... loading ...
روس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے آواز کی رفتار سے کئی گنا زیادہ تیز ایونگارڈ ہائپر سانک میزائلوں کی پہلی کھیپ کی تنصیب کر دی ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزارتِ دفاع نے اس اعلان کے ساتھ ان میزائلوں کی تنصیب کے مقام کا نہیں بتایا تاہم اس سے قبل حکام نے یہ اشارہ دیا تھا کہ ان کی تنصیب یورال کے خطے میں ہو گی۔روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والا یہ میزائل آواز کی رفتار سے 20 گنا زیادہ تیزی سے سفر کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے ، اور اس کے باعث روس اس ٹیکنالوجی میں دیگر تمام اقوام سے آگے نکل گیا ۔ان میزائلوں میں مخصوص گلائیڈ سسٹم ہے جس کی وجہ سے یہ تیزی سے اپنی سمت اور بلندی تبدیل کر سکتے ہیں اور اسی خوبی کی وجہ سے اسے شکست دینا ناممکن ہو سکتا ہے ۔وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے تصدیق کی کہ ایونگارڈ ہائپر سانگ گلائیڈ وہیکل کی 27 دسمبر کو ماسکو کے مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تنصیب کر دی گئی ۔صدر پیوٹن نے منگل کو اپنے بیان میں کہا کہ ایونگارڈ سسٹم موجودہ اور مستقبل کے میزائل شکن سسٹمز کو شکست دے سکتا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ کسی ایک بھی ملک کے پاس ہائپر سانک ہتھیار نہیں ہیں، پورے برِاعظم کی رینج رکھنے والے ہائپر سانک ہتھیار تو دور کی بات ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مغرب اور دیگر اقوام اب ہماری سطح تک پہنچنے کی کوشش میں ہیں۔ صدر پوٹن نے ایونگارڈ اور دیگر ہتھیاروں سے متعلق مارچ 2018 میں قوم سے اپنے سالانہ خطاب کے دوران بتایا تھا۔دسمبر 2018 میں جنوبی یورال کے پہاڑوں میں ایک آزمائشی لانچ کے دوران اس ہتھیار نے 6000 کلومیٹر (3700 میل) کے فاصلے پر ٹارگٹ کو نشانابنایا تھا۔صدر پوتن نے اس ٹیسٹ کے بعد کہا تھا کہ کسی بھی ممکنہ دشمن کا کوئی موجودہ یا مستقبل کا دفاعی نظام ایونگارڈ کے لیے خطرہ نہیں ۔بین البرِاعظمی بیلسٹک میزائل کے اوپر نصب ہونے والے ایونگارڈ میں دو میگاٹن تک نیوکلیئر ہتھیار لے جانے کی صلاحیت ہے ۔ روسی وزارتِ دفاع نے ایونگارڈ سسٹم کی ویڈیوز جاری کی ہیں مگر اسلحے کے ماہر اس سسٹم کے اثرانگیز ہونے پر سوال اٹھا رہے ہیں۔پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وہ ایونگارڈ کی صلاحیتوں کے بارے میں روس کے دعوئوں کی تفصیلات میں نہیں جائیں گے ۔ امریکااور چین دونوں کے پاس ہی اپنے اپنے ہائپرسونک میزائل پروگرام ہیں۔ چین سنہ 2014 میں اس کی آزمائش کرنے کا بھی دعویٰ کر چکا ہے ۔گزشتہ ماہ 26 نومبر کو روس نے 2010 کے نیوا سٹارٹ معاہدے کے ضوابط کے تحت امریکی ماہرین کو ایونگارڈ سسٹم کے معائنے کی اجازت دی تھی۔ یہ معاہدہ ا سٹریٹجک نیوکلیئر میزائل لانچرز کی تعداد گھٹانے کے لیے کیا گیا تھا۔فروری 2021 میں یہ معاہدہ ختم ہو جائے گا۔ نیوا سٹارٹ معاہدہ امریکا اور روس کے درمیان نیوکلیئر ہتھیاروں کے کنٹرول کے لیے طے پانے والا آخری بڑا معاہدہ ہے ۔رواں سال اگست میں امریکا نے انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسز ٹریٹی(آئی این ایف) سے خود کو علیحدہ کر لیا تھا جو کہ1987 میں سوویت رہنما میخائل گورباشیف اور امریکا کے صدر رونلڈ ریگن کے درمیان طے پایا تھا۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ ایک نیا نیوکلیئر معاہدہ چاہتے ہیں جس پر روس اور چین دونوں ہی دستخط کریں۔
تنازعات کو طاقت کے استعمال کے بجائے بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے،چینی وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے گفتگو میں جنگ کے بجائے مذاکرات پر زور چین نے ایران پر زور دیا ہے کہ جنگ کے بجائے بات چیت کو فوقیت دی جائے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ...
وزیراعظم پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کیلئے جاری مذاکرات کی کاوشوں کا خیر مقدم اور حمایت کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان خطے کے امن و استحکام کے مفاد میں مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذ...
کوئی مذاکرات اور کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، کسی میں ہمت ہے تو جا کر عمران خان سے مذاکرات کرے، آپ پونے تین سال کسی کو جیل میں رکھ کر اب کہیں کہ ڈیل کرنا چاہتا ہوں، علیمہ خانم بانی پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی کی ملاقات،بہنوں اور وکلا کی ملاقات نہ ہوسکی،جیل انتظامیہ سے لیکر باتیں کرن...
مغازی پناہ گزیں کیمپ میں باپ کے سامنے بچیکے زخموں میں ناخن پیوست کیے گئے واقعے کے بعد انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے غزہ کے علاقے مغازی پناہ گزیں کیمپ میں ایک نہایت افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک فلسطینی شہری ...
جنگ نے خلیج کے ہوائی اڈوں اور پروازوں کو متاثر کیا، ایندھن کی ممکنہ قلت کا خطرہ جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے سے ایٔرلائن ٹکٹوں میں اضافے کا خدشہ ہے ایران پر اسرائیلی و امریکی جنگ کے نتیجے میں دنیا کی 20 بڑی ایٔر لائنز کو 53 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق...
دیمونا اور عراد میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ،شہر کے مشرقی حصے میں دھماکوں کی اطلاعات،پاسداران انقلاب کا اسرائیلی لڑاکا طیارہ گرانے کا دعویٰ، اسرائیل نے تصدیق نہیں کی نیتن یاہو نے صورتحال کو انتہائی مشکل قرار دے دیا، ریسکیو اداروں کو مزید مضبوط کرنے کی...
ایران تیل و گیس کی تنصیبات ، پانی صاف کرنیوالے پلانٹس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام کو نشانہ بنا سکتا ہے،ابرہیم ذوالفقاری ایران نے 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنیکیلئے اقدامات نہ کیے تو پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے،صدر ٹرمپ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر...
حکمران طبقہ عیاشیوں میں مصروف ہے جبکہ عوام پر مہنگائی کے بم برسائے جا رہے ہیں غزہ کے بچے اور مجاہدین ملبے کے ڈھیروں میں عید منارہے ہیںاور ا ن کے حوصلے بلند ہیں جماعت اسلامی کراچی کے تحت یکم شوال کو مقامی ہال میں روایتی عید ملن کا انعقاد ہوا جس میں مرکزی ،صوبائی اور کراچی کے ذ...
تیل کی مسلسل فراہمی کیلئے پرعزم ہیں، ہم ٹارگٹڈریلیف کی طرف جائیں گے، محمد اورنگزیب علاقائی کشیدگی اور جنگی حالات سے توانائی انفرااسٹرکچر متاثر ہونے کا خدشہ ہے،میڈیا سے گفتگو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عیدالفطر کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک میں استحکا...
سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازعید ادا نہیں کر سکے،جیل ذرائع عید کی نماز کے دوران اپنے سیل میں ہی قیام کیا، بچوں سے ٹیلی فون پربات کی ملک بھر کی طرح اڈیالہ جیل میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق عام قیدیوں نے عید نماز جیل کی جامع مسجد اور امام...
پاکستان کیخلاف سرگرم دہشتگردوں اور ان کے نیٹ ورکس کا جہاں وجود ہوگا، انہیں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں کے ذریعے ختم کیا جائے گا، خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے فعال سفارتکاری کر رہا ہے چیف آف ڈیفنس فورس سے اہلِ تشیع مکتبِ فکر کے علماء کی ملاقات ، گمراہ کن پروپیگنڈا اور فرقہ...
رپورٹ میں پاکستانی میزائل پروگرام اور پالیسیاں امریکی سلامتی کیلئے ممکنہ خطرہ قرار،پاکستانی میزائل امریکا تک پہنچنے کے قابل ہو سکتے ہیں، پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے ایٹمی تصادم کا خطرہ پاکستان مسلسل جدید میزائل ٹیکنالوجی تیار کر رہا ہے جو اس کی فوج کو جنوبی ایشیا سے با...