وجود

... loading ...

وجود
وجود
ashaar

اسلام میں جوہری ہتھیاروں کا استعمال منع ہے ، آیت اللہ علی خامنہ ای

جمعرات 10 اکتوبر 2019 اسلام میں جوہری ہتھیاروں کا استعمال منع ہے ، آیت اللہ علی خامنہ ای

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے جوہری ہتھیاروں کی تیاری اور استعمال اسلام میں منع ہے ۔دار الحکومت تہران میں ایران کے ممتاز دانشوروں اور سائنس دانوں کے ساتھ ملاقات میں ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ ایران نے کبھی بھی کوئی جوہری ہتھیار بنانے یا بنانے کے بعد اس کے ممکنہ استعمال کی خواہش نہیں کی، کیونکہ ایٹمی ہتھیار تیار کرنا اور اسے ذخیرہ کرنا مذہبی طور پر منع ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایران جوہری ٹیکنالوجی کی موجودگی کے باوجود جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے ہمیشہ دور رہا۔ ایرانی حکومت ایٹم بم بنانے کی کوشش کے الزامات کو ہمیشہ مسترد کرتی آئی ہے ۔


متعلقہ خبریں