وجود

... loading ...

وجود
وجود

اسٹیل مل 100بیڈ ہسپتال کی آخری لاش کس کی ہوگی؟
(رائو عمران سلیمان)

جمعرات 21 نومبر 2019 اسٹیل مل 100بیڈ ہسپتال کی آخری لاش کس کی ہوگی؟<BR> (رائو عمران سلیمان)

اعجاز علی میمن جب ہنڈرڈ بیڈ ہسپتال میں پہنچا تو شدت تکلیف سے اس کا بہت برا حال تھااعجاز علی میمن کا چہرہ درد سے سرخ ہورہاتھااس کے ساتھ ایک لڑکا موجود تھا جو عمر میں اس قابل نہیں تھا کہ اعجاز علی میمن کے سینے میں اٹھنے والے درد کی شدت کو محسوس کرسکتا،اعجاز علی میمن اسٹیل ٹائون بلاک نمبر 18.Dبلاک مکان نمبر101کا رہائشی تھا وہ جیب میں پیسے نہ ہونے کی وجہ سے پیدل چل کر ہنڈر بیڈ ہسپتال کی ایمرجنسی تک پہنچا تھا،100بیڈ ہسپتال کی اپنی چارایمبولینس ہیں جو پیٹرول یا دیگر ضروری منٹینس نہ ہونے کی وجہ سے اکثر خراب ہی رہتی ہیںاورنہ ہی ضرورت کے وقت کسی کے کام آتی ہیں،اعجازعلی میمن بری طرح سے ہانپ رہاتھا مگر اس کی اس حالت کو دیکھ کر ہسپتال انتظامیہ کے لوگ ایسا برتائو کررہے تھے کہ ان کے لیے جیسے یہ کوئی نئی بات نہیں تھی کیونکہ روزانہ ہی تو اس قسم کے مریض اس ہسپتال میں لائے جاتے تھے یہ زیادہ تر اسٹیل مل کے ملازمین ہی تھے جو یہ سب کچھ معلوم ہونے کے باوجودکہ اس ہسپتال میں انہیں ایک ڈسپرین تک نہیں ملنے والی اس کے باوجود بھی یہ لوگ ہر روز اس ہسپتال میں سب کچھ جانتے ہوئے بھی لائے جاتے تھے اور روزانہ ہی کوئی نہ کوئی لاش یہاں سے واپس ان کے گھر بھجوادی جاتی تھی،اور آج اعجاز علی میمن کا وقت بھی پورا ہونے والا تھا ،ڈاکٹراعجاز علی میمن کے لیے کچھ نہیں کرسکتے تھے کیونکہ ان کے پاس ہسپتال میں کوئی ایک سہولت بھی باقی نہ بچی تھی خیر اعجاز علی میمن اب تکلیف کے آخری مرحلے سے گزررہاتھا اور ڈاکٹروں سے اپنے بچائو کی بھیک مانگ رہاتھا مگرانتظامیہ کا کہناتھا کہ یہاں ہمارے پاس کچھ بھی موجود نہیں ہے وہ ساتھ آئے ہوئے لڑکے کو کہہ رہے تھے کہ اسے شہر کے ہسپتال لے جائومگراعجاز علی میمن کے ساتھ جو لڑکا موجود تھاوہ تن وتنہا یہ سب کچھ کیسے کرسکتا تھا وقت گزرتا رہا اور اعجاز علی میمن کاڈھیلا پڑتا ہوا جسم اب تقریباً خاموش ہوچکا تھا اور وہ اب ڈاکٹروں سے مدد کی اپیل بھی نہیں کررہاتھا کیونکہ وقت بہت بیت چیک چکا تھا، انتظامیہ اور کچھ لیٹ پہنچنے والے دوستوں کی مدد سے شہر کے ہسپتال کارڈیو میں اعجاز علی میمن کولے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اعجاز علی میمن کو دیکھ کر کہا کہ یہ تو بہت پہلے کا ہی مرچکا ہے آپ اسے ہمارے پاس مردہ حالت میں ہی لیکر آئیں ہیں ۔

اسٹیل مل سے جڑے اعجاز علی میمن کے ان دوستوں کو یہ سن کر دکھ تو بہت ہوا مگر ان کے لیے ہنڈر بیڈ ہسپتال کی انتظامیہ کی طرح علی میمن کی لاش بھی کوئی نئی لاش نہیں تھی کیونکہ اب یہ عمل روزانہ کی بنیاد پر ان کودیکھنے کو مل رہاہے اسٹیل مل جہاں ان غریب ملازمین کے لیے فاقہ کشی کا سبب بن چکی تھی وہاں اب یہ اسٹیل مل ان ملازمین کے جنازے بھی گھروں میں بھجوارہی ہے ان جنازوں میں لپٹے ملازمین کے بچے زیادہ تر بہت چھوٹے ہیں یا پھر جوان بیٹیاں جن کی شادی جہیز نہ ہونے کی وجہ سے رکی ہوئی ہیں،اعجاز علی میمن کی عمر تقریبا ً چالیس سے بیالیس سال کے قریب تھی اور اس کے بچے بھی بہت چھوٹے ہیںجو اعجاز علی میمن کی کئی کئی ماہ بعد ملنے والی تنخواہ پر ایسے خوش ہوتے تھے جیسے اس روز کوئی عید کا دن ہو۔وہ بچے تھے وہ کیا جانے کے بیس ہزار کا ملازم اعجاز علی میمن اپنا گزارہ کیسے کرتاتھا ان بچوں کو کیسے معلوم ہوکہ تنخواہیں 2010کی اور مہنگائی 2019کی ،مگر خیر اب تو ان کی یہ آس بھی ہنڈر بیڈ ہسپتال کے گیٹ پر دم توڑ چکی تھی ، اور ابھی مزید خواہشات کے دم توڑنے کاعمل جاری ہے کئی کئی ماہ سے نہ ملنے والی تنخواہیں اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے صدموں سے دلبرداشتہ اسٹیل مل کے تقریباً500سے زائد ریٹائرڈ اور حاضر سروس ملازمین اسی ہارٹ اٹیک سے مرچکے ہیں جو زیادہ تر اپنے گھروں کے واحد کفیل ہی تھے ،5500ملازمین ریٹائرڈ ہوچکے ہیں جون 2013سے لیکر اب تک جن کو ریٹائرڈ منٹ پر اسٹیل مل سے پی ایف فنڈ سمیت دیگر فنڈ ملنے تھے جو اسٹیل مل میںدوران سروس42سال اپنی تنخواہوں سے کٹوتی کٹواتے رہے اور یہ سب کچھ اس لیے کہ ریٹائرڈ منٹ کے بعد جب انہیں ایک ساتھ یہ رقم ملے گی تو یہ اس رقم سے اپنا مکان بنوائیں گے یا پھر بچے بچیوں کی شادیاں کرینگے،یہ کل ملاکر ان ملازمین کے 17ارب روپے ہیں جواسٹیل مل انتظامیہ نے ان ملازمین کو دینے ہیں، مگر افسوس کہ30دسمبر1973سے 2008تک چلنے والا ایک منافع بخش ادارہ اب شدید بدحالی کا شکار بن چکاہے جبکہ خود اسٹیل مل کا مجموعی خسارہ300ارب روپے تک پہنچ چکاہے ، گزشتہ دوادوار کی طرح موجودہ حکومت بھی اسی نقش قدم پر چل رہی ہے یہ ہی ہنڈربیڈ ہسپتال جس میں کبھی سب کچھ تھا جو غریب اسٹیل مل ملازمین کی ایک آس تھا جس میں گیارہ ہزار ملازمین اور کل ملاکر ان کے بال بچے چالیس ہزار سے زیادہ لوگوں کا علاج کیا کرتھا اب اس ہسپتال میں کچھ نہیں ہے اور پھر جس ملازم کو کئی کئی ماہ تک تنخواہ ہی نہ ملی ہو یعنی اس کی تنخواہ بند واجبات بند ایسے میں وہ بیچارہ کہاں سے پرائیویٹ ہسپتال میں جاکر علاج کرواسکتاہے ۔

 

ایس ایم ڈی الیکٹریل کے محمد سبحان ،پی ڈی این ڈیپارٹمنٹ کے ریٹائرڈ ملازم خلیل احمد ،ریفریکٹری ڈیپارٹمنٹ ڈولومائٹ شاپ کے ملازم مجیب بھائی۔سی اینڈ ایس ڈیپارٹمنٹ کے کے ریٹائرڈ جونیئر آفیسر محمد جمیل ،حاجی محمد امین ،محمد خالد کیانی اور اس کے بعد آج اعجازعلی میمن اوراسی مہینے سے پہلے کے کئی مہینے جس میں یہ خالی جیبوں والے اسٹیل مل کے ملازمین اب اس اسٹیل مل میں تنخواہیں نہ ملنے پر اسی طرح سسک کرمررہے ہیں ،یہ ملازمین جن کی وفات ہورہی ہے اسی ایک ماہ میں ہوئی ہے یہ ریٹائرڈ اور حاضر سروس دونوں طرح کے ملازم ہیں،سات سال سے ریٹائرڈ ملازمین کے لیگل واجبات انتظامیہ اسٹیل مل نہیں دی رہی ،اس لیے یہ لوگ توکہیں پرائیویٹ جاکر اپنا علاج کروانے کے قابل بھی نہیں تھے ، اور وہ محمد نواز بھی تو سب کو یاد ہے نہ جو کچھ عرصے قبل اسٹیل سے جنرل شفٹ کی ڈیوٹی کرکے واپس گھر کی جانب جارہاتھا کہ اچانک اسے اسٹیل مل کے مین گیٹ پردل کا دورہ پڑااور وہ ہی گرگیا تھا جسے ورکروں نے فوراً ہی اسٹیل مل کے 100بیڈ ہسپتال پہنچایا لیکن ضروری ادویات نہ ہونے کے باعث اسے بچایا نہ جاسکااور وہ بھی وہی ہنڈر بیڈ ہسپتال میںوفات پاگیا،محمد نوازایک انتہائی غریب آدمی تھااس کے دو بچے تھے اس کے پاس تو کھانے کے پیسے بھی نہیں تھے بہت مشکل سے وقت پاس کررہاتھا اس کے بچے بھی اعجاز میمن کے بچوں کی لائن میں لگے ہوئے ہیں جن کی آج کل یہ ہی آس ہے کہ میرے پاپا گھر کب آئینگے ۔یہ وہ ہزاروں ملازمین ہیں جو ایک ماہ میں اسٹیل مل سے اپنے واجبات نہ ملنے کی وجہ سے زہنی دبائو کے باعث سسک سسک کرمررہے ہیں ،ان کے پاس کہیں علاج کروانا تو دورکی بات بلکہ اتنے پیسے تک نہیں ہے کہ ایک وقت میں اپنے بچوں کو پیٹ بھر کر کھانا ہی کھلاسکیں بلکہ یہ ہی نہیں اسٹیل مل کے اسکول میں کبھی تنخواہوں سے کٹوتی ہوکرملازمین کے بچوں کی فیسیں جمع ہواکرتی تھی اب مگر اب تو اسکول انتظامیہ کا یہ سختی سے کہنا ہے کہ تنخواہ آئے یا نہ آئے بچوں کی فیس ہر مہینے دینا ہوگی نہیں تو بچوں کو اسکول سے ہٹالو مگر اب بہت جلد اسکول کی یہ جھنجٹ بہت حدتک ختم ہونے والی ہے اس لیے کہ جن بچوں کے پاپا اپنے بچوں کو بڑا آدمی بنانے کے لیے اپنا خون پسینہ گراگرکر چالیس چالیس سالوںتک اسٹیل مل کا لوہا پگھلاتے رہے،اب ان غریب ملازمین کا وجود موت اب بہت تیزی سے پگھلارہی ہے اگر کچھ نہیں پگھل رہاتو وہ ان حکمرانوں کا سینہ ہے جو یہ سب کچھ دیکھ کر بھی بے شرمی اور بے حسی کی ساری حدیں عبور کرچکاہے ۔ختم شد
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
شادی۔یات وجود بدھ 24 اپریل 2024
شادی۔یات

جذباتی بوڑھی عورت وجود بدھ 24 اپریل 2024
جذباتی بوڑھی عورت

تمل ناڈو کے تناظر میں انتخابات کا پہلامرحلہ وجود منگل 23 اپریل 2024
تمل ناڈو کے تناظر میں انتخابات کا پہلامرحلہ

بھارت اورایڈز وجود منگل 23 اپریل 2024
بھارت اورایڈز

وزیر اعظم کا یوتھ پروگرام امید کی کرن وجود منگل 23 اپریل 2024
وزیر اعظم کا یوتھ پروگرام امید کی کرن

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر