وجود

... loading ...

وجود
وجود

صنفی مساوات کوئی مقدمہ ہی نہیں !

جمعرات 12 مارچ 2020 صنفی مساوات کوئی مقدمہ ہی نہیں !

یہ لیجیے! مسئلہ صاف ہوا۔ دور کہیں سے ایک آواز اور سنائی دی ہے،عورت مارچ جمہوریت کی لڑائی ہے۔ بخدا یہی موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عورت مارچ ، عورتوں کی تو لڑائی ہی نہیں۔ جمہوریت اگر کوئی مقدس شے ہے تو بھی عورت مارچ سے جو کچھ برآمد ہوتا ہے وہ بھاڑے کا منچ اور کرائے کا کردار ہے۔ مارچ اور اس پر اس موقف سے تو عورت پہلے سے زیادہ’’ بیچاری‘‘ ہوجاتی ہے۔

مسئلہ ہی یہ ہے کہ عورت کو سرمائے کی جنگ نے ایک کھلونا بنا دیا۔ سرمایہ دارانہ کشاکش نے سب سے پہلے عورت سے اپنے وجود کی حقیقت کا ادراک چھین لیا۔ صنفی مساوات کا نعرہ درحقیقت فطرت سے پہلوتہی کرکے اپنے وجود سے عدم واقفیت ہے۔ یہ صنفی مساوات کا مسئلہ نہیں صنفی شعور کا مسئلہ ہے۔ کارپوریٹو کریسی نے سب سے پہلے اس پر ڈاکا ڈالا۔ عورت نے بعد ازاں اپنے ہی استحصال کو ایک حق کے طور پر مانگنا شروع کردیا ۔ پہلی اور بنیادی بات یہ ہے کہ عورت اور مرد کے درمیان صنفی مساوات کا کوئی مقدمہ قائم ہی نہیں ہوتا۔

کیونکہ یہ دو مختلف وجود ہیں۔ جب آپ دو اصناف کے درمیان مساوات کا مقدمہ چھیڑتے ہیں تو خود اعتراف کرتے ہیں کہ یہ دو الگ الگ صنفیں ہیں۔ یہ مقدمہ ایک دوسرے کے مرتبہ اور مقام کا نہیں بلکہ ایک دوسرے کے درمیان پائے جانے والے فرق کا ہے۔ انسانی جسم میں پائی جانے والی آنکھیں کان اور ناک الگ الگ اعضا ء ہیں ۔ ان کے درمیان یہ جنگ نہیں ہو سکتی کہ سب اعضاء درحقیقت مساوی مرتبہ رکھتے ہیں۔ آنکھ ،کان اور ناک یکساں ہیں۔ ہر گزنہیں ، یہ مقدمہ ہی نہیں بنتا۔ آنکھ، کان اور ناک الگ الگ اعضاء ہیں ۔

چنانچہ ان کے درمیان فرق ان کے دائرہ کار اور وظائف کو الگ الگ کردیتا ہے۔ ان کے درمیان مساوات کی بحث کا مطلب یہ ہے کہ کان سونگھ بھی سکتا ہے، ناک سن بھی سکتی ہے اور آنکھ سونگھ اور سن بھی سکتی ہے۔یہ بات ہی مضحکہ خیز لگتی ہے۔ افسوس ناک طور پر عورت اور مرد کے درمیان جب یہ بحث ہوتی ہے تو اتنی ہی مضحکہ خیز لگتی ہے۔ فطری دائرے میںعورت اور مرد کے درمیان پایا جانے والا تخلیقی اور حیاتیاتی فرق ایک کو دوسرے سے بہتر یا کمتر نہیں بناتا۔ ان کے درمیان مرتبے کی کوئی جنگ نہیں چھیڑتا ۔ ان کے درمیان مساوات کی کوئی بحث کا عنوان پیدا نہیںکرتا۔ ذرا ایک اور طرح سے اس نکتے کو سمجھتے ہیں۔ کیا آپ نے کبھی یہ مشاہدہ کیا کہ گائیں اس پر احتجاج کررہی ہوں کہ وہ بیل کے مساوی ہیں۔ یا گھوڑے اس لیے لڑ رہے ہیں کہ وہ گائے کی طرح دودھ کے سوتے کیوں نہیں رکھتا۔ بیل اس پر بضد ہوکہ اُس سے گھڑ سواری کا کام کیوں نہیں لیا جاتا۔ گائے ، بیل اور گھوڑے اپنے اپنے دائرے میں اپنے اپنے وظائف سرانجام دیتے ہیں۔ یہ فطرت کی کاریگری ہے۔ اس لیے ان میں کوئی فطری لڑائی نہیں۔ مساوات کی بحث بھی نہیں۔

صنفی مساوات کے نام پر آزادیٔ نسواں کا نعرہ سرمائے کی ثقافت کی ضرورت تھاجس میںعورت کو ایک’’ مارکیٹ کموڈیٹی‘‘ میں بدلا جاسکے۔ عورت کی تمام سرگرمیوں کو سرمائے کے لیے پرکشش بنایا جاسکے۔اس میں مغرب پوری طرح کامیاب ہوا۔ یہاں تک کہ عورت نے اپنے آپ کو منڈی کی جنس بنائے جانے پر اس طرح خود کو راضی کرلیا کہ وہ اپنے انسانی شرف سے نیچے گرجانے کا احساس تک نہیں کرسکی۔ یاد رکھیںصنعتی انقلاب نے انسانی نظریات کو سرمائے کی قید میں رکھ کرتشکیل دینا شروع کیا تھا۔ آزادی کا بے قید تصور، سرمایہ پرست جمہوریت اور عورت کی نئی شناخت اسی تال میل میں پیدا ہوئے جسے ریشمی جملوں اور گلابی فقروںمیں پرویا گیا۔

