... loading ...
تنقید کے باوجود سوئیڈن نے لاک ڈاؤن کرنے سے انکار کر دیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سوئیڈن میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے کورونا وائرس کے کیسز میں مزید اضافہ دیکھا جا رہا ہے ، 10 اپریل کی دوپہر تک وہاں مریضوں کی تعداد بڑھ کر 10 ہزار کے قریب ، ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 800 تک جا پہنچی تھی۔سوئیڈن کا شمار یورپ کے ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں نظام صحت بہترین ہے اور وہاں بنیادی صحت کی سہولیات ہر کسی کیلئے مفت ہوتی ہیں اور کورونا وائرس کے درمیان صحت کے نظام کو مزید بہتر بنایا گیا ۔سوئیڈن نے دیگر پڑوسی ممالک کے بر عکس اپنے ہاں لاک ڈاؤن کا نفاذ نہیں کیا تھا تاہم وہاں کی حکومت نے لوگوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔سوئیڈن کی حکومت نے لوگوں کو تجویز دی تھی کہ وہ گھروں سے بیٹھ کر کام کریں اور باہر جانے کے بعد ایک دوسرے سے دوری اختیار کریں جب کہ 70 سال سے زائد عمر کے لوگ گھروں سے نہ نکلیں تو اچھا ہے اور سوئیڈن میں تاحال زندگی معمولات کے مطابق چل رہی ہے اور حکومت نے کوئی بھی مکمل یا جزوی لاک ڈاؤن نافذ نہیں کیا۔اس وقت سوئیڈن میں معمولات زندگی بحال ہیں اور وہاں پر نہ صرف کافی شاپ کھلی ہوئی ہیں بلکہ وہاں شراب خانوں سمیت جوا خانے بھی کھلے ہوئے ہیں۔کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے کے باوجود وہاں لاک ڈاؤن نافذ نہ کیے جانے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی 9 اپریل کو سوئیڈن کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا تھا کہ حکومت لاک ڈاؤن نہ کرکے بہت بڑی غلطی کرتے ہوئے خطرے کو خود دعوت دے رہی ہے ۔امریکی صدر نے کہا تھا کہ لاک ڈاؤن نہ کیے جانے سے اندازا ہوتا ہے کہ مستقبل قریب میں سوئیڈن کورونا وائرس سے بری طرح متاثر ہوگا تاہم اب سوئیڈن کی حکومت نے امریکی صدر کی تنقید کے باوجود لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے عزم کا اعادہ نہیں کیا بلکہ کہا ہے کہ حکومت لاک ڈاؤن کا ارادہ نہیں رکھتی۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق سوئیڈن کی وزیر خارجہ این کرسٹین لندے نے ڈونلڈ ٹرمپ کی تنقید کے بعد مقامی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حکومت لاک ڈاؤن کا ارادہ نہیں رکھتی بلکہ حکومت عوام کی جانب سے رضاکارانہ طور پر اختیار کی گئی سماجی دوری اور احتیاطی تدابیر پر یقین رکھتی ہے ۔سوئیڈن کی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ سوئیڈن کے لوگوں کا قوت مدافعت کمزور ہوتا ہے اور ساتھ ہی کہا کہ لوگوں کی جانب سے رضاکارانہ طور پر اختیار کیے گئے حفاظتی اقدامات ان کے قوت مدافعت کو مزید مضبوط کریں گے ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...