی کھول دی جائیں گی جنہیں پہلے سے ہی کھلا رکھنے کی اجازت ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق 20 اپریل کے بعد زراعت کے شعبے کو کھول دیا جائے گا اور کسانوں کو کام کرنے کی اجازت سمیت زراعت سے وابسہ آلات بنانے اور فروخت کرنے والے دکانوں کو بھی کاروبار کرنے کی اجازت ہوگی۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ 20 اپریل کے بعد فش و پولٹری فارمز سمیت چائے و کافی کے باغات اور کارخانوں کو بھی کھولنے کی اجازت ہوگی جب کہ پوسٹ آفس، ہسپتالوں، میڈیکل اسٹورز، سیکیورٹی اداروں، بجلی، گیس، پانی، انٹرنیٹ اور پیٹرول کی فراہمی والے ادارے بھی کھلے رہیں گے ۔حکومت کے مطابق کچھ صنعتوں کو بھی کھولنے کی اجازت ہوگی جب کہ تعمیراتی کام کے شعبوں میں بھی لوگوں کو کام کرنے کی اجازت ہوگی۔
پاکستان نے امریکا سے کہا تھا کہ پراجیکٹ فریڈم نہ کریں،مذاکرات ناکام ہوتے ہیں تو پروجیکٹ فریڈم پلس شروع کیا جائے گا،امریکی صدرکی صحافیوں سے گفتگو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران سے مذاکرات نہیں ہوتے تو ایران کیخلاف نیا آپریشن شروع کیا جائے گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے جس کے بعد جعلی حکمرانوں کو ملک پر مسلط کیا گیا حکمرانوں نے ملکی معیشت اور ریاستی اداروں کو بھی کمزور کیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا ٹویٹ وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی ایکس پر 9 مئی کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ 9 مئی پا...
ایک ریسکیو اہلکار شامل، اسرائیلی افواج اور حزب اللہ کے درمیان دوبارہ جھڑپیں 2مارچ کے بعد سے 2ہزار 700افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں،لبنانی حکام لبنان پر جاری اسرائیلی فوج کے حملوں میں ایک ریسکیو اہلکار سمیت 31 افراد شہید ہوگئے۔لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی ...
حملہ آبنائے ہرمز اور بحیرہ مکران کے قریب پیش آیا، میناب کے ساحلی پانیوں کے نزدیک مال بردار جہاز کو نشانہ بنایا گیا،جہاز پر مجموعی طور پر 15ارکان سوار تھے ، ایرانی میڈیا ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحریہ نے گزشتہ رات ایک ایرانی پرچم بردار تجارتی جہاز کو نشانہ بنایا، ...
اورنگی، قصبہ کالونی، بنارس، ایم پی آر کالونی، مومن آباد، منگھوپیر اور ملحقہ علاقوں میں شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی 12سے 20 گھنٹے تک بجلی بندش، کے الیکٹرک دعوے کھوکھلے ثابت ہونے لگے،شدید گرمی میں رات بھر بجلی غائب کراچی کے مختلف علاقوں اورنگی ٹائون، محمد پور، قصبہ کالونی، میا...
2022 کے بعد سے پاکستان مسلسل تنزلی کا شکار ، جی ڈی پی گروتھ3 فیصد تک محدود ہوچکی ہے، وزیر خیبر پختونخوا بدقسمتی سے بند کمروں میں بیٹھے فیصلہ سازوں نے بیرونی سازش کے تحت جمہوری حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا،خطاب وزیر خیبر پختونخوا محمد سُہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 2022 کے بعد سے پاک...
یو اے ای سے پاکستان کے کسی خاص طبقے کو ڈی پورٹ نہیں کیا جارہا، وزارت داخلہ اگر کسی شہری کو واپس بھیجا جاتا ہے تو یہ ملکی قوانین کے مطابق معمول کی کارروائی کا حصہ ہے وزارت داخلہ نے متحدہ عرب امارات سے پاکستانی شہریوں کی مخصوص بنیادوں پر بے دخلی سے متعلق قیاس آرائیوں پر مبنی خ...
بھارت خود دہشتگردی میں ملوث ہے ،دنیا بھارت کی من گھڑت باتوں پر کان دھرنے سے کیلئے تیار نہیں ، بھارت کے سیاستدان، سیاستدان کم اور جنگجو زیادہ لگتے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کسی کا باپ پاکستان پر آنچ نہیں لا سکتا، شوق پورا کرنا ہے کرلے، ہم کھڑے ہیں طاقت سے جواب دیں گے، ...
بجلی سبسڈی کے موجودہ نظام میں بڑی تبدیلی کا عندیہ،8 ماہ میں نیا نظام متعارف کروایا جائے گا،جنوری 2027 سے ہدفی (ٹارگٹڈ) سبسڈی متعارف کرائی جائے گی،ذرائع سبسڈی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا کی بنیاد پر صارفین کو فراہم کی جائے گی، غلط استعمال کو روکنے میں مدد ملے گی،حکومت صارفی...
سندھ طاس معاہدہ کیتمام آپشنز زیر غور ،دریاؤں کی صورتحال کا مشاہدہ کررہے ہیں امریکا ایران کے درمیان جلد معاہدے کی توقع ہے،ترجمان کی ہفتہ وار بریفنگ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران میں جلد معاہدے کی توقع ہے، پاکستان کا ایک قطرہ پانی بھی کوئی ...
سندھ طاس معاہدہ کیتمام آپشنز زیر غور ،دریاؤں کی صورتحال کا مشاہدہ کررہے ہیں امریکا ایران کے درمیان جلد معاہدے کی توقع ہے،ترجمان کی ہفتہ وار بریفنگ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران میں جلد معاہدے کی توقع ہے، پاکستان کا ایک قطرہ پانی بھی کوئی ...
180 نشستیں جیتنے والے شخص کو قید کیا گیا، 17 نشستیں جیتنے والوں کو ہم پر مسلط کیا گیا، ہم نے متحد ہوکر اپنے حقوق کی جنگ لڑنی ہے، میں تیار ہوں، قوم بھی تیار ہے ،سہیل آفریدی کل شیخ ادریس صاحب کو شہید کیا گیا، ہم دہشت گردی کے خلاف بولیں تو کہا جاتا جھوٹ بول رہے ہیں، معصوم لوگ شہید...