فطرت کی نئی نئی توجیہات کی گئیں۔ انسان کو خدا کے اختیارات دیے گئے۔ ایسی فضا میں عورت مارچ کی للکار ، جمہوریت کی ہاہا کاراور آزادی کی توتکار میں ایک نامیاتی رشتہ ہمیشہ موجود رہے گا۔تاریخ کے حوالے، ادب کے استعارے، نفسیات کے سہارے اس میں گوٹا کناری کے لیے ضرور استعمال کیے جاتے ہیں۔مگر حقیقت نام کی شے اس میں کوئی نہیں۔سرمایہ دارانہ نظام سے متشکل اس سفاکانہ ، جابرانہ اور عامیانہ ماحول کی سب سے بڑی حقیقت یہ ہے کہ عورت کو ایک’’ ورکنگ لیڈی‘‘ ہونا چاہئے، عورت کو ایک پیداواری مخلوق ہونا چاہیے۔ اس مصنوعی ماحول میں موجود جبر کا یہ شاخسانہ ہے کہ عورت اپنے فطری کردار سے دستبردار ہوکر سرمائے کے مصنوعی پیداواری چکر میں گھومنے لگی۔ اس پورے عمل کو اعدادوشمار سے یہ سمجھانے کی کوشش کی گئی کہ عورت اب گھر میں بیٹھ کر پیداواری عمل سے بے نیاز رہ کر دنیا کے تقاضوں سے بے بہرہ نہیں رہی۔

وہ ایک کارآمد وجود ہے۔گویا عورت کا سرمائے کے سرگرمی میں حریص اور سفاک مردوں کی مرضی سے کولہوں کے بیل کی طرح جُت جانے سے وہ کارآمد بن جاتی ہے۔ مگر گھر میں فطری تقاضوں سے آراستہ ایک پرلطف اور بے بوجھ زندگی بیکار اور بیگار ہے۔ عورت کا یہ تصور ہزاروں سال پر محیط انسانی تاریخ میں کبھی نہیں رہا۔ یہ تصور صنعتی انقلاب نے سرمائے کو مذہب بناکر حرص وہوس کے منتر سے تخلیق کیا ہے۔ حیرت انگیز امر یہ ہے کہ یہ تصور بھی عورتوں نے نہیں بلکہ سفاک سرمایہ دارانہ نظام میں عورت کو جنس کی منڈی بنانے والے مردوں نے تشکیل دیاجسے عورت نے اپنی آزادی کے نام پر اوڑھ لیا۔پر لطف بات یہ ہے کہ مغربی عورت اب اس غیر فطری زندگی سے بیزار ہو چکی ہے۔ مشرق کی مادر پدر آزاد چند سو عورتوں کو ابھی اس کا پتہ ہی نہیں چلا۔

یہ اٹھارویں صدی کا قصہ ہے جب عورتوں کے لیے برابری کے حقوق کا مطالبہ کیا گیا۔ اس ضمن میں دھڑادھر کتابیں لکھی جانے لگیں۔ ایک انگریز عورت میری وُل اسٹون کرافٹ ( Mary Wollstonecraft ) نے ایک کتاب میں اس مطالبے کو تقویت دی۔ یہ خاتون اواخر اٹھارویں صدی میں جب یہ مطالبہ کررہی تھی تو اس کی شہرت اپنی تحریروں سے کہیں زیادہ مردوں سے اپنے غیر رسمی تعلقات کے حوالے سے تھی۔ اگر کسی کو شک ہو تو وہ تاریخ کو ٹٹولے، دنیا بھر میں آزادی نسواں اور صنفی مساوات کی تحریک وہیں سے شروع ہوتی رہی، جہاں پہلے صنعتی انقلاب آتا رہا۔ امریکا میں صنعتی انقلاب دیر سے آیا تو وہاں یہ تحریک بھی دیر سے شروع ہوئی۔ یہ سرمایہ دارانہ سرگرمیوں کی ضرورت تھی کہ عورت سرمائے کی بڑھوتری کے عمل میں شریک ہو۔ جی یہ بالکل درست بات ہے کہ عورت مارچ جمہوریت کی لڑائی ہے ، کیونکہ جمہوریت ، سرمایہ دارانہ نظام اور عورت کی فطرت سے دستبرداری میں ایک نامیاتی رشتہ موجود ہے۔ مگر اس تال میل نے عورت کو کیا بنا دیا ہے۔ اسے مغرب کے باطن میں اُتر کر آئندہ دیکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
سی اے اے :ایک تیر سے کئی شکار وجود منگل 19 مارچ 2024
سی اے اے :ایک تیر سے کئی شکار

نیم مردہ جمہوریت کے خاتمے کے آثا ر وجود منگل 19 مارچ 2024
نیم مردہ جمہوریت کے خاتمے کے آثا ر

اسرائیل سے فلسطینیوں پر حملے روکنے کی اپیل وجود منگل 19 مارچ 2024
اسرائیل سے فلسطینیوں پر حملے روکنے کی اپیل

اندرا گاندھی ، گولڈا میئر اور بے نظیر وجود پیر 18 مارچ 2024
اندرا گاندھی ، گولڈا میئر اور بے نظیر

نازک موڑ پر خط وجود پیر 18 مارچ 2024
نازک موڑ پر خط

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر