وجود

... loading ...

وجود
وجود

کپتان کی نمناک آنکھیں اور عیسیٰ خیلوی کا بوسہ

پیر 06 مئی 2019 کپتان کی نمناک آنکھیں اور عیسیٰ خیلوی کا بوسہ

یکم مئی 2019 ء کو اسلام آباد کا کنونشن سینٹر چاہت، وارفتگی اور محبت کا شہر آباد کیے ہوئے تھا۔بائیس سالہ جدوجہد کے پسینے سے شرابور پروانے شمع کے گرد ناچتے دکھائی دے رہے تھے۔ یہ کہا درست ثابت ہو رہا تھا کہ ”جو پسینہ بہاتے ہیں وہی تاریخ رقم کرتے ہیں“۔ اسٹیج کے راستے ایک وہیل چیئر ایوان میں داخل ہوتی ہے۔ایک لیجنڈ اپنے محبوب، اپنے دوست اور اپنے لیڈر کے حضور دو شعر پیش کرتے ہوئے کہتا ہے کہ ”اچھے دن بھی آ ئیں گے یار“۔اُس کے بعد گائے جانے والے پی ٹی آئی کے معروف ترانے کا اختتام ہوا ہی تھا کہ اچانک وزیر اعظم عمران خان کی طبیعت مچل جاتی ہے۔ بے قراری اور بے ساختگی کے عالم میں اُٹھ کر وہ ا سٹیج کی جانب بڑھتے ہیں۔ کنونشن سینٹر دم بخود رہ جاتا ہے۔ جس چاہت اور والہانہ پن سے وزیر اعظم آگے بڑھتے ہیں، اُسی قدر وارفتگی کے عالم میں وہیل چیئر پر بیٹھے عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی لپکتے ہیں۔ کپتان کا ہاتھ تھام کر اُس کو عقیدت اور محبت سے بوسہ دیتے ہیں۔ سیاسی مخالفین کو اپنے عزم، ارادے اور استقامت سے ڈھیر کرنے ولے کپتان کی آنکھیں بھی نم ناک ہوجاتی ہیں۔ یہ منظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کیا۔ تصاویر اور ویڈیو کلپ دُنیا بھر میں وائرل ہو گئیں۔پھریہ پاکستان کے اُس روز کے سیاسی منظرنامے کی سب سے خوبصورت تصویر قرار پائی۔
یہ پری چہرہ لوگ کیسے ہیں
غمزہ و عشوہ و ادا کیا ہے
شکن ِ زُلفِ عنبریں کیوں ہے؟
نگہ ِ چشمِ سُرمہ سا کیا ہے؟
پاکستان تحریک انصاف کایہ یومِ تاسیس یومِ تشکر بھی تھا اور اہداف کے تعین کا موقع بھی۔۔ پاکستان تحریک انصاف مُلک کی وہ سیاسی جماعت ہے جو 23 سال کی سیاسی جدوجہد کے بعد اقتدار میں آئی ہے۔ کپتان کو اپنے پیش روحُکمرانوں سے جس قسم کے اُمورِ مملکت ورثے میں ملے ہیں انہوں نے ان کی آزمائشوں میں کئی گُنا اضافہ کر دیا ہے۔ مُلک کی اقتصادی حالت سب کے سامنے ہے۔ان کٹھن حالات میں ایک اژدھام ہے جو سات ماہ بعد ہی حُکومت کی ناکامی کے بگل بجا رہا ہے۔ یہ وہی ”بینڈ“ ہے جن کے باجے اُن حکمرانوں کی ناکامی کے لیے کم ہی بجے ہیں جو تیس تیس سال اور تین تین بار اس ملک پر حکمرانی کرکے مُلک کو ان حالات تک پہنچانے کے ذمہ دار ہیں۔ پنجاب کے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی مثال ہی لیجیے۔ اُن کے حوالے سے دانشور، تجزیہ نگار اور ٹی وی اینکر ایک خاص مشن پر ہیں۔ ان ”صاحبانِ دانش و بینش“ میں اکثریت ایسے حضرات کی ہے جنہوں نے سندھ کے سابق وزیرِ اعلیٰ سید قائم علی شاہ پر کبھی کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ ان تمام حضرات نے غلام حیدر وائیں، سردار عارف نکئی، دوست محمد کھوسہ کے عرصہ اقتدار پر نہ اُن کے سامنے اور نہ اب کبھی کوئی گفتگو کی ہے۔بس یہ سب اِس پہ متفق ہیں کہ کپتان سے عناد ہے،اس میں قصور ان کا بھی نہیں۔”عہدِ نو سے ڈرنا،طرزِ کہن پہ اڑنا“ کی کٹھن منزل ان سب کو درپیش ہے۔
عطاء اللہ خان عیسٰی خیلوی نے ”اچھے دن بھی آئیں گے یا ر“ کا پیغام جب اپنی پُرسوز اور پُر فسوں آواز میں پیش کیا تو اُن کی آواز اور لے ایک مرتبہ پھر محبوب ہوتی چلی گئی۔ لوک موسیقی کے اس شہنشاہ نے اپنے لیڈر کی ڈھارس اس لیے بندھائی کہ سَچے دوستوں اور مخلص ساتھیوں کا یہ شیوہ ہے وہ کٹھن لمحوں میں ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔ ڈھال بن جاتے ہیں بلکہ مثال ثابت ہوتے ہیں۔
عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی اللہ کریم کے فضل و کرم کے طفیل اور اپنے بے شُمار چاہنے والوں کی دعاؤں کے نتیجے میں صحت یاب ہو کر ماہِ صیام گزارنے کے لیئے عیسٰی خیل پہنچ گئے ہیں۔ یہاں انہوں نے اپنے گھر سے متصل اپنی بیٹی کے نام پر ”لاریب مسجد“ تعمیر کی ہوئی ہے جہاں رمضان المبارک کے دوران افطار اور نمازِ تراویح میں خصوصی اہتمام کیا جاتاہے۔ میانوالی میں اُن سے ملنا ہوا تو اُن کا کہنا تھا کہ ”عمران خان اُن سے جو محبت رکھتے ہیں اُس کا حاصل ایسے جذبات و احساسات ہیں جنہیں کبھی الفاظ کا جامہ پہنایا ہی نہیں جا سکتا۔وہ کہہ رہے تھے کہ میرا یقین ہے کہ پاکستان کو اِس وقت جن حالات کا سامنا ہے اُن سے اس قوم کو عمران خان ہی نکال سکتا ہے۔ عمران خان نے جب بھی جو کام کرنا چاہا سب نے یک زبان ہوکر کہا کہ نہیں کر سکے گا۔ نا تجربہ کار ہے۔ نرالے ڈھب کا انسان ہے نہیں کر سکے گا اور پھر سب نے دیکھا کہ میرے کپتان نے اپنے اللہ کی مہربانی سے وہ سب کر دکھایا جو اُس نے کر نا چاہا۔
عیسیٰ خیلوی پاکستان تحریک ِ انصاف سے پہلے شوکت خانم میموریل ہسپتال کی تعمیر میں بھی عمران خان کے شانہ بشانہ تھے۔ وہ اپنے دوست اور لیڈر کی سرشت سے بخوبی آگا ہ ہیں۔ پھر میانوالی کی مٹی کی تاثیر سوا ہے۔ اُس کی جدوجہد کی چھب ہمیشہ اپنے لباس اور مٹھاس میں بھی زرخیز رہی ہے۔ زندگی کی گرد میں لت پت ہونے کے باوجود اس کا پیراہن سُبک اور اُجلا رہتا ہے جیسے ہواؤں کی اُڑتی ہوئی ریت میں وہ خیمہ جس کو کھجور وں کے جھُنڈ نے گھیر رکھا ہو۔ پاکستان کی موجودہ سیاست اور خود پاکستان تحریک انصاف کے سیاست دانوں کے اژدھام کے اندر بھی وہ ایسا ہی ہے۔ خوش خرام ہے مگر بے سمت نہیں ہے۔ اس کی جدوجہد کے خدوخال اس قدر واضح ہیں کہ دنیا بھر میں اعتراف کیا جاتا ہے۔
ماضی میں پاکستانی حُکمرانوں پر ہر لمحہ لرزہ طاری کیے رکھنے والے واشنگٹن اور پینٹاگون کے ہرکارے اور ان کے مالکان ان دنوں جب اسلام آباد سے بات کرتے ہیں تو کئی مرتبہ سوچتے ہیں۔ اس کا اعتراف امریکی کانگرس کے کئی ارکان برملا کر چُکے ہیں۔ یہ تبدیلی اس امر کا سندیسہ ہے کہ عالمِ آب و گُل میں، ژالہ باری میں، دوشِ ہَوا پر سوار کالی کالی گھنگور گھٹائیں کے برسنے سے، زمین کی اُگلی اور بکھری ہوئی رنگارنگ پیداوار میں، پہاڑوں، چٹانوں اور زیر زمین مدفن خزانوں میں فانوسِ لاہوتی کی چمک نظر آئے گی۔ وقت مُشکل اور مایوس کن سہی مگر جدوجہد کا دھارا حَسین سے حَسین ترکی تلاش کی جانب ہے۔ نئی تلاش اور تخلیق انسان ہی نہیں فطرت کا رُومان بھی ہے کہ
یہ کائنات ابھی ناتمام ہے شاید
کہ آ رہی ہے دمادم سے صدائے کن فیکون


متعلقہ خبریں


مضامین
''مرمتی خواتین'' وجود اتوار 28 اپریل 2024
''مرمتی خواتین''

جناح کا مقدمہ ۔۔ ( قسط نمبر 4) وجود اتوار 28 اپریل 2024
جناح کا مقدمہ ۔۔ ( قسط نمبر 4)

ریٹرننگ سے پریذائڈنگ آفیسرتک وجود اتوار 28 اپریل 2024
ریٹرننگ سے پریذائڈنگ آفیسرتک

اندھا دھند معاہدوں کانقصان وجود هفته 27 اپریل 2024
اندھا دھند معاہدوں کانقصان

ملک شدید بحرانوں کی زد میں ہے! وجود هفته 27 اپریل 2024
ملک شدید بحرانوں کی زد میں ہے!

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر