... loading ...
چین اور ویٹی کن سٹی کے درمیان مفاہمت کو بڑھانے کی غرض سے ایک معاہدے کے تحت پوپ اور بیجنگ کی مشترکہ منظوری کے بعد پہلی مرتبہ چینی کیتھولک پادری کا تقرر کردیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین میں ایک کروڑ 20 لاکھ کیتھولک افراد حکومت کے تحت چلنے والی ایسوسی ایشن اور ویٹی کن سٹی سے ہمدردی رکھنے والے انڈر گراؤنڈ چرچ میں تقسیم ہیں۔رپورٹ کے مطابق حکومت کی سرپرستی میں ایسوسی ایشن پادری کا انتخاب حکمراں جماعت کمیونسٹ پارٹی کرتی تھی۔چین اور ویٹی کن کے درمیان طے پانے والی شرائط کے مطابق یہ معاہدہ گزشتہ برس ستمبر میں طے پاگیا تھا تاہم پادری کی تقرری کے حوالے سے دونوں جانب سے اب اعلان کیا گیا۔سرکاری چرچ چائینز کیتھولک پیٹریاٹرک ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ یاؤ شن کو شمالی چین کے انر منگولیا آٹونومس ریجن میں النقاب شہر کے پادری کے طور مقرر کردیا گیا ہے۔چین کے قوانین کے مطابق کسی بھی مبلغ یا پادری کو خود رجسٹر کروانا اور ملک کے سرکاری چرچ سے خود منسلک کرنا ضروری ہے۔ویٹی کن سٹی سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پادری انتونیو یاؤ شن کو مرکز میں مقدس اختیار بھی حاصل ہوگیا ہے۔بیان کے مطابق چین اور ہولی سی کے درمیان ہونے والے عبوری معاہدے کے فریم ورک کے تحت پہلی دفعہ یہ مرکز کا قیام عمل میں لا گیا ہے کیونکہ 1951 سے ان کے سفارتی تعلقات معطل تھے۔اس سے قبل تعلقات کی بحالی کی کوششوں پر چین کا موقف تھا کہ ویٹی کن سٹی پہلے تائیوان کو تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لے اور چین کے مذہبی معاملات میں دخل اندازی نہ کرنے کی یقین دہانی کرائے۔واضح رہے ویٹی کن سٹی ان 17 ممالک میں شامل ہے جس نے تائیوان کو ایک ملک کی حیثیت سے قبول کر رکھا ہے لیکن چین اس کا مخالف ہے، تاہم موجودہ پوپ فرانسس جب 2013 میں منصب پر فائز ہوئے تھے تو اس کے بعد چین کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔پادری کی تقرری کے حوالے سے چینی سرکاری اخبار کی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ چین میں پادریوں کی کمی ہے اور 98 علاقوں میں سے ایک تہائی کے قریب علاقوں میں کوئی پادری نہیں ہے اور کئی پادری ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچ چکے ہیں۔ریاستی میڈیا کا کہنا تھا کہ ایک اور پادری کی بھی تقرری طے تھی لیکن سرکاری چرچ نے اس حوالے سے باقاعدہ تصدیق نہیں کی۔رپورٹ کے مطابق پوپ فرانسس نے حکام کی جانب سے معاہدے کو چرچ کے باہر عبادت گزاروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے استعمال کرنے کے خدشات کے باوجود گزشتہ برس طے پانے والے معاہدے کے تحت چین کی جانب سے تعینات کیے گئے 7 پادریوں کو بھی تسلیم کرلیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ برس جب معاہدہ طے پارہا تھا تو بعض حلقوں کی جانب سے خدشات کے ساتھ اعتراضات کیے گئے تھے۔ہانگ کانگ کے پاردی جوزف زین نے کہا تھا کہ اس وقت طے پانے والا یہ معاہدہ چین میں حقیقی چرچ کے خاتمے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس کی مخالفت کردی۔سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے سے متعلق سپریم کورٹ میں زیر سماعت صدارتی ریفرنس میں الیکشن کمیشن نے اپنا جواب جمع کرا دیا۔الیکشن کمیشن نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات آئین کے تحت ہی ہوتے ہیں۔جواب میں کہا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 226 واضح ہے کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے علاوہ تمام انتخابات خفیہ رائے شماری سے ہوں گے ، جبکہ آرٹیکلز 59، 219 اور 224 میں سینیٹ انتخابات کا ذکر ہے ۔دوسر...
نیپالی کوہ پیماؤں کی ٹیم نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو موسم سرما میں سر کر کے نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے ۔نیپالی کوہ پیماؤں کی 10 رکنی ٹیم نے 31 دسمبر 2020 سے اپنے مہم جوئی کا آغاز کیا تھا اور16 جنوری 2021 کو دن کے وقت دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی سر کرنے کا اعلان کیا گیا۔گلگت بلتستان حکومت نے پہلی بار موسم سرما میں کے ٹو سر کرنے کا ریکارڈ قائم کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے نیپالی حکومت کی کاوشوں کو سرمائی مہم جوئی کے لیے حوصلہ مند قرار دیا۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان محمد خال...
بھارت کا پلوامہ ڈرامہ بے نقاب ہو گیا، پلوامہ حملے کے شواہد سامنے آ گئے ، پاکستان پلوامہ حملے کو پہلے ہی سازش قرار دے چکا ہے ، سچ چھپانے میں ناکام پلوامہ حملے میں بھارت نے اپنے فوجی مروائے ، الزام پاکستان پرلگایا،بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے قریب سمجھے جانے والے اینکر ارنب گوسوامی کی اس حوالے سے واٹس ایپ چیٹ سامنے آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق مودی سرکار کے قریبی صحافی کو پلوامہ حملے اور بالاکوٹ در اندازی کا پہلے سے علم تھا، بالاکوٹ دراندازی سے ...
اپنے اقتدار کے آخری چند ایام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے تحفظ اور ایران کے خلاف اپنی کوششوں کو آگے بڑھاتے ہوئے مزید ایک اہم فیصلہ کیا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایسا فیصلہ جاری کیا جس نے مشرق وسطی اور جنوب مغربی ایشیا میں امریکی فوجی کارروائیوں کی نگرانی کرنے والے صدر دفاتر کو حیران کر دیا ہے ۔ٹرمپ نے امریکی سنٹرل کمانڈ کو اسرائیل کو ان ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کا حکم دیا تھا جو مشرق وسطی اور ایشیا میں فوجی کارروائیوں کی قیادت کی صلاحیت رکھتے ہ...
امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی آئندہ ہفتے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے لیے سینیٹ کو ایک میمو بھیجیں گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈیموکریٹک عہدیدار نے آئندہ بدھ کو دارالحکومت میں جو بائیڈن کے حلف برداری کا حوالہ دیتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ ہمیں حلف برداری کی تقریب کے قریب پہنچ کر پوری کمپلیکس کی جانچ پڑتال کرنا ہوگی تاکہ چونسٹھویں امریکی صدر کے انتخاب کے موقعہ پر سیکیورٹی کو فول پروف رکھا جاسکے اور کسی قسم کی گڑ بڑھ نہ ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ریٹ...
باڈی لینگویج ایکسپرٹ بروس ڈرہم نے کہاہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے دوبارہ مواخذے کی کارروائی کے بعد اپنے حالیہ ویڈیو پیغام میں حامیوں کو خفیہ پیغام دیا ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بروس ڈرہم نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے اپنے پیغام میں مائنڈ گیم کھیلا ، جس میں انہوں نے اپنے حامیوں کو ساتھ رکھنے کی بھرپور کوشش کی ہے ۔باڈی لینگویج ایکسپرٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے پیغام میں کیپیٹل ہل میں پرتشدد واقعات کی مذمت ضرور کی لیکن وہ ان کی روک تھام کے لیے اپنے اقدامات بتانے میں ناکام رہے ۔بروس ڈرہم...
امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول نے خبردار کیا ہے کہ جلد ویکسی نیشن نہ کی گئی تو برطانیہ میں پھیلنے والا تبدیل شدہ کورونا وائرس دو مہینے میں امریکا میں بھی تیزی سے پھیل سکتا ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول نے خبردار کیا کہ جلد ویکسی نیشن نہ کی گئی تو برطانیہ میں پھیلنے والا تبدیل شدہ کورونا وائرس دو مہینے میں امریکا میں بھی تیزی سے پھیل سکتا ہے ، برازیل میں پایا جانے والا وائرس برطانیہ پہنچ گیا۔ پروفیسر وینڈی بارکلے نے کہا کہ پہلے سامنے آئے کورون...
خطرناک اسٹنٹس اور ایکشن کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہالی وڈ اداکار ٹام کروز کے انوکھے اقدام نے دنیا بھر میں لوگوں کو حیران کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹام کروز نے بھاری بھرکم رقم خرچ کر کے روبوٹس خریدے ہیں جو کہ فلم کے سیٹ پر کورونا سے متعلق حفاظتی انتظامات کا جائزہ اور اس پر عمل درآمد کرنے سے متعلق نظر رکھیں گے ۔رپورٹس کے مطابق ایکشن ہیرو اور فلم ساز ٹام کروز ان دنوں اپنی نئی فلم 'مشن امپاسیبل 7' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔کورونا وائرس کے باعث فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوچکی...
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے ، دشمن قوتوں کی تخریبی کارروائیوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، بلوچستان کی سلامتی استحکام اور خوشحالی یقینی بنائی جائے گی۔ اس امر کا اظہار انھوں نے گزشتہ شام دورہ کوئٹہ کے موقع پر کیا ہے ۔آرمی چیف نے سانحہ مچھ کے شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی اور یقین دہانی کرائی کہ سانحہ مچھ میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو سدرن ...
وفاقی کابینہ کے گزشتہ روز کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کی تنقید کارگر ثابت ہوئی، نتیجہ برآمد ہونا شروع ہوگیا معاون خصوصی و ترجمان ندیم افضل چن مستعفی ہوگئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ندیم افضل چن نے ہزارہ برادری کے مقتولین کے ورثا سے ملاقات کیلئے بروقت بلوچستان نہ جانے کے معاملے پر وزیراعظم پر تنقید کی تھی۔ کابینہ کے گزشتہ روز کے اجلاس میں وزیراعظم نے ان معاملات پر اظہار خیال بھی کیا اور کہاکہ حکومتی پالیسیوں کے دفاع کیلئے موثر کردارادا کیا جائے ۔ اس حوالے سے سرکاری وٹس ایپ گر...
ترجمان وزارت خارجہ نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ترک ہم منصب سے ملاقات کی تفصیلات جاری کردیں۔ ترک ہم منصب میولت چاوش اولو کا بدھ کو دفتر خارجہ آمد پر خیرمقدم کیا۔دونوں وزرا خارجہ نے دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ دوطرفہ امور پر دونوں وزرا خارجہ نے برادر ممالک پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمنان کا اظہار کیا جو غیرمعمولی باہمی اعتماد اور مختلف شعبہ جات میں گہرے ہوتے تعاون پر استوار ہیں۔ فروری دوہزا...
اسرائیل کے جنگی طیاروں نے شام میں عراقی سرحد کے نزدیک ایران کی پاسداران انقلاب کے اڈوں اور اسلحہ ڈپو پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران چوتھی بار شام میں ایرانی ٹھکانوں پر بمباری کی، اسرائیلی طیاروں نے 18 ایرانی ٹھکانوں کو ٹارگٹ کیا جہاں مبینہ طور پر ایران کے پاسداران انقلاب اور لبنان کی حزب اللہ کے جنگجوؤں کی قیام گاہیں اور اسلحہ ڈپو تھے۔اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرق...