... loading ...
بیجنگ کے ایک تحقیقاتی ادارے کی جانب سے کیے گئے سروے میں کہاگیا ہے کہ چین میں شہری، چہرے کی شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال کے خلاف ہیں۔سروے میں شامل تقریباً 74 فیصد افراد نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کی شناخت کی تصدیق کے لیے چہرہ شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی کی بجائے روایتی شناختی طریقوں کو استعمال کیا جانا چاہیے۔سروے میں شامل چھ ہزار سے زائد افراد کو بنیادی طور پر بائیو میٹرک ڈیٹا کے ہیک کیے جانے یا بصورت دیگر لیک ہونے کے خدشات تھے۔ ملک بھر کے سٹیشنوں، سکولوں اور خریداری مراکز میں چہرے کی شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی کے نظام کو نافذ کیا جا رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نندو پرسنل انفارمیشن پروٹیکشن نامی تحقیقاتی ادارے کے جانب سے جاری کردہ اس سروے کو چین میں اس موضوع پر رائے عامہ میں اپنی نوعیت کی سب سے پہلی اور بڑی تحقیق قرار دیا گیا ۔اس سروے میں شامل تقریباً 80 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ انھیں اس بات پر تشویش ہے کہ چہرہ شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی کے نظام میں سکیورٹی خامیاں ہیں۔واضح رہے کہ چین بھر میں عوام کی نگرانی کرنے کے لیے 17 کروڑ سے زائد کیمروں پر مبنی وسیع و عریض نیٹ ورک نصب کیا گیا ہے۔ایک اور کی جانے والی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ چین کے شہریوں کے پاس اس حوالے سے تشویش کی معقول وجہ ہے۔ایک تحقیق جس میں اس بات کا جائزہ لیا گیا کہ کس طرح بڑے پیمانے پر متجاوز طریقوں سے بائیو میٹرک شناخت اور نگرانی کے نظام کو لاگو کیا جا رہا ہے، چین کو 50 ممالک کی فہرست میں بدترین درجہ دیا گیا ہے۔یہ تحقیق کمپاریٹیک نامی سائبرسکیورٹی کمپنی نے کی تھی۔اس تحقیق میں کہا گیا تھا کہ چین کے پاس شہریوں کی بائیو میٹرکس کے تحفظ کے لیے کوئی خاص قانون موجود نہیں ہے اور اس نے کام کی جگہ پر ملازمین کے لیے حفاظتی انتظامات کی کمی کو اجاگر کیا تھا۔تحقیقاتی ادارے نندو کی جانب سے یہ سروے اکتوبر اور نومبر کے مہینوں کے درمیان انٹرنیٹ کے ذریعے کیا گیا تھا۔ اس سروے میں 57 فیصد جواب دہندگان نے اپنی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا۔اس کے علاوہ، 84 فیصد لوگوں نے کہا کہ وہ اس ڈیٹا کا جائزہ لینا چاہتے ہیں جو چہرے کی شناخت کرنے والے نظام نے ان کے بارے میں اکٹھا کیا تھا اور وہ یہ درخواست کرنا چاہتے ہیں کہ اسے حذف کر دیا جائے۔اکثریت کا کہنا تھا کہ وہ اپنی شناخت کی تصدیق کے لیے شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس یا پاسپورٹ کو متبادل کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں۔لیکن سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ 60 سے 70 فیصد چینی باشندوں کا خیال ہے کہ چہرے کی شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی کے استعمال نے عوامی مقامات کو محفوظ بنایا ہے۔ رواں ہفتے کے شروع میں، مقامی خبروں میں بتایا گیا تھا کہ چین کے شمال مشرقی صوبے ہنان کا دارالحکومت ڑینگ زو اپنے تمام سب وے ٹرین سٹیشنوں پر اس ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے والا پہلا چینی شہر بن گیا ہے۔چینی اخبار کے مطابق اب مسافر اپنے فون پر کیو آر کوڈ سکین کرنے کے بجائے ادائیگیوں کو خود کار طریقے سے انجام دینے کے لیے اس ٹیکنالوجی کا استعمال کر سکتے ہیں۔اس ماہ کے آغاز میں، ایک یونیورسٹی پروفیسر گیوو بنگ نے اعلان کیا تھا کہ وہ ہانگزو سفاری پارک میں چہرے کی شناخت کرنے والے نظام کو نافذ کرنے پر اس کی اتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کر رہے ہیں۔باقاعدگی سے پارک آنے والے پروفیسر گیو، برسوں سے پارک میں داخل ہونے کے لیے اپنے فنگر پرنٹ کا استعمال کرتے آئے ہیں لیکن اب وہ ایسا کرنے کے قابل نہیں رہے تھے۔اس معاملے کی خبر سرکاری میڈیا پر دی گئی جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی اس ٹیکنالوجی کے نجی استعمال پر تیار ہے اور اس بارے میں عوامی بحث و مباحثے کا جائزہ لے رہی ہے۔رواں ماہ کے آغاز پر، ایک نیا قانون لاگو کیا گیا تھا جس کے تحت موبائل فون صارفین کو اپنے موبائل سروس کمپنی کے ساتھ ایک نیا معاہدہ کرتے وقت اپنے چہروں کی سکینگ کروانا لازم قرار دی گئی تھی۔حکام کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد سم کارڈز کی دوبارہ فروخت کو روکنا اور دھوکہ دہی کے خلاف لڑنا ہے۔لیکن ماہرین کا کہنا تھا کہ اس ٹیکنالوجی کو پولیس اور دیگرحکام کو عوام پر نظر رکھنے اور نگرانی کرنے میں مدد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
قراردادطاہر پرویز نے ایوان میں پیش کی، بانی و لیڈر پر پابندی لگائی جائے جو لیڈران پاکستان کے خلاف بات کرتے ہیں ان کو قرار واقعی سزا دی جائے بانی پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سے منظور کر لی گئی۔قرارداد مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی طاہر پرویز نے ایوان میں پیش کی...
شہباز شریف نے نیب کی غیر معمولی کارکردگی پر ادارے کے افسران اور قیادت کی تحسین کی مالی بدعنوانی کیخلاف ٹھوس اقدامات اٹھانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ، تقریب سے خطاب اسلام آباد(بیورورپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت نیب کے ذریعے کسی بھی قسم کے سیاسی انتقام اور کا...
1971 میں پاک بحریہ دشمن کیلئے سمندر میں سیسہ پلائی دیوار تھی اور آج بھی آہنی فصیل ہے 8 جدید ہنگور کلاس آبدوزیں جلد فلیٹ میں آرہی ہیں،نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا پیغام چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ 1971 میں پاک بحریہ دشمن کیلئے سمندر میں سیسہ ...
دینی درسگاہوں کے اساتذہ وطلبہ اسلام کے جامع تصور کو عام کریں، امت کو جوڑیں امیر جماعت اسلامی کا جامعہ اشرفیہ میں خطاب، مولانا فضل الرحیم کی عیادت کی امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وسائل پر قابض مراعات یافتہ طبقہ اور افسر شاہی ملک کو اب تک نوآبادیاتی ...
تمام یہ جان لیں پاکستان کا تصور ناقابل تسخیر ہے،کسی کو بھی پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت پر آنچ اور ہمارے عزم کو آزمانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، چیف آف ڈیفنس فورسز بھارت کسی خود فریبی کا شکار نہ رہے، نئے قائم ہونے والے ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز میں بنیادی تبدیلی تاریخی ...
سیاسی جماعتوں پر پابندی لگانے سے کام نہیں چلے گا، کچھ فارم 47 والے چاہتے ہیں ملک کے حالات اچھے نہ ہوں، دو سال بعد بھی ہم اگر نو مئی پر کھڑے ہیں تو یہ ملک کیلئے بد قسمتی کی بات ہے پی ٹی آئی بلوچستان نے لوکل گورنمنٹ انتخابات کیلئے اپنا کوئی امیدوار میدان میں نہیں اتارا ،بانی پی ٹ...
بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بھارتی میڈیا کے ذریعے ملک مخالف سازش کا حصہ بن رہی ہیں ثقافتی دن منانا سب کا حق ہے لیکن ریڈ لائن کراس کرنے کی کسی کو اجازت نہیں،بیان سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ ثقافتی دن منانا سب کا حق ہے لیکن کسی بھی جماعت کو ریڈ لائن کراس...
اسپیکر ایاز صادقنے پوچھا پیسے کس کے ہیں تو بارہ اراکین نے ہاتھ کھڑے کردیے اپوزیشن کے ایوان میں آنے سے قبل کسی کے گرے ہوئے پیسے ملے، اسیپکر کا اعلان قومی اسمبلی میں دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی، ایک رکن کے پیسے گرے جو اسپیکر تک پہنچے، اسپیکر نے پوچھا پیسے کس کے ہیں تو بارہ اراکین...
آرمی چیف کی ہٹ دھرمی، ایال زمیر کے بیان نے خطے کے مستقبل کے حوالے سے نئی بحث چھیڑ دی 10 اکتوبرکو جنگ بندی معاہدے میں طے کیا گیا تھا اسرائیلی فورسز اس لائن سے پیچھے ہٹ جائیں گی اسرائیلی آرمی چیف ایال زمیر نے کہا ہے کہ غزہ میں امن معاہدے کے تحت متعین کی گئی یلو لائن دراصل اسر...
حق و باطل کی جنگ کا آخری مرحلہ شروع ہوگیا،جج، جرنیل، سیاستدانوں اور علماء کی قومی کانفرنس بلائی جائے(محمود اچکزئی) آئندہ اتوار کوہاٹ میں جلسے کا اعلان تحریک تحفظ آئین پاکستان اور عمران خان یہی جمہوری قوتیں ہیں ہماری تحریک سے ان کے اوسان خطا ہوگئے ہیں،جنگی جنونیت ختم کرنا ہوگی...
پہلے دو جوکر پریس کانفرنس کرتے ہیں، اگلی صبح ایک ادارے کا ڈی جی پریس کانفرنس کرتا ہے میرے بارے غلط الفاظ استعمال کرتا ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کا پشاور جلسہ عام سے خطاب وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ پہلے دو جوکر پریس کانفرنس کرتے ہیں، غیر اخلاقی بات کر...
سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس کی بنیاد پرکارروائی، اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد صدرِ مملکت،وزیراعظم نے کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کے دوران 12 بھارتی حمایت یاف...