... loading ...
بھارت کے شہروں اور قصبوں میں زہرآلود فضا سے ہر سال پانچ سال سے کم عمر ایک لاکھ بچے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بات کا انکشاف ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر ایک رپورٹ میں کیا گیا۔یہ رپورٹ مرکز برائے سائنس اور ماحول (سی ایس ای) نے تیار کی ہے۔اس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کے پانی مہیا کرنے کے 86 فی صد ادارے خطرناک حد تک آلودہ ہیں۔اس نے ملک کی قابل تجدید توانائی کے لیے پیش رفت کو بھی مایوس کن قرار دیا ہے۔بھارت اپنے شہروں میں آلودگی کے مسئلے سے نمٹنے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔ گزشتہ سال اقوام متحدہ نے دنیا کے پندرہ آلودہ ترین شہروں کی ایک فہرست جاری کی تھی۔ان میں چودہ شہر بھارت کے تھے۔دنیا بھر میں ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کے لیے آوازیں زور پکڑ رہی ہیں لیکن بھارت میں حال ہی میں منعقدہ عام انتخابات میں سیاسی لیڈروں نے اس اہم مسئلے کی جانب کوئی توجہ دی تھی اور نہ سیاسی جماعتوں نے اپنے منشور میں ماحول کے تحفظ کو کوئی نمایاں جگہ دی تھی۔بھارت میں ماحول کی صورت حال کی رپورٹ کے مطابق ملک میں تمام اموات میں سے 12.5 فی صد فضائی آلودگی کے سبب ہوتی ہیں۔اس سے بھارت کی حالیہ حکومتوں کے ماحول کے تحفظ کے حوالے سے ایک منفی ریکارڈ کی نشان دہی ہوتی ہے۔گزشتہ ماہ تک بھارت میں دولاکھ 80 ہزار برقی گاڑیاں سڑکوں پر آچکی تھیں جبکہ حکومت نے فضائی آلودگی کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے 2020ء تک ڈیڑھ کروڑ سے ایک کروڑ ساٹھ لاکھ تک برقی گاڑیوں کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔بھارت میں 2010ء سے 2014ء کے دوران میں گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں 20 فی صد سے زیادہ اضافہ ہوا تھا جبکہ اس کے قدرتی گیس سے چلنے والے اور پن بجلی کے پلانٹ ناگفتہ بہ حالت میں تھے۔رپورٹ کے مطابق قدرتی گیس سے چلنے والے پلانٹ اپنی صلاحیت سے بہت کم اور صرف 24 فی صد تک کام کررہے تھے اور پن بجلی کے منصوبے صرف 19 فی صد تک چل رہے تھے۔سی ایس ای نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت میں 2018-19میں قابل تجدید توانائی کے شعبے میں پیش رفت مایوس کن رہی ہے۔اس سال ہوا سے چلنے والے منصوبوں کا صرف 6.3 فی صد ہدف حاصل کیا جاسکا ہے۔شمسی توانائی کے منصوبوں کا صرف 5.86 فی صد ہدف حاصل ہو سکا۔بھارت میں 2009ء سے 2017ء تک خطرناک فضلہ پیدا کرنے والی صنعتوں میں ریکارڈ 56 فی صد اضافہ ہوا ہے۔2011ء سے 2018ء تک مکمل طور پر آلودگی پھیلانے والی صنعتوں کی تعداد میں ہوشربا 136 فی صد اضافہ ہوا ہے۔بھارت میں آبادی میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور یہ پیشن گوئی کی گئی ہے کہ 2050ء تک شہروں اور قصبوں کے مکینوں کی تعداد میں مزید 41 کروڑ 60 لاکھ کا اضافہ ہوجائے گا۔حال ہی میں دوبارہ وزیراعظم منتخب ہونے والے نریندر مودی نے اپنے سابقہ دور حکومت میں ماحول کے تحفظ اور آلودگی کے خاتمے کے لیے تو کوئی قابل ذکر اقدامات نہیں کیے تھے اور انھوں نے اپنی حالیہ انتخابی مہم کے دوران میں بھی موسمیاتی تبدیلی کا شاید ہی کوئی ذکر کیا تھا۔اب انھوں نے ماحول کے عالمی دن کے موقع پر ایک ٹوئٹ میں لوگوں سے یہ ضرور اپیل کی کہ وہ فطرت کے ساتھ ہم آہنگی سے رہیں۔انھوں نے مزید لکھاکہ اس دن کی مناسبت سے ہم سب کو یہ سوچنے کا وقت نکالنا چاہیے کہ ہم اپنے کرہ ارض کو صاف اور سبز رکھنے کے لیے کیا اقدامات کرسکتے ہیں۔
حکومت کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ، ملک کی بہتری، کامیابی کے لیے سسٹم چلانا ہے اور یہی چلے گا( مقتدر حلقوں کا پی پی کو پیغام) دونوں جماعتوں کی مرکزی قیادت کو ایک پیج پر متحد بھی کردیا گیا اگلے ماہ دونوں جماعتوں کے درمیان وزارتوں کی تقسیم کا معاملہ طے ہوجائے گا، جولا...
جب ملک کو ضرورت پڑی تو جہاد کا اعلان کریں گے ، پھر فتح ہمارا مقدر ہوگی ، دھاندلی زدہ حکومتیں نہیں چل سکتیں اس لیے خود کو طاقتور سمجھنے والوں کو کہتا ہوں کہ عوامی فیصلے کے آگے سر تسلیم خم کریں ہم نے 2018کے الیکشن قبول کیے ،نہ ہی 2024کے دھاندلی زدہ انتخابات کو قبول کی...
پورا عدالتی نظام یرغمال ہے ،سپریم کورٹ سے جعلی فیصلے کرواکر سیاست کی جاتی ہے اسٹبلشمنٹ آج اپوزیشن سے بات کر لے تو یہ نظام کو قبول کرلیں گے ،امیر جماعت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت اور اسٹبلشمنٹ نے ٹرمپ کی چاپلوسی میں کشمیر پر کمپرومائز کیا تو قوم مزاح...
پیداوار کے مقابلے کھپت میں کمی، بجلی چوری توانائی کے شعبے کے سب سے بڑے چیلنجز ہیں اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ منصوبے کا باضابطہ اجرا باعث اطمینان ہے ، شہبازشریف کا خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالانہ...
ترقی کیلئے عوام، حکومت اور افواج کے درمیان مضبوط تعلقات ناگزیر ہیں، بھارت اپنی فوجی طاقت، قوم پرستی اور جعلی اسٹریٹجک اہمیت سے سیاسی فوائد حاصل کرنا چاہتا ہے بھارت کا غرور خاک میں مل گیا، ہمارا مستقبل روشن ہے،معرکہ حق اور اس میں ہونے والی شکست کو کبھی بھول نہیں سکے گا، پاکستان ن...
مذاکرات ہی تمام چیزوں کا حل ہے، بیٹھ کر بات کریں، پہلے بھی آپ کو کہا ہے کہ بیٹھ کر بات کر لیںشہباز شریف انشااللہ‘ بیرسٹر گوہر کا وزیر اعظم کو جواب شہباز شریف اور بیرسٹر گوہر کے درمیان مکالمہ مخصوص نشستوں کے فیصلے سے قبل ہوا، قومی اسمبلی میں وزیراعظم اٹھ کر بیرسٹر گوہر سے مصافحہ...
سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہمیں مایوس ہوئی،اُمید تھی کہ مخصوص نشستیں ہمیں مل جائیں گی 39 امیدواروں کے نوٹیفکیشن کو کسی نے چیلنج نہیں کیا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کے چیٔرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہمی...
شہباز شریف کا سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی پر مستقل ثالثی عدالت کی طرف سے دیے گئے ضمنی ایوارڈ کا خیرمقدم عدالتی فیصلے سے پاکستانی بیانیہ کو تقویت ملی ، آبی وسائل پر کام کر رہے ہیں، اعظم نذیر تارڑ اور منصور اعوان کی کاوشوں کی تعریف وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ طاس معاہدے کی...
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا سندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم بھارتی فیصلے کی بین الاقومی قانون میں کوئی گنجائش نہیں ہے، سندھو پر حملہ نامنظور،ایکس پر بیان چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالثی عدالت کے فیصل...
ہلاکتیں ٹریفک حادثات، کرنٹ لگنے، دیوار گرنے اور ندی میں ڈوبنے کے باعث ہوئیں سپرہائی وے ،لانڈھی ،جناح کارڈیو ،سائٹ ایریا ،سرجانی، لیاری میں حادثات پیش آئے شہر قائد میں مون سون کی پہلی بارش جہاں موسم کی خوشگواری کا پیغام لائی، وہیں مختلف حادثات و واقعات میں 7 افراد زندگی کی با...
بھارت ہم سے7گنا بڑا ملک اوروسائل میں بھی زیادہ ہے، تاریخی شکست ہوئی اسلام آباد پریس کلب دعوت پرشکرگزارہوں، میٹ دی پریس میں میڈیا سے گفتگو چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ ہم جنگ جیتنے کے باوجود امن کی بات کرتے ہیں۔اسلام آباد پریس کلب میں ’میٹ دی پریس...
(کوہستان میگاکرپشن اسکینڈل) اسیکنڈل کس وقت کا ہے،کرپشن کے اصل ذمے دار کون ہیں؟،عوام کے سامنے اصل حقائق لائے جائیں اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ایک روز قبل بیرسٹر سیف کی ہونیوالی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی کوہستان میگاکرپشن سکینڈل میں ہماری حکومت کا تاثر غلط جا...