... loading ...
ملائیشیا کے بادشاہ نے ملک کے نامور سیاستدان محی الدین یاسین کو ملک کا وزیر اعظم بنا دیا اور اس کے ساتھ ہی مہاتیر محمد کے دوبارہ وزیر اعظم بننے کی تمام تر کوششیں دم توڑ گئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق محی الدین دراصل مہاتیر محمد کی جماعت برساتو کے سربراہ ہیں اور ان کی جانب سے وزیراعظم کا منصب سنبھالے جانے کے بعد یونائیٹڈ مالے نیشنل آرگنائزیشن(یو ایم این او)دوبارہ اقتدار میں آ جائے گی جسے 2018 میں انتخابات کے بعد اقتدار سے بے دخل کردیا گیا تھا۔برساتو نے رواں ہفتے حکومتی اتحاد سے الگ ہونے کا اعلان کردیا تھا جس کے ساتھ ہی اتحادی حکومت ختم ہو گئی تھی۔مہاتیر محمد نے یو ایم این او کے ساتھ کام کرنے سے انکار کرتے ہوئے وزارت عظمی سے استعفی دے دیا تھا جس پر ملک کے سیاستدانوں نے ان کے اس فیصلے کو قبل از وقت قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کے سینئر ترین سیاستدان کو شاہی حکمنامے کا انتظار کرنا چاہیے تھا۔یاد رہے کہ مہاتیر محمد نے یونائیٹڈ مالے نیشنل آرگنائزیشن سے معاہدے سے اس لیے انکار کیا تھا کیونکہ اس جماعت سے تعلق رکھنے والے سابق وزیراعظم نجیب رزاق سمیت متعدد رہنماوں کے خلاف کرپشن کے مقدمات چل رہے تھے ۔ محی الدین کو اقتدار سے دور رکھنے کے لیے ہفتے کو 94 سالہ مہاتیر محمد کے سابق حکمران اتحاد کے سربراہ انور ابراہیم کے ساتھ معاملات طے پاگئے تھے اور دیگر رہنماوں کی جانب سے بھی رضامندی ظاہر کیے جانے کے باعث وہ ایک مرتبہ پھر وزیر اعظم بننے کے قریب پہنچ گئے تھے ۔لیکن ملائیشیا کے عوام کو اس وقت شدید دھچکا لگا جب شاہی محل نے محی الدین کی بحیثیت وزیراعظم تقرر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بادشاہ سلطان عبداللہ سلطان احمد کا ماننا ہے کہ محی الدین کو عوام کی اکثریت کی حمایت حاصل ہے اور وہ اتوار کو وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔شاہی محل سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ بادشاہ نے حکم جاری کیا ہے کہ یہ سب کے حق میں بہترین فیصلہ ہے اور اس سے ملک میں جاری سیاسی بحران کا خاتمہ ہو جائے گا۔72 سالہ محی الدین ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں اور 2015 میں وزیر اعظم نجیب کو کرپشن پر تنقید کا نشانہ بنانے پر مجیب نے نائب وزیراعظم کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔محی الدین نے 2016 میں سیاسی جماعت برساتو کے قیام میں مہاتیر محمد کی مدد کی تھی جنہوں نے بعد میں انور کے ساتھ اس شرط پر معاہدہ کیا تھا کہ مہاتیر محمد بعد میں اقتدار انور کے سپرد کر دیں گے ۔آسٹریلیا کی تسمانیہ یونیورسٹی میں ایشیا انسٹیٹیوٹ کے سربراہ جیمز چن نے کہا کہ محی الدین کو وزیر اعظم بنائے جانے پر مجھے حیرت ہوئی، یہ ملائیشیا کے لیے بہت بری خبر ہے ، اس حکومت میں شامل ایک جماعت بنیادی اسلامی جماعت ہے جو ملک کو ایک اسلامی مملکت بنانا چاہتی ہے ۔یاد رہے کہ دو سال قبل ہونے والے انتخابات میں یونائیٹڈ مالے نیشنل آرگنائزیشن کو پہلی مرتبہ شکست ہوئی تھی جہاں یہ جماعت 1957 میں ملک کی آزادی کے بعد سے اقتدار میں تھی۔مہاتیر کے استعفے کے بعد اتحادی جماعتوں نے انور کو وزارت عظمی کے لیے نامزد کیا گیا تھا لیکن بعد میں اپنا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے ہفتے کو دوبارہ مہاتیر محمد کو وزیر اعظم بنانے پر اتفاق کر لیا تھا لیکن بادشاہ کے حکم کے بعد ان کا یہ منصوبہ خاک میں مل گیا۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...