... loading ...
لندن (این این آئی )برطانیہ کی سب سے بڑی فیملی نے ننھے مہمان کی آمد کیلئے تیاریاں مکمل کرلی ہیں، جہاں ان کے گھر 22 ویں بچے کی پیدائش ہونے والی ہے۔برطانوی ٹی وی کے مطابق سیو اور نوئل کی جانب سے الڑا سانڈ کی تصویر کے ساتھ یو ٹیوب پر ویڈیو میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے، کہ ان کے ہاں 22 ویں بچے کی پیدائش ہونے والی ہے اور اس دفعہ ان کہ ہاں بیٹا پیدا ہوگا۔والدہ سیو کی عمر 44 ، جب کہ والد نیوئل کی عمر 48 سال ہیں۔اپنے ہاتھ میں الٹرا سانڈ کی تصویر لیئے ویڈیو میں سیئو کا کہنا تھا کہ کیا آپ لوگوں کو معلوم ہے کہ ہمارے گھر 22 ویں بچے کی پیدائش ہونے والی ہے۔ میں اس وقت 15 ویں ہفتے کی حاملہ ہوں۔سیئو کا مزید کہنا تھا کہ بچے کی پیدائش اپریل میں ہوگی۔ یہ جوڑا برطانیہ میں اپنے 21 بچوں کے ساتھ رہائش پذیر ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کا سال 2018 میں پیدا ہونے والا ان کا ایک بچہ اب اس دنیا میں نہیں۔سیئو اور نیوئل ایک بیکری چلا رہے ہیں۔ وہ اپنے تمام تر اخراجات اسی بیکری سے آنے والی کمائی سے پورے کرتے ہیں۔ سیئو اور نیوئل کے مطابق ایک بچے کا ماہانہ خرچ تقریبا 220 ڈالر ہے، جب کہ یہ خاندان 10 بیڈ روم والے گھر میں رہتا ہے جو کہ انہوں نے 2004 میں 3 لاکھ 11 ہزار ڈالر میں خریدا تھا۔سیئو اور نیوئل کی سب سے بڑی بیٹی کے 3 بچے ہیں، جب کہ اس خاندان کے 15 بچے ابھی اسکول جاتے ہیں اور ان کے باقی بچے ابھی چھوٹے ہیں۔ ان کے گھر میں روزانہ ناشتے میں 8.5 کلو دودھ ، 3 لیٹر جوس جب کہ سیریل یعنے دلیہ کے ہر دن 3ڈبے کھائے جاتے ہیں۔جوڑے کے مطابق پورے خاندان کا ایک ساتھ چھٹیوں پر جانا سب سے مشکل کام ہوتا ہے۔ ہر بچے کے سامان کو پیک کرکے یاد رکھنے کیلئے اس پر بچوں کے نام لکھ دیئے جاتے ہیں، جب کہ اپنے ساتھ 7 سوٹ کیس رکھنا پڑتے ہیں۔جوڑے کا اپنے روزمرہ کے کاموں کے حوالے سے کہنا تھا کہ انہیں ہر ہفتے اپنا گھر ٹھیک طرح سے صاف کرنے میں 14 سے 21 گھنٹے لگ جاتے ہیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کی جانب سے آرٹیکل 6 کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں اور ایوب خان کو قبر سے نکال کر بھی آرٹیکل 6 لگانا چاہیے اور اُسے قبر سے نکال کر پھانسی دینا چاہیے ۔قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر عمر...
پا ک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے شہدا اور غازیوں کو قومی ہیرو قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ قوم کی آزادی اور سلامتی اپنے بہادرجانبازوں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے ، وطن کیلئے جان قربان کرنے سے بڑھ کر کوئی عظیم شے نہیں ہے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جا...
پاکستان کی جانب سے مبینہ طور پر سرحد پار دہشت گردوں کے ٹھکانے کو پکتیکا میں نشانہ بنائے جانے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے افغان طالبان نے پاکستانی فوج کے ایک وفد کا قندھار کا دورہ منسوخ کردیا ہے ۔افغانستان کی حدود میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر حملہ کرنے یا کسی پاکستانی وفد کے اتوار کے ...
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں اضافی نشستوں پر منتخب 77 ارکان کی رکنیت معطل کردی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر 22 منتخب ارکان ...
سندھ کے وزیرِ اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اہلِ سندھ نے پاکستان پیپلز پارٹی پر اپنا اعتماد برقرار رکھا ہے، بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ اب حکومت کو تجاویز کارکن دیں گے۔حیدر آباد میں صوبائی کابینہ کے ارکان کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ترقیا...
آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سیلز اور انکم ٹیکس کی رعایتیں اور چھوٹ مرحلہ وار ختم کرنیکی تجویز سامنے آئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں امپورٹڈ ٹریکٹرز پر ٹیکس عائدکرنے کی تجویز ہے اور کمرشل امپورٹرز پر ودہولڈنگ ٹیکس لگانے پر غور کیا جارہا ہے جب کہ کمرشل درآمدکنندگان کی خریداریوں...
سابق صدر مملکت و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ مسائل کا حل بات چیت ہی میں ہے ، بات چیت کے لئے اپنی کوشش کرتے رہیں گے ، ناکامی تب ہو گی جب ناکامی مان لوں گا،جمعرات کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ان کو اچھی صحت اور اچھے موڈ میں پایا، 6ججز کے خط سے متعل...
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسٹریٹجک سرکاری اداروں جیسی کوئی چیز نہیں ہے ۔لاہور میں پری بجٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں، روپے کی قدر مستحکم اور افراط زر میں کمی آرہی ہے ، پچھلے 8 سے 10 ماہ میں میکرو ا...
سمیع اللہ ملک میں اس خوفناک لمحات سے بھی واقف ہوں جب ایٹمی بریف کیس کابٹن دبانے کی مکمل طاقت رکھنے والے امریکی صدرٹرمپ کے بارے میں ایک مشہورزمانہ امریکی ماہرنفسیات بھرپوردلائل کے ساتھ عالمی میڈیاپرببانگ دہل ٹرمپ کی دماغی صحت پر اپنے شک وشبہ کا اظہارکرتے ہوئے اپنے خدشات کااظہار ک...
آزاد جموں و کشمیر میں بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف جاری شدید احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئی اور فائرنگ سے سب انسپکٹر شہید جبکہ ایس ایچ او سمیت 16 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر آزاد جموں و کشمیر میں بجلی کے بلوں می...
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمرالزمان کائرہ نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کے کچھ لوگ چیف جسٹس کو توسیع دینا چاہتے ہیں،توسیع دینے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے ۔ قمرالزمان کائرہ نے ایک انٹرویومیںکہاکہ حکومت کی طرف سے کچھ لوگوں کے چیف جسٹس کو توسیع دینے کے اشارے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ...
پاکستان تحریک انصاف نے غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے پر شیر افضل مروت کو شو کاز نوٹس جاری کردیا۔شیر افضل مروت کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے ۔ نوٹس کے مطابق شیر افضل مروت نے ایسے بیان دئیے ہیں جس سے پارٹی کی ساخت کو نقصان پہنچا ہے ۔بانی چئیرمین نے واضح ہد...