وجود

... loading ...

وجود
وجود
ashaar

سعودی عرب میں 80فیصد خوراک 157سے زیادہ ممالک سے درآمد

منگل    26    فروری    2019 سعودی عرب میں 80فیصد خوراک 157سے زیادہ ممالک سے درآمد

سعودیہ عرب کی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر ہشام نے غیرملکی خبررساں ادارے سے گفت گو میں بتایا کہ سعودی عرب میں 80فیصد خوراک 157سے زیادہ ممالک سے درآمد کی جارہی ہے ۔ 15فیصد غذائی اشیا برازیل سے درآمد کی جارہی ہیں جبکہ سالانہ ایک ارب ڈالر مالیت کی مرغیاں خریدی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اپنی 11 اعشاریہ 67فیصد غذائی ضروریات تھائی لینڈ سے غذائی مصنوعات کی درآمدت سے پوری کررہا ہے ، جس میں خشک خوراک کے پیکٹ اورسی فوڈزشامل ہیں۔