وجود

... loading ...

وجود
وجود

مُشتاق منہاس اور کیدو کے لیے کالم
(انوار حُسین حقی )

جمعرات 14 نومبر 2019 مُشتاق منہاس  اور کیدو  کے لیے کالم  <br>(انوار حُسین حقی )

مُلک کے حالات ایسے ہیں کہ بے کلی اور بے چینی کا مداو اممکن تو درکنار ، امکانات کے در کھلتے بھی نظر نہیں آتے ۔ کپتان اپنی جس ٹیم کی نااہلی کا اعلان کر چُکے ہیں اُس کے حُسنِ کمالات کی خیر مانگتے مانگتے قوم بدحال ہونے لگی ہے۔ میدانِ سیاست کے کسی بھی کھلاڑی کی اصلیت اب قوم سے پوشیدہ نہیں رہی ۔آزادی مارچ نے دینی سیاسی جماعتوں کے حوالے سے قوم کو کئی بندشوں سے آزاد کر دیا ہے۔ ہم سمجھتے تھے کہ انس نورانی پر ہی معاملہ تھم جائے گا لیکن ہر روز ایک نئے عمامے کے پیچ ڈھیلے ہوتے دکھائی دیتے ہیں ۔ مقبوضہ کشمیر کے مُسلمان جس قدر تکلیفیں برداشت کر رہے ہیں ہمارے آزاد کشمیر کے لوگ اُسی قدر خوشحال ہیں ۔ ٓآزاد کشمیر کے سیاستدانوں کے کیا کہنے ۔ ان کی ذاتی وابستگیاں ملکی نظریے پر بھی سبقت لے جاتی ہیں ۔ پاکستان میں عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کے فرمودات ہمیشہ ہماری سیاسی تاریخ کے سینے پر ایک بوجھ تو بنیں ہی رہیں گے لیکن اب لند ن میں آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات مشتاق منہاس کے خیالات سُننے والا کچھ اس انداز سے جھوم اُٹھتاہے کہ کیفیت کو لفظوں کا جامہ پہنانا مُشکل ہوجاتا ہے۔لندن میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بیان صادر کیا کہ پاکستان میں کرتار پور راہداری کی وجہ سے مسئلہ کشمیر پس منظر میں چلا گیا ہے ۔۔ نواز شریف نہیں عمران خان مودی کا یار ہے ۔ 27 ستمبر کی تقریر کے بعد عمران خان نے کشمیر کاز کے لیے کیا کیا ہے۔ ‘‘ صرف یہی نہیں کہ بلکہ وہ اس پر بھی بضد تھے کہ مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کی ٹائمنگ بھی ٹھیک ہے ۔وہ وزیر اعظم پاکستان کے خلاف خاصے غصے میں دکھائی دے رہے تھے ۔ ایسا لگتا تھا وہ آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات نہیں اور ابھی تک ماضی کے ایک نیم فکاہیہ ٹاک شو کے اینکر کے خول اور کیفیت سے باہر نہیں نکل پائے ۔

کسی سے کوئی گلہ نہیں یقینا آزاد کشمیر میں سید علی گیلانی جیسا کوئی مستقیم فکر ہے اور نہ ہی یسین ملک جیسا حُریت پسند ہے ۔اقتدار سے چمٹے رہنے کی خواہشیں جنت نظیر خطے کے اس حصہ میں ہمیشہ ہی جوان رہی ہیں ۔کاش آزاد کشمیر کے موجودہ حُکمران مجاہدِ اول سردار عبد القیوم خان مرحوم سے ہی کوئی نسبت رکھتے ۔ سردار عتیق خان اکثر کہا کرتے ہیں ۔ ’’ 25 دسمبر کو پیدا ہونے سے توکوئی قائد اعظم ثانی نہیں بن سکتا ۔ اس روز تو رام چندر سنگھ بھی پیدا ہوئے تھے ۔‘‘

اسی طرح پاکستان کے کسی سیاستدان خاندان سے ذاتی تعلقات کا پروانہ لے کر کوئی کشمیریوں کا وکیل تو نہیں بن سکتا ۔ وزیر اعظم عمران خان کی 27 ستمبر کی تقریر کے بارے میں آزاد خطے کے وزیر اطلاعات کا اندازِ بیان خود مسئلہ کشمیر پر کشمیریوں کے موقف کو کمزور کرنے کا باعث بن رہا ہے ۔واقعی کشمیر کی آزادی کے لیے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے اور سو روزہ کرفیوکے عذاب جھیلنے والوں ، شہیدوں کے جسدِ خاکی سے لپٹ لپٹ کر بدحال ہونے والوں اور کشمیریوں کے وسائل پر یورپ کے دوروں سے مستفید ہونے والوں کی سوچ میں زمین و آسمان کا فرق ہے ۔

ذہنی کرب اور نفسیاتی اذیت کے اس ماحو ل میں کالم نگار کو ’’ہیر رانجھے ‘‘ کے رومانوی افسانوی قصہ کا ایک معروف کردار ’’ کیدو ‘‘ بہت یاد آتا ہے ۔ تحریک ِ پاکستان کے ایام کے میرے علاقہ میانوالی کے ایک مقامی شاعر’’ اکبر چھدرو‘‘کو اپنے پسندیدہ کردار کے طور پر ’’ کیدو ‘‘ بہت پسند تھا ۔ اکبر چھدروی رانجھے سے نفرت کرتا تھا ۔ اُس کے بقول ’’ شادی کے بعد ہیر کو میکے اور سُسرال کو بے عزت اور بے توقیر کرنے کو کوئی حق نہ تھا ۔ وہ رانجھے کو بھی قابلِ نفرت سمجھتا تھا اُس کے نزدیک ’’ پرائی رناں تاڑن آلا ‘‘ کنجر تھا ۔ وہ کیدو کو غیرت کا نشان سمجھتا تھا۔ جو کمزور ، لنگڑا اور بد صورت ہونے کے باوجود حتیٰ الامکان دوسروں کو غیرت دلاتا رہا ‘‘۔

مولانا فضل الرحمن کے دھرنے سے آئے روز ایسی خبریں موصول ہو رہی ہیں جن سے ہماری اُس تلاش کو ایک مرتبہ پھر اپنا سفر دوبارہ سے شروع کرنا پڑجاتا ہے جو ہم نے اُس ’’گمشدہ مولا نا‘‘ کو ڈھونڈنے کے لیے شروع کیا ہوا ہے جو مولانا مفتی محمودؒ کے وارث کے طور پر جمعیت العلمائے اسلام کی سربراہی پر از خود فائز ہوگیا تھا ۔ اپنی پارٹی پر مولانا عبد اللہ درخواستی کی جگہ زبردستی سربراہ بنے ولا جنرل ضیاء الحق مرحوم کے مارشل لاء کے دور میں ایم آر ڈی کے پلیٹ فارم سے سول سُپریمیسی کے لیے سرگرمِ عمل رہا۔ دیگر مذہبی جماعتوں کے برعکس وہ اس مارشلاء کے خلاف بھر پور انداز میں سیاسی جدوجہد میں مصروف رہا جسے مولانا کی سیاسی زندگی کا حاصل قرار دیا جا سکتا ہے۔ یہ نوابزادہ نصراللہ مرحوم کی قیادت کا کمال تھا یا مولانا سیاست میں نئے نئے تھے کہ انہوں نے اپنے اندر کے سیاست دان کو پردے میں رکھا ۔۔ لیکن دینی سیاسی جماعتوں کے برعکس بے نظیر بھٹوکی حکومت سے قربت پر نواب اکبر خان بُگٹی نے مولانا فضل الرحمن کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان کے حقنواز پارک میں ان کے بارے میں جو کچھ کہا تھا کاش اُسے نواب اکبر بُگٹی کی بذلہ سنجی نہ سمجھا جاتا ۔

آزادی مارچ کے کنٹینر اسٹیج کے مقررین جس قسم کا لب و لہجہ اور زبان استعمال کرتے دکھائی دیتے ہیں اس کے دسویں حصہ کو بھی کوئی دوسرا ان کے حوالے سے اختیار کرے تو ناجانے کون کونسی توہین کامرتکب قرار دیا جائے گا ۔ ان تقریروں کا معاشرہ کیا اثر لیتا ہے یہ ایک علیحدہ بحث ہے۔ البتہ محمود خان اچکزئی کی تقریریں سُنتے ہوئے اور سابقہ ادوارکے اقتدار میں ان کے خاندان کے حصہ کو دیکھتے ہوئے یہ یقین نہیں آتا کہ بھولے بھالے محمود خان اچکزئی کس قدر سنجیدہ مذاق کرتے ہیں۔ ہمارے سیاست دان جس قسم کی سیاسی چالوں میں مصروف ہیں اُن سے پوری قوم ایک اذیت میں مُبتلا دکھائی دیتی ہے ۔ حکمران جماعت کی حالت بھی اب اپوزیشن سے زیادہ مختلف نہیں رہی ۔ مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا بھلا ہو کہ قوم کو پتا چلا کہ وفاقی کابینہ میں ایک معاملے پر رائے شُماری کے دوران اکثر وزراء نے دو دو ہاتھ بھی اُٹھائے ۔ اگر یار لوگ اسے قوم کو دو دو ہاتھ دکھانا کہیں کم از کم سنجیدہ لوگوں کو بُرا نہیں لگے گا ۔

وطنِ عزیز میں آج بے بسوں اور بے کسوں کا ایک اژدہام ہے ۔ اس انسانی سمندر میں کثافت کے لیے کبھی بائیس خاندان ہی ہوا کرتے تھے اب قدم قدم پر الم کدے ہیں ۔ اشرافیہ ٹڈی دل کی طرح بھنبھنانے لگی ہے ۔ کرتار پور راہداری پاکستان کی اتنی بڑی کامیابی ہے کہ اس کا اندازہ کوئی بھی صاحبِ بصیرت آسانی سے کر سکتا ہے ۔ لیکن یہ کسی سطحی دانشور یا سیاستدان یا تنگ دل انسان کے بس کی بات نہیں ۔ عمران خان نے اپنا پیغامِ امن جس انداز میں امریکہ اور دیگر مغربی ممالک اور چانکیائی سیاست کے پجاریوں تک پہنچایا ہے اُس نے بہت سوں کی سیاست کا دال دلیہ مہنگا کر دیا ہے۔ عمران خان خطے بلکہ دنیا بھر میں امن قائم کرکے غُربت کے خاتمے کا جو مشن رکھتے ہیں اُس کی عکاسی سید نصیر شاہ کی اس نظم میں ہوتی ہے کہ

بجائے گولیوں کے
دھات سے تُم ڈھالتے سکے
تو جانے کتنے بچے
ٹافیوں سے جھولیاں بھر کے
چہکتے جھومتے
اپنے سکولوں کی طرف جاتے
نہ بنتے کارتوس اے کاش
اُن پیسوں سے
تُم کاغذ بناتے
کچھ کتابیں چھاپ لیتے
اور
دانش عام کردیتے
تو جانے کتنے بچے
عصرِ نو میں نُور برساتے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
ٹیپو سلطان شیرِ میسور آزادی ِ وطن کا نشان اور استعارہ وجود جمعرات 25 اپریل 2024
ٹیپو سلطان شیرِ میسور آزادی ِ وطن کا نشان اور استعارہ

بھارت بدترین عالمی دہشت گرد وجود جمعرات 25 اپریل 2024
بھارت بدترین عالمی دہشت گرد

شادی۔یات وجود بدھ 24 اپریل 2024
شادی۔یات

جذباتی بوڑھی عورت وجود بدھ 24 اپریل 2024
جذباتی بوڑھی عورت

تمل ناڈو کے تناظر میں انتخابات کا پہلامرحلہ وجود منگل 23 اپریل 2024
تمل ناڈو کے تناظر میں انتخابات کا پہلامرحلہ

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر